News channel digri

News channel digri this page will update you about all digri news

ایوان صحافت ڈگری رپورٹ اعجاز سردار ڈگری شہر میں غیر قانونی گیس فیلنگ اور انتظامیہ کا نوٹس نہ لینا لحمہ فکریہ ڈگری شہر ٹن...
25/10/2022

ایوان صحافت ڈگری
رپورٹ اعجاز سردار
ڈگری شہر میں غیر قانونی گیس فیلنگ اور انتظامیہ کا نوٹس نہ لینا لحمہ فکریہ
ڈگری شہر ٹنڈو غلام علی روڈ پر غیر قانونی گیس فیلنگ کا کاروبار بنا کسی خوف کے جاری اور انتظامیہ بے بس اور نوٹس لینے میں ناکام
ایس ڈی ایم ڈگری آفیس سے رابطہ بھی کیا گیا مگر ٹال مٹول سے کام لیا جا رہا ہے اور کاروائی سے گریز
شہری پریشان أگر کوئی حادثہ ہوتاہے تو اس کا ذمہ دار کون ہوگا انتظامیہ یا دوکاندار
شہر کے بیچ مین روڈ پر گیس فیلنگ کرنا سراسر غلط اور غیر قانونی ہے
سوشل میڈیا اور اخبارت پر رپورٹ ہونے کے بعد بھی ابھی تک کوئی نوٹس نہ لینا انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے

24/10/2022

ایوان صحافت ڈگری کے نائب صدر چوہدری اعجاز سردار جٹ کی طرف سے تمام ہندو برداری کو دیوالی کی مبارکباد❤❤❤

24/10/2022

ایوان صحافت ڈگری
رپورٹ اعجاز سردار

سول ہسپتال ڈگری میں بنیادی سہولیات کا فقدان !!
ڈگری تعلقہ ہسپتال اس وقت اپنے مریضوں کو جو سہولیات فراہم کر رہا ہے دور حاظر میں اس پر صرف افسوس ہی کیا جاسکتا ہے
تعلقہ ہسپتال میں طبی سہولیات کا شدید فقدان ہے انسانی زندگیاں داؤ پہ لگ گئیں ہیں تعلقہ کی سب سے بڑی ہسپتال مریضوں کے لئے ریفر سینٹر بن گئی
کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں جب بھی مریض کو ہسپتال پہنچایا جاتا ہے تو وہاں عجیب منظر سامنے اتا ہے مریض کو مرہم پٹی کر کے اس طرح حیدرأباد ریفر کر دیا جاتا جیسے اس مریض کو تعلقہ کے سب سے بڑے ہسپتال میں نہیں بلکہ کسی بوسیدہ گاؤں کے کلینک پر لایا گیا ہو
ریفر کرتے وقت اس بات کو بھی مللحوظ خاطر نہیں لایا جاتا کہ حیدرأباد کوئی10 منٹ کے فاصلہ پرنہیں بلکہ 2 گھنٹے کہ فاصلہ پر ہے اور اتنا سفر کرنے کے لئے کسی قسم کا کوئی ارینج نہیں کیا جاتا.
علاوہ ازیں جب ایمرجنسی مریض کو ہسپتال میں لایا جاتا ہے تو ہسپتال میں نہ تو اکسیجن کی سہولت اور نہ ہی وینٹیلیٹر موجود جو کہ کسی بھی ایمرجنسی کا لازمی جز ہے اور اجکل ایکسیڈینٹ کہ جو کیسز سامنے أرہے ہے ان میں ہسپتال انتظامیہ کی غفلت کی وجہ سے کئی افراد راستے میں ہی دم توڑ گئے موت کا ایک دن متعین ہے مگر ایک حسرت ہمیشہ کہ لیے رہے جاتی ہے کہ اگر ہم وقت پر سہولیات فراہم کرتے تو ہمارے پیارے ہمیں چھوڑ کر نہ جاتے ہم کب تکہ اپنے پیاروں کو ان سہولیات کے فقدان کی بھینٹ چڑھاتے رہے گے
تعلقہ ڈگری کی عوام کی وزیر صحت ، سیکٹری صحت اور ڈاریکٹر ہیلتھ سے پر زور اپیل ہے کہ ڈگری تعلقہ ہسپتال میں مریضوں کے لئے بنیادی سہولیات فراہم کی جاۓ اور ایمرجنسی کی صورت میں ایسی سہولیات میسر ہو جو حیدرآباد ریفر کرنے کی بجاۓ فی الفور علاج کیا جاۓ
۔

24/10/2022

اایوان صحافت ڈگری
رپورٹ اعجاز سردار
ڈگری شہر میں گیس فیلنگ کا غیر قانونی کاروبار جاری
ٹنڈو غلام علی روڈ بر وینوں کوچوں اور کاروں بر غیر قانونی طور پر گیس بھری جا رہی ہے شہر کے مین روڈ اور دوکانوں پر گیس فیلنگ کاکام خطرناک ہے
ٹنڈو غلام علی شہر میں گیس فیلنگ کی دو دوکان دونون شہر سے باہر ہیں اور میر غلام علی ٹالپر صاحب نے نوٹس لے کر دونوں دوکانوں کو شہر سے باہر منتقل کرایا
شہر میں گیس قیلنگ کے اس کاروبار سے کسی بھی وقت کوئی بڑا حادثہ رونما ہو سکتا ہے
سیول ڈیفنس ڈپائمینٹ میرپورخاص
ایس ڈی ایم ڈگری صاحب
نوٹس لیں غیر معیاری گیس و سلینڈر کی خریدو فروخت اور بنا انوائس وگیٹ پاس کے شہر میں مال کا أنا اور نہ اس مال پر کسی کمپنی کا لوگو ہے اور سرعام روڈ پر غیر قانونی گیس فیلنگ کرنا ان غیر قانونی کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف فوری کاروائی کی جائے اور ان دوکانوں کو سیل کیا جائے اور گیس فیلنگ کے خطرناک کاروبار کو شہر سے باہر شفٹ کرایا تاکہ کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچا جا سکے

20/10/2022

ایوان صحافت ڈگری
رپورٹ اعجاز سردار
ڈگری گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول کی خستہ کمروں کی چھت کے پلستر گرنے کے واقعات
کل بھی اسکول کی چھت سے پلستر گرا مگر خوش قسمتی سے کلاس میں موجود طالبات محفوظ رییں
ایک دفعہ پھر گرلز اسکول ستویں اے کلاس کی زیرتعلیم بچی مریم چھت سے پلستر گرنے سے معمولی زخمی ہو گیی
ایجو کیشن افیسر اور متعلقہ احکام کو خبردار کرنے کے باوجود کوئی ایکشن نہ لینا اور ان کلاسسز میں بچوں کی تدریس کا عمل یوں کا توں رکھنا لمحہ فکریہ ہے اور ان حالات میں اگر کوئی جان لیوہ حادثہ پیش اتا ہے تو اس کے ذمہ دار متعلقہ حکام ہو گے
ان حالات میں عوام میں تشویش پائی جا رہی ہے اور اپنے بچوں کو سکول بھجتے ہوے خوفزدہ رھتے ہے
ڈگری تعلقہ کی عوام کی متعلقہ حکام سے پرزور اپیل ہے کہ اس معاملے کا فی الفور نوٹس لیا جاۓ اور طالبات کی ذندگی پر کسی قسم کا کمپرومائز نہ کیا جاۓ

ایوان صحافت ڈگری رپورٹ اعجاز سردار ڈگری شہر میں گیس فیلنگ کا غیر قانونی کاروبار جاری ٹنڈو غلام علی روڈ ڈگری اس غیر قانون...
20/10/2022

ایوان صحافت ڈگری
رپورٹ اعجاز سردار
ڈگری شہر میں گیس فیلنگ کا غیر قانونی کاروبار جاری
ٹنڈو غلام علی روڈ ڈگری اس غیر قانونی کاروبار کا گڑھ بن چکا ہے
مطلقہ اداروں کا نوٹس نہ لینا لحمہ فکریہ ہے

ایوان صحافت ڈگری رپورٹ اعجاز سردار ڈگری شہر میں گیس فیلنگ کا غیر قانونی کاروبار بناخوف کے سرعام جاریوینوں کوچوں اور کا ر...
19/10/2022

ایوان صحافت ڈگری
رپورٹ اعجاز سردار
ڈگری شہر میں گیس فیلنگ کا غیر قانونی کاروبار بناخوف کے سرعام جاری
وینوں کوچوں اور کا روں میں سرعام گیس بھری جارہی ہے
اس دو نمبر اور غیر قانونی کام کی نشاندگی کرنے پربھی ڈگری انتظامیہ کا کوئی نوٹس نہ لینا
سمجھ سے بالاتر
کمشنر میرپورخاص
ڈپٹی کمشنر میرپورخاص صاحب
نوٹس لیا جائے اور اس غیر قانونی اور جان لیوا کاروبار کو فوری روکا جائے شہر کی دوکانوں پر گیس فیلنگ سراسر غلط ہے اس پاس دوکانوں کا ہونا اور روڈ پر عوام کی أمدو رفت اور اس روڈ پر ٹریفک کا زیادہ رش ہونا
سگریٹ اور ماچس کا استمال وغیرہ شامل ہیں
چھوٹی سی غلطی سے بڑا حادثہ رونما ہو سکتا ہے ذمہ دار کون . . . . . .
شہر کی زیادہ تر دوکانیں گیس مارکیٹ سے خرید کر سپلائی کرتی ہیں جو بنا انوائس اور گیٹ پاس کے ہے اور نہ کوئی کمپنی کا لوگو ہے
ان دوکانوں کو چیک کیا جائے اور شہر میں گیس فیلنگ کا کاروبار فوری بند کرایا جائے
حادثے کا انتظار کرنا حماقت ہے
عوام کی جان ومال تحفظ انتظامیہ کی ذمہ داری ہے

ایوان صحافت ڈگری رپورٹ اعجاز سردار ڈگری برساتوں کے بعد روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار  جمس أباد روڈ پھاٹک سے بائے پاس تک حالت خراب...
17/10/2022

ایوان صحافت ڈگری
رپورٹ اعجاز سردار
ڈگری برساتوں کے بعد روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار
جمس أباد روڈ پھاٹک سے بائے پاس تک حالت خراب اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار برساتوں میں اس روڈ پر پیدل چلنا مشکل ہو جاتا ہے برسات کا پانی اور نالیوں کا گندا پانی جمع ہو جاتا ہے اور أمدورفت متاثر ہو تی ہے اسے جلد از جلد منظور کرایا جائے
ڈگری مین چوک سے میرپورخاص روڈ معظم پمپ تک روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے موٹر سائیکل سوار اور گاڑی وغیرہ میں سفر کرنے والے پریشان
ارباب اختیار اور بالا آفسران نوٹس لیں اور ان دو روڈز کو جلد از جلد منظور کرائیں
تاکہ عوام کی پریشانی کو ختم کیا جاسکے

ایوان صحافت ڈگری رپورٹ اعجاز سردار ھندو برادری کوغیر لائنسس یافتہ ایجنٹوں سے لوٹنے سے بچایا جائے ھندو برادری کا تہوار دی...
16/10/2022

ایوان صحافت ڈگری
رپورٹ اعجاز سردار
ھندو برادری کوغیر لائنسس یافتہ ایجنٹوں سے لوٹنے سے بچایا جائے
ھندو برادری کا تہوار دیوالی 24 اکتوبر کو آرہی ہے اور پٹاخے مارکیٹ میں أگئے ہیں پٹاخوں کے ڈیلر سرگرم اور ایجنٹوں کے زریعے خریداری جاری ایک نمبر اور دو نمبر کی گیم شروع مارکیٹ میں زیادہ تر مال دو نمبر ہے شہریوں کو یعنی مالدار گاہک کو ایک نمبر اور گاوں سے آئے ہوئے غریب کولہی بھیل اور میگواڑ برادری کو دو نمبر اور ایکسپائر مال دیا جاتا ہے اور مال کی خریدوفروخت کرنے والے اور پٹاخے کے گاڑے لگانے والے کسی فرد کے پاس نہ کوئی لائسنس اور نہ کوئی قانونی اتھارٹیز ہیں کھلی منھتلی دی جائے گی ان چار پانچ دنوں میں ڈیلرز دو نمبر مال مارکیٹ میں پھینک کر لاکھوں روپے بٹوریں گے انتظامیہ مارکیٹ میں دو نمبر مال کو چیک کریں اور ثابت ہونے پر ان کا مال ضبط کر کے ان کے خلاف ایکشن لیا جائے

ایوان صحافت ڈگری رپورٹ اعجاز سردار ڈگری شہر میں گیس فیلنگ کا غیر قانونی دھندہ ڈگری شہر ٹنڈو غلام علی روڈ پر گیس فیلنگ سر...
13/10/2022

ایوان صحافت ڈگری
رپورٹ اعجاز سردار
ڈگری شہر میں گیس فیلنگ کا غیر قانونی دھندہ
ڈگری شہر ٹنڈو غلام علی روڈ پر گیس فیلنگ سرعام گاڑیوں میں گیس بھری جارہی ہے جس میں وین کوچ اور کاریں شامل ہیں
سوشل میڈیا اور اخبارت میں رپورٹس أنے پر بھی ان کے خلاف کوئی ایکشن نہ لینا لحمہ فکریہ ہے
ایس ڈی ایم ڈگری کا شہر میں کسی بھی مسئلہ پر نوٹس نہ لینا سمجھ سے بالا تر ہے
ٹریفک کا مسئلہ
ریٹ چیک کرنا
ہول سیلر کا من مانے ریٹ
دوکانداروں کا ایکسپائر اشیاء فروخت کرنا
مارکیٹ میں غیر معیاری گیس
اور سلینڈر فروخت کرنا
غیر قانونی گیس فیلنگ کرنا
اور بنا اتھارٹیز کے کوئی بھی کاروبار شروع کرنا
ان کو کون چیک کرےگا
نوٹس لے کر کاروائی عمل میں لائی جائے دو نمبری اور غیر قانونی کام میں ملوث افراد کے خلاف سخت سے سخت ایکشن لیا جائے
کیونکہ وہ کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں

ایوان صحافت ڈگری رپورٹ اعجاز سردار بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ڈیوائس سینئر پر سرعام کٹوتی جاری ایک کارڈ پر 1500 سے 2000 ر...
12/10/2022

ایوان صحافت ڈگری
رپورٹ اعجاز سردار
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ڈیوائس سینئر پر سرعام کٹوتی جاری ایک کارڈ پر 1500 سے 2000 روپے تک کٹوتی کی جا رہی ہے
غریب اور بے سہارا سیلاب متاثرین کو سرعام لوٹا جا رہا ہے اور کوئی نوٹس لینے والا نہیں
ہر سینئر پر ایجنٹ اندر اور باہر موجود ہیں جو سرعام ڈیل کر رہے ہیں اور قانون کے رکھوالے بھی موجود پر حصہ پتی سب کو مل رہا ہے کون دے گا ان غریب اور بے سہارا سیلاب متاثرین کو انصاف غریب انصاف کے منتظر
جہاں امدادی رقم میں سرعام کٹوتی چل رہی ہو وہاں اصول انصاف کتنا مشکل ہو گا
وزیر اعلیٰ سندھ صاحب
وفاقی وزیر شازیہ مری صاحبہ
أئی جی سندھ پولیس صاحب
نوٹس لے کر میرٹ پر کاروائی کی جائے ان غریب اور بے سہارا سیلاب متاثرین کو لوٹنے والوں کو کڑی سے کڑی سزا دے کر نشان عبرت بنایا جائے اور ہر حال میں قانون کی رٹ قائم کی جائے کیونکہ
الله تعالیٰ کے حضور پوچھا حاکم وقت سے جائے گا
کرے گا کوئی اور
بھرے گا کوئی

ایوان صحافت ڈگری رپورٹ اعجاز سردار نیم حکیم اور خطرہ جان !!عطائی ڈاکٹر  ہمارے معاشرے کا ایسا ناسور ہے جو غریب عوام کی زن...
11/10/2022

ایوان صحافت ڈگری
رپورٹ اعجاز سردار
نیم حکیم اور خطرہ جان !!
عطائی ڈاکٹر ہمارے معاشرے کا ایسا ناسور ہے جو غریب عوام کی زندگیوں کو نگلتے جا رہے ہیں

تحصیل ڈگری میں غیر تربیت یافتہ عطائی ڈاکٹر انسانی زندگیوں کے ساتھ کھیلتے ہیں، ڈرگز و ہیلتھ کمیشن سمیت متعلقہ ادارے خاموش تماشائی بنے ہوے ہیں
عطائی ڈاکٹرز سے مراد ایسے لوگ جو ڈاکٹر نہیں لیکن ڈاکٹر بن کر لوگوں کا علاج کرتے ہیں سندھ بھر کی طرح تحصیل ڈگری میں بھی یہ غیر تربیت یافتہ عطائی ڈاکٹرز غریب عوام کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں ان ظالم لوگوں نے کئی سالوں سے شہروں سمیت ملحقہ علاقہ جات میں اپنے کلینک کھول رکھے ہیں اور سرعام لوگوں کا علاج کر رہے ہیں ان علاقہ جات میں رہنے والے غریب لوگوں کی اکثریت ان پڑھ ہونے کی وجہ سے یہ لوگ ان کی مجبوریوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سستی اور جعلی ادویات کا استعمال بھی کرتے ہیں اور انکے کلینکس پر غیر قانونی جنسی اور نشہ آور ادویات بھی سرعام بکتی ہیں ان ڈاکٹرز کے غلط انجکشن لگانے سے کئی افراد کے بازو کام چھوڑ چکے ہیں جبکہ کئی کی جانیں بھی ضائع ہو چکی ہیں ایک اندازے کے مطابق تحصیل ڈگری میں تقریباً 100 سے ذائد عطائی ڈاکٹر لوگوں کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں اور یہ لوگ چھوٹے بچوں سمیت مریضوں میں اینٹی بائیوٹک اور سٹیرائیڈ ادوایات کا کثرت سے کراتے ہیں جسکی وجہ سے علاقہ میں موجود انکا شکار ہونے والے اکثر بچے انیمیا کے مرض میں مبتلا ہو جاتے ہیں جبکہ ان بچوں کا مدافعتی نظام بھی بالکل کمزور ہو جاتا ہے اور یہ بچے اپنی ساری زندگی مختلف قسم کی بیماریوں کا شکار رہتے ہیں جبکہ بڑے افراد ان عطائیوں کی دی ہوئی ادویات سے معدہ، گردے، اور جگر کی اکثر بیماریاں مول لے لیتے ہیں حفظان صحت کے اصولوں پر عمل نہ کرنے اور ایک ہی سرنج سے مختلف مریضوں کو انجکشن لگانے سے اکثر لوگ کالا یرقان جیسی موذی بیماریوں کا بھی شکار ہو چکے ہیں اہل علاقہ و سماجی حلقوں نے ان عطائی ڈاکٹرز کو معاشرے کا ناسور قرار دیتے ہوئے ہیلتھ کیئر کمیشن، سی او ہیلتھ اور تحصیل ڈرگز انسپکٹر سے ان لوگوں کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

Address

Digri
Digri
12345

Telephone

+923047585052

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when News channel digri posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to News channel digri:

Share