
22/12/2024
ایک بیروزگار نوجوان چڑیا گھر نوکری کی تلاش میں گیا...🙂💁♂️
انچارج نے پہلے تو نہ کر دی مگر پھر اسکی حالت زار دیکھتے ہوئے اسکو بندر کی نوکری کی آفر لگا دی...!!
ھمارا بندر مر گیا ھے اگر تم اسکی جگہ کام کرنا چاھو تو میرے پاس یہی ایک ویکنسی خالی ھے...!!
نوجوان :
بندر کی نوکری...؟؟ 😕🤧
انچارج :
ہاں...!!
نوجوان :
مگر میں...؟ میں سمجھا نہیں...!!
یہ کی ھے نا عقل کی بات...!!
انچارج گویا ھوا...!!
کل آ جانا سمجھا دوں گا...!!
مجبور جوان دوسرے دن حاضر ہو گیا...!!
یہ لو کھال پہن لو...!! 🐵
پنجرے میں بیٹھ جاو اور ھاں تھوڑی تھوڑی دیر بعد ادھر ادھر چل پھر لینا، بچے آئیں تو ایک آدھ قلابازی بھی لگا لینا...😉😁
خیر وقت گزرنے لگا، جوان تنگ تو تھا مگر گھر میں روٹی ملنے سے اسکا دل لگا رہا...!!
ایک دن بہت سے بچے آ گئے اور خوب چہل پہل ھو گئی، بچے اسکی حرکتوں سے خوش ہو کر مٹھائی پھل چپس اور پیسے تک پھینکنے لگے...!!
مزید پیسوں کے لالچ میں جوان نے مزید اور لمبی لمبی چھلانگیں لگانا شروع کر دیا...!!
ایک چھلانگ کچھ زیادہ لمبی ھو گئی اور وہ اچھل کر ساتھ والے پنجرے میں جا گرا...!! 😲😶
دیکھتا کیا ھے کہ یہ پنجرہ شیر کا ھے، خوف سے اسکی چیخ نکلتے نکلتے رکی اور گھگھی بندھ گئی...!! 😨😭
شیر آرام سے اٹھا اور سکون سے چلتے چلتے اسکے قریب آیا تو اس نے آنکھیں بند کر لیں اور سمجھ لیا کہ آج بس ھو گئی...!!
شیر نے اسکو سونگھنے کی ایکٹنگ کرتے ھوئے منہ اسکے کان کے قریب لایا اور سرگوشی میں کہا :
بے غیرتا...! اپنی نوکری دے نال میری نوکری دے وی پچھے پیئاں ایں، وڈی چھال مار تے واپس دفع ھو اپنے پنجرے وچ..." 😁😂☠️