
15/11/2022
(تحریر صغیر سانول دنیا نیوز) وقت بہت ظالم چیز ہے۔
ہم دنیا پہ جیسا کرتے ہیں ویسا بھرتے ہیں۔ جو بیجتے ہیں وہ کاٹنا پڑتا ہے۔.. اس شخص کا نام انسپکٹر رانا مظہر الحق ہے۔ اس نے بطور سرکل آفیسر اینٹی کرپشن ریجن ایک جیب تراش گینگ کے سرغنہ اور اس وقت تھانہ منصور آباد کے ایک ایس ایچ او کی ملی بھگت سے تھانہ ڈی ٹائپ کالونی کے بے گناہ ایس ایچ او سب انسپکٹر طالش عباس جٹ کو گرفتار کرکے ناجائز پرچہ دیا اور بعد میں اس کو حوالات بند کروادیا تھا۔۔۔ آج ٹھیک دو سال بعد وہی سب انسپکٹر طالش عباس جٹ اسی تھانہ منصور آباد کا ایس ایچ او ہے جس کا ایس ایچ او اسے گرفتار کروانے میں ملوث تھا جبکہ وہی انسپکٹر رانا مظہر الحق تھانہ سٹی تاندلیانوالہ کی حوالات میں ایک زیر حراست شخص کو تشدد کرکے قتل کرنے کے الزام میں اپنے ہی تھانہ میں پابند سلاسل ہے۔ بیشک اللہ سب سے بڑا منصف ہے۔ اللہ بڑا کارساز ہے ۔۔