Dina City

Dina City We raise every kinds of our local issues.

27/02/2026

ننھا سعد گھر سے چیز لینے گیا اور۔۔ زیادتی کے بعد لاش کس حال میں ملی؟ افسوسناک واقعے نے ہر... See More

27/02/2026

سرگودھا کا ڈان رائے فیصل شفقت بھٹی سی سی ڈی پولیس مقابلے میں ہلاک۔
رائے فیصل بھٹی پر 13 افراد کے قتل کا الزام تھا۔ آٹھ افراد ایک خاندان سے تھے اور باقی پانچ افراد کا تعلق دوسرے خاندان سے تھا۔
فیصل بھٹی کافی عرصے سے بیرون ملک فرار تھا۔ گذشتہ روز ہی پاکستان پہنچا تھا جہاں سے اسے گرفتار کر لیا گیا تھا۔

27/02/2026
27/02/2026

گھر سے بھاگی ہوئی ایک بچی سدرہ سعید بندیشہ کے ڈیرے پر پہنچی تو اسکے بعد کیا واقعہ پیش آیا تھا ۔۔۔۔ باجی سدرہ اپنے بزرگوں کی وراثت کی امین ثابت ۔۔۔۔ یہ 2 سال پرانا واقعہ ہے ، سدرہ سعید بندیشہ کے علاقہ کا ایک شخص جس نام بابا جیون تھا ۔۔کسی دوسرے شہر سے واپس فیصل آباد آرہا تھا ، بس میں اسکے ساتھ سیٹ پر ایک چھوٹی سی بچی بیٹھی تھی ، کنڈیکٹر نے آکر کرایہ مانگا تو بچی بولی میرے پاس پیسے نہٰیں ہیں ، اس پر کنڈیکٹر اسے برا بھلا کہنے لگا اور بچی کا بازو پکڑ کر اسے بس سے اتارنا چاہا تو اس شخص نے کنڈیکٹر کا ہاتھ پکڑ کر جھٹک دیا اور بچی کا کرایہ دے دیا ، اس شخص نے پیار سے بچی سے پوچھا کون ہو اور کہاں سے آئی ہو ۔۔۔ پتہ چلا کہ بچی اپنے باپ کی مارپیٹ سے تنگ آکر گھر سے بھاگ آئی تھی اور اب نامعلوم منزل کی طرف جارہی تھی اس نیک دل شخص نے کچھ سوچا اور پھر بچی کو لے کر گھر آگیا ، رات بچی نےاس شخص کے بچوں کے ساتھ گزاری اور دوسرے روز یہ شخص بچی کو لے کر سدرہ سعید بندیشہ کے ڈیرے پر آگیا ، سدرہ سعید نے بچی کو اپنے پاس بٹھا لیا ، سارا دن بچی انکے ساتھ رہی ، اس دوران انہوں نے اپنے لوگوں کو کہہ کر بچی کے والد سے رابطہ کرلیا اور اسے فوری طور پر فیصل آباد پہنچنے کو کہا ، رات کے 12 بجے بچی کا والد سدرہ سعید کے ڈیرہ پر پہنچا اسے کھانا کھلایا گیا ، سدرہ سعید اس وقت تک جاگ رہی تھیں انہوں نے بچی کو کہا والد کے ساتھ چلی جاؤ تو اس نے انکار کردیا اسکے بعد سدرہ سعید بندیشہ نے پیار سے بچی کو سمجھایا اور سختی کے ساتھ اسکے والد کو تاکید کی کہ بچی تنگ آکر گھر سے بھاگی ہے اگر اسے پیار سے خود منالو تو ٹھیک ورنہ یہ ہمارے پاس رہے گی میں اسے اپنی بیٹی بنا لونگی ، اس پر والد نے بچی کو گود میں بٹھایا پیار سے منایا جب بچی مطمئن ہو گئی اور والد کے ساتھ ہنس کر باتیں کرنے لگی تو سدرہ سعید بندیشہ نے بچی کے والد کو کرایہ دے کر بچی سمیت روانہ کردیا ، ساتھ تاکید بھی کہ ہم خبر رکھیں گے اب مثالی والد بن کر بچی کی پرورش کرنا ۔۔۔۔۔ وہ بچی آج کل اپنے گھر میں خوش وخرم والدین اور بہن بھائیوں کے ساتھ رہ رہی ہے ۔۔۔۔ اللہ کریم سدرہ سعید بندیشہ اور انکے ڈیرے والوں کی اس نیکی کو قبول فرمائے اور انہیں اپنی حفظ وامان میں رکھے آمین

27/02/2026

ڈاکٹر مہوش کو صرف اس بات پر سات گولیاں مار کر بے دردی سے قتل کر دیا گیا کہ انہوں نے ایک شخص سے مؤدبانہ انداز میں کہا تھا:
“یہ خواتین کا چیک اَپ ایریا ہے، آپ براہِ کرم باہر مردوں کی انتظار گاہ میں اپنی مریضہ کا انتظار کریں۔ چیک اپ مکمل ہونے کے بعد وہ خود باہر آ جائیں گی۔”
کیا یہی صلہ ہے پیشہ ورانہ ذمہ داری نبھانے کا؟
لوگ اپنی مریضہ کے لیے خاتون ڈاکٹر کا مطالبہ تو کرتے ہیں —
لیکن کیا وہ یہ بھول جاتے ہیں کہ وہ خاتون ڈاکٹر بھی کسی کی بیٹی، بہن اور عزت ہوتی ہے؟
اگر ڈاکٹرز کو اسپتال کے اندر بھی تحفظ حاصل نہیں تو پھر یہ نظام مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے۔

Address

Office No. 7, Commercial Market , Railway Road Dina
Dina
49400

Telephone

+923065039135

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dina City posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Dina City:

Share