Hamara Dina

Hamara Dina News around Dina City & Events

02/08/2025

،شیر شاہ سوری ،مسجد جو سادگی ، مضبوطی اور فن تعمیر کی منفرد جھلک کے باعث آج بھی سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہے —

رب نواز گوندل ( نمائندہ آج نیوز ) دینہ جہلم

02/08/2025
جہلم ۔ جشن آزادی پاکستان ہر شخص کو بڑھ چڑھ کر منانا چاہیے قدرت نے ہمیں یہ عظیم ملک تحفے میں دیا اس ملک کی خوشحالی اور تر...
02/08/2025

جہلم ۔ جشن آزادی پاکستان ہر شخص کو بڑھ چڑھ کر منانا چاہیے قدرت نے ہمیں یہ عظیم ملک تحفے میں دیا اس ملک کی خوشحالی اور ترقی کے لیے ہر پاکستانی کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے یہ بات مشیر صحت پنجاب جنرل ریٹائرڈ ڈاکٹر اظہر کیانی نے گورنمنٹ تبلیغ الاسلام سکول میں جشن آزادی کی 14 روزہ تقریبات کا باقاعدہ آغاز کرتے ہوئے کہی۔ اس حوالے سے ایک خصوصی تقریب تبلیغ الاسلام ہائی سکول میں منعقد کی گئی جس میں ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سنیہ صافی محکمہ تعلیم محکمہ صحت، پولیس اور دیگر محکموں کے افسران سماجی شخصیات طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ تقریب میں پاکستان کے سب سے بڑے قومی پرچم جس کی لمبائی 120 فٹ اور چوڑائی 80 فٹ ہے کو لہرایا گیا۔ جبکہ مشیر صحت پنجاب نے ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کے ہمراہ جشن آزادی کا کیک کاٹا اس موقع پر پرچم کشائی کے بعد قومی ترانہ پیش کیا گیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل ریٹائرڈ ڈاکٹر اظہر کیانی نے کہا کہ حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایت پر جشن آزادی کو شایان شان طریقے سے منانے کے لیے 14 روزہ تقریبات کا اہتمام کیا جا رہا ہے تمام سرکاری اداروں نجی اداروں بازاروں مارکیٹوں میں جشن ازادی کے پروگرام منعقد کیے جا رہے ہیں ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر تمام سرکاری محکمے اپنے اپنے دفاتر میں یوم آزادی کی تقریبات منعقد کریں گے جبکہ ضلعی سطح پر مختلف تقریبات کا آغاز چکا ہے اس موقع پر جشن آزادی کی خوشی میں مشیر صحت پنجاب جنرل اظہر کیانی نے پرندوں کو آزاد کیا اور پاکستانی پرچم کے رنگوں جیسے غبارے ہوا میں چھوڑے گئے۔

02/08/2025

ADMISSION OPEN
CONCORDIA COLLEGE DINA

📢 NLC دینہ میں مفت تربیتی کورسز(بلڈنگ الیکٹریشن اور پلمبر)✅ مکمل طور پر مفت داخلہ✅ فری کورس✅ ہاسٹل کی سہولت بھی مفت فراہ...
01/08/2025

📢 NLC دینہ میں مفت تربیتی کورسز
(بلڈنگ الیکٹریشن اور پلمبر)

✅ مکمل طور پر مفت داخلہ
✅ فری کورس
✅ ہاسٹل کی سہولت بھی مفت فراہم کی جائے گی

*داخلے کی آخری تاریخ04 اگست 2025 ہے*
🕓 رجسٹریشن کا وقت: شام 4 بجے تک

شرائط:
🔸 عمر کی حد: 21 سے 45 سال
🔸 تعلیم: کم از کم مڈل پاس

📞 خواہشمند افراد فوری رابطہ کریں!

"لیموں کے پتے — قدرت کی خاموش شفاء"لیموں کے پتے وہ خاموش نعمت ہیں جن کی افادیت سے آج بھی بیشتر لوگ ناآشنا ہیں۔ یہ چھوٹے ...
01/08/2025

"لیموں کے پتے — قدرت کی خاموش شفاء"

لیموں کے پتے وہ خاموش نعمت ہیں جن کی افادیت سے آج بھی بیشتر لوگ ناآشنا ہیں۔ یہ چھوٹے مگر طاقتور پتے اینٹی آکسیڈنٹس، اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی فنگل خصوصیات سے بھرپور ہوتے ہیں۔ یہ جسم کو اندر سے صاف کرتے ہیں، قوتِ مدافعت کو بڑھاتے ہیں اور مختلف بیماریوں سے بچاؤ میں مدد دیتے ہیں۔

لیموں کے پتے ہاضمے کو درست رکھتے ہیں، نیند کو بہتر بناتے ہیں اور نزلہ، زکام، بخار و بلغم جیسے مسائل میں مؤثر ثابت ہوتے ہیں۔ ان پتوں سے بنی چائے نہ صرف ذہنی سکون دیتی ہے بلکہ دل کی مضبوطی کا بھی ذریعہ بنتی ہے۔

روزانہ صرف 5 سے 7 تازہ پتے لے کر پانی میں اُبالیں اور چائے کی طرح پی لیں — یہ ایک آسان، سستا اور مکمل قدرتی نسخہ ہے جو جسم کو تندرست اور ذہن کو پرسکون رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

یہ قدرت کا ایک انمول تحفہ ہے، جس کا استعمال آپ کو دوا کے محتاج بننے سے بچا سکتا ہے۔

ہمارا دینہ رپورٹ اشتیاق میر ہڈالی)آج دینہ کے نواحی گاؤں ہڈالی میں وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر کلینک آن ویل مہم کے ...
30/07/2025

ہمارا دینہ رپورٹ اشتیاق میر ہڈالی)

آج دینہ کے نواحی گاؤں ہڈالی میں وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر کلینک آن ویل مہم کے تحت دو روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کبیر بٹ کی رہائش گاہ پر کیا گیا۔

کیمپ میں ڈاکٹر کومل مصطفیٰ کی زیر قیادت میڈیکل اسٹاف نے مریضوں کا معائنہ کیا، مفت ادویات فراہم کی گئیں، اور خصوصی طور پر الٹرا ساؤنڈ مشین بھی ساتھ لائی گئی، جس سے موقع پر ہی سہولیات مہیا کی گئیں۔

اس میڈیکل کیمپ میں ایک اہم اور قابلِ ذکر اضافہ بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے والی ویکسینیشن ٹیم بھی تھی، جس نے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگا کر والدین کو آگاہی فراہم کی کہ بچوں کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے بروقت حفاظتی ٹیکے کتنے ضروری ہیں۔

کیمپ کے انعقاد پر ہڈالی گاؤں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، اور علاقہ مکینوں نے کبیر بٹ کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اپنی رہائش گاہ فلاحی مقصد کے لیے وقف کی۔

یہ اقدام وزیراعلیٰ پنجاب کے عوامی فلاح و بہبود کے وژن کی عکاسی کرتا ہے، اور دیہی علاقوں میں صحت کی سہولیات کی فراہمی کی جانب ایک عملی قدم ہے۔

رپورٹ: اشتیاق میر

27/07/2025

دینہ میونسپل کمیٹی پارک شہریوں کے لیے تفریح کا بہترین ذریعہ —
رب نواز گوندل نمائندہ آج نیوز “دینہ جہلم

کیا حسین وقت تھا جب گاؤں کے  لوگ شوق و جزبے کے ساتھ بس میں بیٹھ کر شہر  جایا کرتے تھے۔ سڑک پر چلتی بس جب اپنا مخصوص ہارن...
26/07/2025

کیا حسین وقت تھا جب گاؤں کے لوگ شوق و جزبے کے ساتھ بس میں بیٹھ کر شہر جایا کرتے تھے۔ سڑک پر چلتی بس جب اپنا مخصوص ہارن بجاتی تو گھروں میں پتہ چلتا کہ پہلا ٹائم گزر رہا ہے کسی کو اپنے ہاں مہمان آنے کی اطلاع ہوتی اور کسی کو اپنے گھر بیٹھے مہمان کو روانہ کرنے کی فکر ہوتی۔اور پھر وقت بدل گیا، راستے بدل گئے، لوگ بدل گئے، رت بدل گئی، محبتیں بدل گئیں، بسیں بدل گئیں، سائیکلیں ٹھکانے لگ گئیں، گائوں کے مخصوص کھیل تماشے بدل گئے، لسی کی چاٹی اور مکھن نہ رہے، درخت کٹ گئے، چِڑیاں اُڑ گئیں، منڈیر پہ کوے بیٹھنا چھوڑ گئے، چہچہاہٹ تھم گئی، پیدل چلنے والے راستوں پر گھاس ہو گئی، اور پھر گاؤں کے لوگ آپس میں بیگانے ہوتے گئے، نسلیں بدل گئیں، ایک دوسرے کی پرواہ، فکر، احساس ختم ہوتا گیا، اور یوں ایک حسین و پیار بھرا زمانے کا اختتام ہوتا گیا۔
اور ھم بھی انسانیت کا پیار محبت اور سب سے بھڑ کر احساس تک ختم ہوگیا
سب کچھ کھو گئے جب ھم بڑے ہوگئے

25/07/2025

۔ تحصیل دینہ کے ایک ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ میں ڈرائیور انسٹرکٹرزکی آسامیوں کو پر کرنے کے لیے درخواستیں مطلوب ہیں۔
تعلیم: کم از کم میٹرک اور HTV لائسنس ہولڈر لازمی ہو۔
عمر کی حد: 30 سال سے 50 سال(آرمڈ فورسز سے ریٹائرڈ تجربہ کار افراد کو ترجیح دی جائےگی)
اپنی CV اس ای میل اڈریس پہ سینڈ کریں۔ [email protected]
نیز واٹس ایپ پر بھی CV بھیج سکتے ہین۔
03135660160
*درخواستیں 27 جولائی 2025 تک جمع کروائی جا سکتی ہیں*
منتخب امیدواروں سے انٹرویو کےلئے ادارہ خود رابطہ کریگا۔

۔تحصیل دینہ کے ایک ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ میں انگلش انسٹرکٹر آسامی کو پر کرنے کے لیے درخواستیں مطلوب ہیں -
تعلیم: M.A. English
کمپیوٹر (چلانے)سے متعلق ضروری معلومات ہو۔
( کسی بینک وغیرہ کے فرنٹ ڈیسک پہ کام کرنے کا تجربہ رکھنے والے کو ترجیح دی جائے گی)
عمرکی حد: 25 سال سے 40 سال
اپنی CV اس ای میل اڈریس پہ سینڈ کریں۔ [email protected]
نیز واٹس ایپ پر بھی CV بھیج سکتے ہین۔
03135660160
*درخواستیں 27 جولائی 2025 تک جمع کروائی جا سکتی ہیں*
منتخب امیدواروں سے انٹرویو کےلئے ادارہ خود رابطہ کریگا۔

۔تحصیل دینہ کے ایک ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ میں پلمبر انسٹرکٹر کی آسامی کو پر کرنے کے لیے درخواستیں مطلوب ہیں۔
تعلیم: کم از کم میٹرک/ ڈی اے ای اور ساتھ پلمبر ٹریڈ میں ڈپلومہ ہونا ضروری ہے ۔
کمپیوٹر (چلانے)سے متعلق ضروری معلومات ہو۔
عمرکی حد: 25 سال سے 40 سال
اپنی CV اس ای میل اڈریس پہ سینڈ کریں۔ [email protected]
نیز واٹس ایپ پر بھی CV بھیج سکتے ہین۔
03135660160
*درخواستیں 27 جولائی 2025 تک جمع کروائی جا سکتی ہیں*
منتخب امیدواروں سے انٹرویو کےلئے ادارہ خود رابطہ کریگا۔

۔تحصیل دینہ کے ایک ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ میں بلڈنگ الیکٹریشن انسٹرکٹر کی آسامی کو پر کرنے کے لیے درخواستیں مطلوب ہیں۔
تعلیم: کم از کم میٹرک/ بلڈنگ الیکٹریشن ڈپلومہ ہولڈر 5 سال کا فیلڈ تجربہ یا ڈی اے ای الیکٹریکل ساتھ 3سال کا فیلڈ میں تجربہ

عمرکی حد: 25 سال سے 40 سال
اپنی CV اس ای میل اڈریس پہ سینڈ کریں۔ [email protected]
نیز واٹس ایپ پر بھی CV بھیج سکتے ہین۔
03135660160
*درخواستیں 27 جولائی 2025 تک جمع کروائی جا سکتی ہیں*
منتخب امیدواروں سے انٹرویو کےلئے ادارہ خود رابطہ کریگا۔

Address

Dina Jhelum
Dina

Telephone

+447404837281

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hamara Dina posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share