23/09/2025
سعودی عرب کے مفتیِ اعظم، شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ بن محمد آل الشیخ کا انتقال ہو گیا ہے، آپ ہیئت کبار العلما، علمی تحقیقات و افتا کی عمومی صدارت اور مسلم ورلڈ لیگ کی اعلیٰ کونسل کے سربراہ کے طور پر بھی خدمات انجام دے رہے تھے، شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ کی نمازِ جنازہ آج عصر کی نماز کے بعد ریاض کی امام ترکی بن عبداللہ مسجد میں ادا کی جائے گی۔
(إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ)