04/03/2026
۔
یہ ایک تلخ حقیقت ہے کہ تیس سے پینتیس سال کے بعد جوانی ڈھلنا شروع ہو جاتی ہے تمام انسانوں پر خزاں کا موسم چھانے لگتا ہے اگرچہ شروع شروع میں یہ عمل بہت سست ہوتا ہے ہمیں احساس نہیں ہوتا کہ ہم بوڑھے ہو رہے ہیں جب چالیس سے پینتالیس کی عمر میں پہنچتے ہیں تو پھر بہت ساری نشانیاں واضح ہونا شروع ہوتی ہیں.
یہ نشانیاں اور علامتیں ظاہری بھی ہوتی ہیں جیسے کہ سر اور جسم کے دوسرے حصوں کے بال سفید ہونا شروع ہو جاتے ہیں. وزن بڑھنا شروع ہو جاتا ہے، مردوں میں سر کے بال جھڑنا شروع ہو جاتے ہیں خواتین کے بال بھی پتلے ہونا اور جھڑنا شروع ہو جاتے ہیں. چہرے اور جلد کی رونق ماند پڑنے لگتی ہے.
ہونٹوں اور گالوں کی لالی کم ہونے لگتی ہے پیٹ بڑھنا شروع ہو جاتا ہے جلد ڈھیلی پڑنے لگتی ہے جلد اور muscles میں لچک کم ہونے لگتی ہے یہ وہ ظاہری علامات ہیں جن کا سب کو سامنا کرنا پڑتا ہے. چالیس سال کے بعد تقریباً تمام مرد اور عورتیں ان تبدیلیوں کا شکار ہوتے ہیں ظاہری تبدلیوں کے علاوہ بہت ساری جسمانی تبدیلیاں ایسی ہیں جو نظر نہیں آتیں لیکن ہم انہیں محسوس کر سکتے ہیں
ان تبدیلیوں میں تھکاوٹ اور سستی کا احساس. زیادہ سونے اور آرام کرنے کو دل چاہنا . جسمانی طاقت میں کمی کا احساس ہونا
اسکے ساتھ ساتھ بھوک کم لگتی ہے زیادہ محنت اور مشقت طلب کام کرنے کو جی نہیں چاہتا. نظر کمزور ہونے لگتی ہے.
یاداشت میں کمی واقع ہوتی ہے. اکثر چیزیں بھول جاتی ہیں کچھ لوگوں کو تو جاننے والوں تک کے نام یاد نہیں رہتے اس کے علاوہ طبیت میں چڑچڑا پن اور سنجیدگی کا عنصر نمایاں ہوتا ہے طبیت میں شوخی اور چنچلا پن کم ہو جاتا ہے اک اداسی سی چھائی رہتی ہے
جنسی خواہش کم ہونے لگتی ہے جسے حرف عام میں libido کہا جاتا ہے. مردوں میں erectile dysfunction عام ہے یعنی ان کے عضو تناسل p***s میں اکڑاؤ کم یا ختم ہو جاتا ہے یا وہ اس اکڑاؤ اور سختی کو زیادہ دیر برقرار نہیں رکھ سکتے جس کی وجہ سے سیکس کرنا مشکل اور کبھی کبھی ناممکن ہو جاتا ہے .
خواتین میں بھی libido کی کمی، ویجائنا کا ڈرائی یا خشک ہو جانا. اسکے علاوہ or**sm کی intensity میں کمی آنے لگتی ہے semen کا بننا اور سیمن کا اخراج کم ہونے لگتا ہے عورتوں میں چالیس سال کے بعد menopause شروع ہو جاتا ہے یعنی ان کے me**es بند ہو جاتے ہیں ماہانہ خون آنا بند ہو جاتا ہے اور وہ بچہ پیدا کرنے کے قابل نہیں رہتیں
بڑھتی عمر کے ساتھ ساتھ کچھ بیماریاں ایسی ہیں جو عمر کے اس حصے میں ہم میں سے اکثر پر حملہ آور ہوتی ہیں جن میں ہائی بلڈ پریشر، ذیابیطس، دل کی بیماریاں، خون میں کولیسٹرول کی مقدار کا زیادہ ہونا.
دل کی اکثر بیماریوں کا تعلق ہمارے ہائی بلڈ پریشر اور جسم میں چینی کی مقدار بڑھ جانے سے ہوتا ہے ساتھ ہی cholesterol اہم کردار ادا کرتا ہے اگر ہم ان تینوں چیزوں کو کنٹرول میں رکھیں تو عمر بڑھنے کے ساتھ دل کی بیماریوں کو بھی کم کیا جا سکتا ہے
زیادہ عمر کے لوگوں اور خاص طور پر عمر رسیدہ خواتین میں جوڑوں کے درد اور چلنے پھرنے میں تکلیف جیسی بیماریاں اکثر ہو جاتی ہیں. اسی لئے خواتین کو کیلشیم اور وٹامن ڈی کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے
عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ کینسر ہونے کا خطرہ بھی بہت بڑھ جاتا ہے. اس لئے ہمیشہ سادہ غذا استعمال کریں،
ڈبوں میں بند کیمکل والی غذاؤں سے بچیں ، processed food کینسر پیدا کرنے کا اہم زریعہ ہے تازہ اور قدرتی خوراک کھائیں. زیادہ گوشت کھانے اور خاص طور پر بھنے ہوۓ بار بی کیو اور مرغن غذاؤں سے بچیں. دھوویں اور گرد آلود فضاء پھیپھڑوں کے کینسر کا سبب بنتی ہے .
گندے ماحول سے جتنا ممکن ہو بچیں
چینی اور نشاستہ دار غذائیں خاص طور پر refined carbohydrates کینسر کا سبب بن سکتے ہیں انہیں کم سے کم استعمال کریں
کینسر ہونے کی اور بھی بہت سی وجوہات ہو سکتی ہیں جن میں سیگریٹ پینا تمباکو کا ہر طرح کا استعمال ، نسوار، پان ، چھالیہ اور گٹکہ سب کینسر پیدا کرتے ہیں. اگر ہم جوانی میں ان تمام زہر سے بچے رہیں گے تو ادھیڑ عمر میں کینسر ہونے کے امکانات کم سے کم ہو جائیں گے
اس کے علاوہ الکحل یعنی شراب بھی کینسر پیدا کرنے کا اہم سبب ہے الکحل سے بچیے. اگر بچنا ممکن نہیں تو اسے جتنا ممکن ہو کم استعمال کیجیے شراب نہ صرف آپ کے جگر اور گردوں کو تباہ کرتی ہے بلکہ کئی طرح کے کینسر بھی پیدا کرتی ہے.
پیراسیٹامول اور دوسری درد کش دوائیں کم سے کم استعمال کریں. اگر آپ کو ہلکا سا سر درد ہو تو کوشش کریں کہ قدرتی طور پر ٹھیک ہو جائے درد کو گولیوں سے ختم مت کیجیے بلکہ درد کی وجہ جانیے. حقیقت میں درد ہمارے جسم میں لال بتی ہے یعنی خطرے کا الارم. درد آپ کو خطرے سے آگاہ کرتا ہے کہ آپ کے جسم میں کہیں کوئی خرابی ہے اسے فوراً دور کیجیے.
یہ بلکل ایسے ہی ہے جب آپ کی کار کے انجن میں کوئی خرابی ہوتی ہے تو آپ کی انجن لائٹ جل اٹھتی ہے آپ فوراً مکینک کے پاس بھاگتے ہیں کہ معلوم کرو میری گاڑی کی انجن لائٹ کیوں آن ہے اگر آپ خرابی معلوم کرنے کی بجائے انجن لائٹ کو بند کر دیں گے تو آپ کی گاڑی کا مسئلہ ویسے کا ویسا ہی رہے گا
اور بعد میں آپ کو زیادہ مصیبت اٹھانی پڑے گی اسی طرح اگر آپ کے جسم میں کہیں درد ہو تو معلوم کیجیے یہ درد کیوں ہے اور اس وجہ کو دور کرنے کی کوشش کیجیے نہ کہ درد کی گولی کھا کر درد کو دبا دیں اس طرح بعد میں آپ کو مزید پیچیدگیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے .
درد کو دور مت کیجیے درد کی وجہ کو دور کیجیے درد خود بخود ختم ہو جائے گا۔
دوستو بڑھاپے کو کنٹرول کرنا ناممکن ہے لیکن بڑھاپے کی پیچیدگیوں کو اور تکلیفوں کو کم ضرور کیا جا سکتا ہے اس کے لئے سب سے بہتر strategy یہ ہے کہ آپ بچپن اور جوانی سے ہی اپنی صحت کا خیال رکھیں، اچھی تازہ اور متوازن خوراک کو اپنی زندگی کا حصہ بنا لیں.
میں ہر بار ورزش پر بہت زور دیتا ہوں اب بھی یہیں کہوں گا زندگی میں ورزش کو اپنا معمول بنائیں ہر روز exercise کریں اپنی پسند کے کسی کھیل کو اپنی زندگی کا حصہ بنا لیں اس طرح نہ صرف آپ کی روزانہ کی ورزش ہوتی رہے گی بلکہ آپ کو انٹرٹینمنٹ کے لئے hobby بھی مل جائے گی زندگی کو فطرت کے اصولوں پر جینے کی کوشش کیجیے.
ہر چیز میں گناہ ثواب مت تلاش کیجیے فطری اصولوں کے حساب سے جو ٹھیک ہو وہ کیجیے. میں اس بحث میں نہیں پڑوں گا کیا غلط ہے کیا صحیح ہے اس کا فیصلہ آپ نے کرنا ہے اگر آپ فطری اصولوں کی خلاف ورزی کریں گے تو فطرت بھی آپ کو معاف نہیں کرے گی فطرت کا احترام کیجیے یہ دنیا چار ارب سال پرانی ہے اور اس چار ارب سال کی دنیا میں ہمیں ساٹھ ستر یا اسی سال کا لمحہ ملا ہے
جو اونٹ کے منہ میں زیرہ بھی نہیں اس لئے اس وقت کو غنیمت جان کر زندگی سے بھرپور enjoy کیجیے آپ کتنے خوش قمست ہیں آپ کو خود اس کا اندازہ نہیں کروڑوں اربوں سپرمز میں آپ کی لاٹری نکل آئی اور آپ کو اس دنیا میں آنے کا موقع ملا. اور پھر یہ کائنات شائد infinite ہو کائنات کا یہ وقت شائد infinite ہو اس لامحدود کائنات کے ہمیشہ کے سفر میں آپ کی قسمت نے آپ کو کائنات کے اس عظیم معجزے کو دیکھنے کا موقع دیا آپ خود سوچیے آپ کتنے خوش قسمت اور عظیم ہے اپنی اس چھوٹی سی زندگی کو عظیم سمجھئے. زندگی سے پیار کیجئے اپنی زندگی کی قدر کیجیے۔