
02/08/2025
جب سلطان محمد فاتح کا انتقال ہوا تو پورے یورپ میں خوشی کا سماں تھا۔ یورپین بادشاہوں کے درباروں میں خوشیوں کا سماں تھا اور اعلان کیا گیا کہ عقاب کبیر یعنی ترکوں کا شاہین آج فوت ہو گیا ہے۔
سلطان محمد فاتح کی وفات کی خبر سن کر یورپ کی عوام کو حکم دیا گیا کہ سلطان کی وفات کی خوشی میں تین دن تک تمام گرجاؤں کی گھنٹیاں مسلسل بجائی جائیں۔
ایسا عظیم سلطان کہ جس کی وفات پر خوشی میں تین دن تک جشن منایا گیا اس عظیم سلطان کو آج ہمارے بچے کتنا جانتے ہیں وہ ہمارا عروج تھا۔
اور ایک ہمارے حکمران ہیں کہ ان کے مرنے پر یورپ رنجیدہ ہوجاتا ہے کہ ہمارا مطلب کا بندہ مر گیا۔
یہ ہمارا زوال ہے کہ دشمن ہمارے حکمرانوں کی موت سے دکھی ہوتے ہیں اور سوچتے ہیں، اب اس کے بعد کس کو اشاروں پر نچانا ہے !!!