22/05/2026
ماحول تو پڑوس میں جین زی نے بنایا ہوا ہے۔
ایک لڑکا ابھیجیت دیپکے پانچ دن پہلے کاکروچ جنتا پارٹی کے نام سے انسٹاگرام پر اکاؤنٹ بناتا ہے جس کے پانچ دن میں فالوورز 10.9 ملین ہو چکے ہیں یعنی کم و بیش ایک کروڑ نو لاکھ لوگوں نے اس کو فالو کر لیا ہے دوسری طرف انڈیا کی متشدد اور حاکم پارٹی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے اب تک 8.7 فالوورز ہیں۔
یہ اکاؤنٹ احتجاجی طور پر تب بنایا گیا جب سپریم کورٹ کے جج نے نوجوانوں کے حوالے سے یہ رائے دی کہ یہ نوجوان کاکروچ ہیں اور سارا دن سوشل میڈیا سے چمٹے رہتے ہیں۔