
21/07/2025
❗❗
شمالی علاقوں کا سفر کرنے والے سیاحوں کے لیے ایک اہم پیغام جاری کیا گیا ہے جس میں ٹرپ کی منصوبہ بندی سے قبل موسمی صورتحال کی جانچ پڑتال کو انتہائی ضروری قرار دیا گیا ہے۔ حکام نے زور دیا ہے کہ سیاح گوگل سمیت دیگر قابلِ اعتماد ذرائع سے متعلقہ علاقے کی موسمی معلومات ضرور حاصل کریں تاکہ ان کا سفر محفوظ اور خوشگوار رہے۔ مزید برآں، مقامی افراد پر اخلاقی ذمہ داری عائد کی گئی ہے کہ وہ آنے والے سیاحوں کی درست رہنمائی کریں، اور اگر کسی علاقے میں موسم خراب ہو، بارشوں، سیلاب یا لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہو تو فوراً لوگوں کو آگاہ کریں اور ایسے حالات میں سفر سے باز رہنے کا مشورہ دیں۔ اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ مشہوری یا تشہیر سے زیادہ انسانی جان کی حفاظت مقدم ہے، کیونکہ زندگی ہے تو ٹرپس اور ایڈونچرز ہوتے رہیں گے۔ آپ کی بروقت رہنمائی سے کسی کی قیمتی زندگی محفوظ ہو سکتی ہے۔