18/04/2025
کیا واقعی جاز بانڈہ وادئ کمراٹ دیر اپر میں ہے ؟
زیادہ تر لوگ اس خوبصورت میدان کو وادئ کمراٹ سے منسوب کرتے ہیں
جی نہیں " یہ خوبصورت سیاحتی علاقہ وادئ لاموتئ میں ہے اور کمراٹ کی بلکل مخالف سمت میں واقع ہے جس کے پہاڑی سلسلے سوات سے ملتے ہیں
جب کہ وادئ کمراٹ کے پہاڑی سلسلے چترال سے ملتے ہیں
جاز بانڈہ لاموتئ کوہستان دیر اپر کا سب سےخوبصورت علاقہ ہے
یہاں کی مشہور مقامات کنڈ بانڈہ, جس کے ساتھ ایک نہیں دو خوبصورت آبشاریں بھی ہے اور پاکستان کی سب سے خوبصورت ترین جھیل "کٹورہ جھیل"بھی ہے اور جاز بانڈہ کی دوسری طرف باڈگوئ پاس جیسا خوبصورت سیاحتی مقام بھی ہے
میرے یہاں کی پہلے ٹور کی خوبصورت عکس جو کہ ستمبر 2016 کا ہیں
اب یہاں بے شمار ہوٹلوں کی وجہ سے الحمدللہ بہت زیادہ ٹورسٹ یہاں اتے ہیں
البتہ اب یہاں یہ سرسبز میدان اپ کو بہت کم دیکھنے کو ملتے ہیں
مقامی لوگوں کے علاوہ ٹورسٹ حضرات یہاں صفائی وغیرہ کی خاص خیال رکھیں
شکریہ
جاز بانڈہ لاموتئ ویلی کوہستان دیر اپر copied