Tmg doctors informations

Tmg doctors informations TMG MEDICAL INFORMATIONS🩺💊💉

*کنسلٹنٹ میڈیکل سپیشلسٹ و اینڈوکریانولوجسٹ / ڈیابیٹالوجسٹ*        *ڈاکٹر فرمان اللّٰہ خان*  *کل بروز جمعرات  جمعہ  ہفتہ ...
18/06/2025

*کنسلٹنٹ میڈیکل سپیشلسٹ و اینڈوکریانولوجسٹ / ڈیابیٹالوجسٹ*
*ڈاکٹر فرمان اللّٰہ خان*

*کل بروز جمعرات جمعہ ہفتہ اور اتوار* کو

*صبح 8 بجے سے 5 بجے تک*
کلینک *جاسمین ہسپتال*
*گراونڈ فلور روم # 306*
موجود ہوں گے۔
رابطہ
*کلینک اٹینڈٹ*
*ماجد خان*
03439773979☎️

Heartfelt congratulations to Dr. Ikram, esteemed member of PIMA, on successfully clearing your 2nd Fellowship Exam in In...
25/05/2025

Heartfelt congratulations to Dr. Ikram, esteemed member of PIMA, on successfully clearing your 2nd Fellowship Exam in Interventional Cardiology

This is a remarkable achievement and a testament to your dedication, hard work, and commitment to advancing in your field.


This Man ❤He’s pure gold for the Lahore Qalandars—yesterday he was locking horns with England in a Test, and today he’s ...
25/05/2025

This Man ❤
He’s pure gold for the Lahore Qalandars—yesterday he was locking horns with England in a Test, and today he’s lining up in a T20 against the Quetta Gladiators, arriving just ten minutes before the team announcement.

ایک باپ کی اپنے بیٹے کو نصیحت✍🏻 سگریٹ نوشی سے بچو.  ✍🏻 بیوی کے انتخاب ميں بہت دور اندیشی سے کام لو کیونکہ تمہاری خوشی یا...
20/04/2025

ایک باپ کی اپنے بیٹے کو نصیحت
✍🏻 سگریٹ نوشی سے بچو.
✍🏻 بیوی کے انتخاب ميں بہت دور اندیشی سے کام لو کیونکہ تمہاری خوشی یا غمی کا دارو مدار 90% اسی پر ہوتا ہے
✍🏻 بہت سستی چیزیں مت خریدو.
✍🏻 بچوں کو اپنے مزاج اور پسند کے مطابق جینے دو، انهیں بالکل اپنے جیسا بنانے کی کوشش مت کرو
✍🏻 تنقید کرنے والوں کے پیچھے پڑ کر اپنا وقت برباد مت کرو
✍🏻 کسی سیاست دان پر کبھی اعتماد مت کرو
✍🏻 جب کسی سے گاڑی ادھار لو تو پورا تیل بھر کر ہی واپس کرو
✍🏻 موبائل کہیں تمہاری زندگی کے خوبصورت لمحات ميں خلل انداز نہ ہو کیونکہ موبائل تمہاری اپنی راحت و سکون کے لئے ہے نہ کہ دوسرے کی.
✍🏻 کام مکمل کرنے سے پہلے مزدوری نہ دو
✍🏻 جو تم سے زيادہ مالدار یا غریب ہو اس کے سامنے اپنی دولت کا تذکرہ نہ کرو.
✍🏻 دوستوں کو قرض دینے ميں محتاط رہو کیونکہ ممکن ہے قرض اور دوستی دونوں سے ہاتھ دھو بیٹھو
✍🏻 مخاطب سے اس کی تنخواہ کے متعلق مت پوچھو
✍🏻 ہرچیز لکھ لیا کرو اپنے دماغ پر ہمیشہ بھروسہ مت کرو
✍🏻 بچے کو سزا اس کے جرم کے مطابق دو.
✍🏻 قرض اسے دو جو بغیر مانگے واپس کر دے
✍🏻 ہر کوئی تعریف پسند ہوتا ہے اس لئے کسی کی تعریف کرنے ميں بخیلی نہ کرو
✍🏻 کسی سے اختلاف یا بحث و مباحثے کے وقت اپنے اخلاق اور سلیقہ مندی کا دامن نہ چهوڑو
✍🏻 اپنے علم کو پھیلاؤ اور لوگوں کو اس سے فائدہ پہنچاو کیونکہ ہمیشہ زندہ رہنے کا یہی واحد راستہ ہے
✍🏻 اپنی ذاتی یا مالی تفصیلات کا اظہار بقدر ضرورت ہی کرو
✍🏻 اگر کوئی تمہارے دوست کی تعریف کرے تو اپنے دوست سے ضرور اس کا ذکر کرو.
✍🏻 اگر کوئی تمہارے ساتھ بدسلوکی کرے تو تم اس کے بچے کے ساتھ احسان کر کے اسے سبق سکھاؤ
✍🏻 شادی اس سے کرو جو مال و دولت میں تمہارے برابر یا تم سے کمتر ہو
✍🏻 کوئی چیز جب تمہیں دو بار ادھار لینے کی ضرورت پڑے تو وہ چیز بازار سے خرید لو.
✍🏻 روزانہ آدھا گهنٹہ چہل قدمی کرو.
✍🏻 تمہاری گهڑی وقت سے پانچ منٹ آگے رہنی چاہیے
✍🏻 تصنع اور بناوٹ سے دور رہو.
✍🏻 معمولی چیزوں میں بحث و تکرار مت کرو
✍🏻 جہاں بھی رہو وہاں اپنا اچھا اثر چهوڑنے کی کوشش کرو.
نیچھے والے میرا مشورہ وقت ھے آپ سب کے لیے
نسوار ھر جگہ مت لو اور مت تھوکھو :
سگریٹ کے دھویں سے دوسروں کو محفوظ رکھو
نشہ اور چوری ایک لعنت ہے اس کا سوچھ بھی مت لینا
کبھی جھوٹ مت بولو اس سے آپکا اعتماد ختم ھوجاےگا :
محفل میں ناک میں انگلی ڈالنے سے گریز کرو :
مصیبت میں قریبی دوست یا رشتہ دارد کو ضرور آزماؤ :
محفل سے نکلتے وقت یاکسی جگہ سے اٹھتے آپنے پرس موبائل اور چابیوں کو لازم چک کیا کرو :
موبایل میں غیر اخلاقی مواد کبھی مت محفوظ کرنا :سیڑھیوں پر چڑھتے یا اترتے وقت پاؤں آرام سے رکھنا تاکہ شور نہ ھو :جس محفل ن میں یا جس جگہ آپکی قدر نہ ہو ادھر مت گسھنا :اور بھی ہیں مگر زیادہ لمبا ھوجایگا

افسوسناک خبر،کوٹلی آزادکشمیر کے معروف ڈاکٹر ساجد منظور ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق سرجن ڈاکٹر ساجد م...
19/04/2025

افسوسناک خبر،
کوٹلی آزادکشمیر کے معروف ڈاکٹر ساجد منظور ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق سرجن ڈاکٹر ساجد منظور کی گاڑی کو آج سہ پر راجدھانی کے قریب حادثہ پیش آیا۔ حادثے میں ڈاکٹر ساجد منظور کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے۔ اہلخانہ نے ان کے انتقال کی تصدیق کر دی ہے۔😭😭😭

”غلط انجکشن“پچھلے ہفتے جب ہسپتال کے وارڈ میں صبح راٶنڈ کر رہا تھا تو پیچھے سےایک آواز آئی ”ڈاکٹر صاحب میرے بچے کو دیکھیں...
19/04/2025

”غلط انجکشن“
پچھلے ہفتے جب ہسپتال کے وارڈ میں صبح راٶنڈ کر رہا تھا تو پیچھے سےایک آواز آئی ”ڈاکٹر صاحب میرے بچے کو دیکھیں، اسے "غلط انجکشن" لگا دیا ہے،
یہ آواز ہمارے لیے ایمرجینسی کا پیغام ہوتی ہے۔
میں فورأاس بچے کے پاس پہنچا تو اس کی سانسیں رک رہی تھی،ہونٹ سیاہ ہورہے تھے اور ہاتھ پاؤں پیلے پڑ گئے تھے۔
فاٸل دیکھی توپتا چلا کہ اس مریض کو ابھی او پی ڈی سے ڈاٸریا کے مسلے سےداخل کیا گیا تھا۔
بچےکی ماں اور دادی کا فوری ردعمل یہ تھا کہ جناب ہمارا بچہ تو بالکل ٹھیک تھا، ہمارے بچے کو غلط انجکشن لگا دیا ہے۔
انھوں نے چیخنا رونا اور پورے خاندان کو فون ملانا شروع کردیا . مختلف کمروں سے مریض بھی وہاں جمع ہونا شروع ہو گئے اور ایک ہنگامہ برپا ہو گیا۔
الحمدللہ صورتحال فوری طور پر نمٹائی گئی، بچے کو تھوڑی دیر مصنوعی سانس دی گٸ کی گئی اور بچے کی حالت کے مطابق انجیکچشن لگاۓ گئے . بچہ ٹھیک ہو گیا تو سب نے سکون کی سانس لی .

یہ وہ کہانی ہے جو زیادہ تر وقت غلط انجیکشن کی صورت میں ہوتی ہےجس کی ہم خبریں سنتے ہیں۔
اب عوام کے لیے تھوڑی سی تفصیل کہ یہ انجیکشن آخر کار غلط کیوں ہو جاتا ہے ؟؟
انسانی جسم کے اندر جب بھی باہر کی کوٸ چیز داخل ہوتی ہے تو جسم اسکو رد کر سکتا ہے۔اس ردعمل کوالرجی کہتے ہیں۔ یہ چیز کچھ بھی ہو سکتی ہے جیسے خوراک (انڈا,مچھلی)، دھواں گرد، ادویات جیسے شربت گولی یا انجیکشن۔
الرجی کسی بھی دواٸ کے انجیکشن سے ہو سکتی ہے اور زیادہ تر وقت اس کا پہلے سے اندازہ لگانا مشکل ہوتا ہے۔ کچھ دوائیوں سے الرجی کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے جیسے پینسلن اینٹی بائیوٹک یا سانپ کی ویکسین وغیرہ اس لیے انکو لگانے سے پہلے تھوڑی مقدار میں ٹیسٹ خوراک لگاٸ جاتی ہے اور پھر اسے شروع کرتے ہیں، لیکن زیادہ تر دوائیوں میں چونکہ الرجی کا خطرہ بہت کم ہوتا ہے تو بغیر ٹیسٹ کے لگاٸ جاتی ہیں۔ بہرحال الرجی کا خطرہ پھر بھی رہتا ہے ۔
انجیکشن سے ہونے اولی الرجی کی نوعیت ہلکی خارش,بخار سے لے کر شدید رد عمل تک سکتی ہے جس میں سے دل کا رکنا، سانس کا بند ہونا اور موت بھی واقع ہو سکتی ہے۔
عوام کے سمجھنے کے لیے اہم بات یہ ہے کہ عام طور پر ایمرجنسی یا وارڈ میں آنے والے زیادہ تر مریضوں کو وہی روٹین دوا دی جاتی ہے۔اب سب کو تو اس سے مسلہ نہیں ہورہا ہوتا ۔جسکو الرجی ہو گی اسکو مسلہ ہوگا ۔وہاں کام کرنے والے عملے کی کسی آنے والے مریض سے کوئی ذاتی دشمنی تونہیں ہوتی کہ وہ اسے غلط ٹیکہ لگا دے گا ۔ اگر وہی دوا دوسروں کے لیے ٹھیک کام کر رہی ہو اور الرجی ہو جائے تو یہ جسم کا ردعمل ہے جس کا اندازہ لگانا بہت مشکل ہے اور اس میں ڈاکٹر یا نرس کی کوئی غلطی نہیں ہے۔
اب اگر خدانخواستہ یہ صورتحال آپ کے بچے کے ساتھ پیش آتی ہے تو کبھی بھی ہسپتال میں ہنگامہ آرائی شروع نہ کریں۔ اگر آپ براہ راست طبی عملے کو مورد الزام ٹھہرانا اور ہنگامہ شروع کر دیتے ہیں تو اس کا آپکے بچے کی جان پر اسکا اثر پڑے گا ۔ پہلے چند منٹ جو آپ کے بچے کی زندگی بچانے والے ہیں ضائع ہو جائیں گے۔ آپ اس ہنگامے سے کچھ نہیں حاصل کر پائیں گے بلکہ آپ کے بچے کا نقصان ہوگا۔
ہمیشہ اس صورت حال میں فوری طور پر اپنے ڈاکٹر کو بلاٸیں، انہیں اپنے بچے کی ابتدائی طبی امداد کرنے دیں۔
اگر آپ کو پھر بھی لگتا ہے کہ طبی عملے کی طرف سے کوئی کوتاہی ہوئی ہے تو آپ مناسب چینل کے ذریعے درخواست دائر کر سکتے ہیں اور اس کا پیروی کر سکتے ہیں، لیکن اس زندگی بچانے والے ٹاٸم کے دوران وارڈ میں ہنگامہ آرائی کرنے سے مریض کی زندگی بچانے والے منٹ ہی ضائع ہوں گے جسکے دوران اس کی جان بچائی جا سکتی ہے۔


Young Doctors association TMG

انا للّٰہ وانا الیہ راجعون 😭جاوید خان تیمرگرہ ٹیچنگ ہسپتال میں بحیثیت کلینر اپنی ڈیوٹی سے انتہائی مخلص جس نے ہسپتال میں ...
18/04/2025

انا للّٰہ وانا الیہ راجعون 😭
جاوید خان تیمرگرہ ٹیچنگ ہسپتال میں بحیثیت کلینر اپنی ڈیوٹی سے انتہائی مخلص جس نے ہسپتال میں ہمارے علاقے کی مریضوں کی بے تحاشہ خدمت کی تھی،جس کی بناء پر اللہ پاک نے ان کو کچھ عرصہ پہلے ایمان لانے کی توفیق عطا فرمائی تھی،اور آج جمعہ کی بابرکت دن پر اللہ پاک نے اپنے پاس بلا کر مرحوم کی نماز جنازہ آج 11:30Am کامرہ ائیر بیس میں عطا کی جائیگی،اللہ پاک مرحوم کی مغفرت فرمائے،آمین

دیر کے لیے بہت بڑے خوشخبری: آج ڈاکٹر Dr-Farmanullah Utmani فرمان اللہ صاحب مریضوں کا مفت معائنہ کریں گےوقت صبح ۹ سے شام ...
17/04/2025

دیر کے لیے بہت بڑے خوشخبری:


آج ڈاکٹر Dr-Farmanullah Utmani فرمان اللہ صاحب مریضوں کا مفت معائنہ کریں گے

وقت صبح ۹ سے شام ۶ بجے تک

کلینیک : اظہرپلازہ بالمقابل TMG ٹیچنگ ہسپتال

اپنی صحت کا خیال رکھیں. اگر آپ چالیس سال یا اس سے اوپر کے ہیں اور روز کم از کم ایک گھنٹہ اپنی صحت و ورزش کو نہیں دیتے تو...
17/04/2025

اپنی صحت کا خیال رکھیں. اگر آپ چالیس سال یا اس سے اوپر کے ہیں اور روز کم از کم ایک گھنٹہ اپنی صحت و ورزش کو نہیں دیتے تو یقین جانئیے جو کچھ بھی آپ کر رہے ہیں یا کما رہے ہیں وہ آپکے کسی کام کا نہیں اور بعد میں آنے والے اسے استعمال یا برباد کرینگے، کیونکہ اس کو برتنے کی عمر تک یا تو آپ نہیں رہیں گے یا اس قابل نہیں بچیں گے کہ اسے انجوائے کر سکیں. میں نے بھی یہی غلطی کی اور نتیجہ نکلا زندگی کے مشکل ترین گزشتہ دو ماہ، سائنس انفیکشن سے شروع ہونے والا سلسلہ، استھما، نمونیا سے ہوتا ہوا وینٹی لیٹر پر لے آیا، زندگی کی سب سے بڑی جدوجہد خود سانس لینا بن گیا، جسم کی ساری انرجی اس بات پر خرچ ہو رہی تھی کہ سانس آجاۓ اور چلی جائے، صحیح معنوں میں سانسیں گننے کا پتا چلا. نہ آپکی ڈگری کام آتی ہے نہ پیسہ، نہ اولاد نہ تعلقات، آپکا رب ہوتا ہے اور ہسپتال کا بیڈ اور آپکی آنکھوں کے سامنے ساری زندگی بے معنی ہوتی چلی جاتی ہے. الله سائیں نے کرم کیا اور اب بہتر ہوں. بہت کچھ سیکھنے سمجھنے کا موقع ملا. سٹریس کو اپنی زندگی سے نکال دیں، ہر شے ہر شخص جو آپکو سٹریس دیتا ہے اس سے دور ہوجائیں. آپکی دعاؤں کا شکریہ انشا الله تعالیٰ یو ٹیوب اور منٹوگا پر ملاقات رہے گی

آپ سب کا ذیشان عثمانی

سبق آموز ہر شخص کو عمل کرنا چاہیے ان صاحب کے لیے دعا بھی کرتے جائیں

Address

Dir

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Tmg doctors informations posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Tmg doctors informations:

Share