مکتبہ البشری دیر بالا

مکتبہ البشری دیر بالا ہمارے ہاں ہر قسم کے دینی کتب موجود ہے

23/03/2025
23/03/2025

دورہ حدیث کا سیٹ

12/03/2025

Pone number 03409077567

31/12/2024

وفاق المدارس کے تمام درجات کے پرچہ جات اور خلاصہ جات مکتبہ البشری دیر بالا سے حاصل کرے

تفسیر معارف القرآن (مفتی محمد شفیع)نام : معارف القرآنمترجم و مفسر : حضرت مولانا مفتی محمد شفیعتفسیر کا تعارف :معارف القر...
14/07/2024

تفسیر معارف القرآن (مفتی محمد شفیع)
نام : معارف القرآن
مترجم و مفسر : حضرت مولانا مفتی محمد شفیع
تفسیر کا تعارف :
معارف القرآن جو پہلے ریڈیو پاکستان سے نشر کی گئی پھر بعد میں کتابی صورت میں مرتب ہوئی، اس تفسیر کے لیے قلم اٹھانے کی وجہ مولانا مفتی شفیع صاحب (رح) نے اپنے مقدمہ میں خود تحریر فرمائی ہے، چناچہ لکھتے ہیں :
” ریڈیو پاکستان کے ذمہ دار حضرات نے مجھ سے درس قرآن ریڈیو پاکستان سے نشر کرنے کی فرمائش کی؛ لیکن میں چند اعذار کی بناء پر قبول نہ کرسکا، ان کے مزید اصرار کی وجہ سے انھیں کی ایک دوسری تجویز کو بنام خدا منظور کرلیا، وہ تجویز یہی معارف القرآن کی کہ ہفتہ میں ایک روز جمعہ کے دن تفسیر نشر ہوا کرے اور اس میں پورے قرآن کی تفسیر پیش نظر نہ ہو بلکہ عام مسلمانوں کے موجودہ ضرورت کے پیش نظر خاص خاص آیات کا انتخاب کرکے ان کی تفسیر اور اس سے متعلقہ احکام و مسائل کا بیان ہوا کرے “۔
پھر آگے لکھتے ہیں :
” اطراف دنیا سے مسلمانوں کے خطوط اور آنے جانے والوں سے یہ معلوم ہوا کہ عام مسلمان اور خصوصاً تعلیم یافتہ حضرات اس درس سے کافی فائدہ اٹھاتے ہیں؛ لیکن اس سلسلہ کی دس سالہ پابندی نے ایک طرف تو ایک ضخیم جلد معارف القرآن کی غیرارادی طور پر تیار کرادی، دوسری طرف ریڈیو پر سننے والے حضرات کی طرف سے بیشمار تقاضے آنے شروع ہوئے کہ اس کو کتابی صورت میں شائع کیا جائے “۔
لوگوں کی اس قدر دلچسپی اور ان کے تقاضے کی ایک وجہ یہ تھی کہ اس وقت تک اردو زبان میں جتنی تفسیریں منظرعام پر آئیں تھیں، ان میں یا تو علمی اور تحقیقی موشگافیاں زیادہ تھیں جن سے عوام پوری طرح مستفید نہیں ہوسکتی تھی، دوسرے یہ کہ اردو زبان کے اسلوب میں پہلے کے مقابلہ کافی تبدیلی آچکی تھی، اس لیے بھی پہلے کی اردو تفاسیر کا سمجھنا عام لوگوں کے لیے دشوار تھا؛ نیزبعض تفاسیر سرسری اور بہت مختصر تھیں جن سے پڑھنے والوں کی پیاس نہیں بجھ پاتی تھی۔
تفسیر معارف القرآن کی چند خصوصیات یہ ہیں :
چونکہ مصنف موصوف کے پیش نظر یہ تھا کہ عوام جو علمی اصلاحات سے واقف اور دقیق مضامین کے متحمل نہیں ہیں وہ بھی قرآن کریم کو اپنے حوصلے کے مطابق سمجھ سکیں، اس لیے تفسیر کو لکھتے ہوئے اس کی پوری رعایت کی گئی ہے کہ فنی اصطلاحات، دقیق بحثیں اور غیر معروف ومشکل الفاظ سے گریز کیا جائے، تفسیر میں سلف صالحین کی تفسیروں پر اعتماد کیا گیا ہے اور بےسندباتوں سے احتراز کیا گیا ہے؛ چناچہ جگہ بہ جگہ صحابہ وتابعین کے تفسیری اقوال اور متقدمین کی تفسیری کتب سے استفادہ کرکے ان کا حوالہ بھی دیا گیا ہے۔
لطائف و معارف کے ضمن میں متاخرین میں سے مستند مفسرین کے مضامین بھی لیے گئے ہیں، خصوصاً ایسے مضامین جو اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی عظمت ومحبت کو بڑھاتے ہوں اور ان کی وجہ سے اعمال صالحہ انجام دینے کی تحریک ہوتی ہو، متن قرآن کے ترجمہ میں حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی (رح) اور حضرت شیخ الہند قدس سرہ کے ترجموں پر اعتماد کیا گیا ہے، ترجمہ کے بعد مکمل تفسیر و تشریح سے پہلے خلاصہ تفسیر لکھ دیا گیا ہے جو حضرت مولانا اشرف علی تھانوی (رح) کی تفسیر بیان القرآن سے ماخوذ ہے، اسے آیات پر مختصر نوٹ کہا جاسکتا ہے کہ اگر کوئی مشغول آدمی اتنا ہی دیکھ لے تو فہم قرآن کے لیے ایک حد تک کافی ہوجائے، آخر میں آیات مندرجہ سے متعلق احکام و مسائل لکھے گئے ہیں، اس میں اس کا التزام کیا گیا ہے کہ صرف وہ احکام و مسائل لئے جائیں جو کسی نہ کسی طرح الفاظ قرآن کے تحت آتے ہوں، احکام و مسائل کا بڑا حصہ تفسیر قرطبی، احکام القرآن للجصاص، احکام القرآن لابن العربی، تفسیرات احمدیہ، تفسیر محیط، روح المعانی، روح البیان اور بیان القرآن وغیرہ سے لیا گیا ہے، جن کے حوالہ جات بھی مذکور ہیں، تاہم نئے عہد کے بعض نئے مسائل کا بھی ذکر ہے، قرآن وحدیث اور مجتہدین کرام کے اصول کو پیش نظر رکھا گیا ہے اور جس طرح مسائل واحکام میں متقدمین نے اپنے اپنے عہد کے فرقوں اور اس زمانہ کے مسائل کو اہمیت دی ہے، مفتی محمد شفیع صاحب (رح) نے بھی اس کو ملحوظ رکھا ہے۔
مصنف کا تعارف :
مفتی محمد شفیع صاحب (رح) ۔ مصنف معار ف القرآن
ولادت : 25 جنوری 1897، دیوبند (موجودہ یو۔ پی) بھارت
وفات : 6 اکتوبر 1976 ۔ کراچی پاکستان
خدمات :
قیام پاکستان کے بعد پاکستان کراچی تشریف لے آئے اور ایک عظیم الشان مدرسہ دارالعلوم کراچی کے نام سے قائم کیا
مفتی صاحب کی تقریبا 100 سے زائد تصانیف ہیں۔ جن میں سب سے مشہور معارف القرآن ہے ۔ جو آپ کی وفات سے چار سال پہلے ، آپ ریڈیو پاکستان پر ہفتہ وار قرآن کے لیکچرز کی صورت میں نشر ہونا شروع ہوا ۔ بعد ازاں اسے کتابی شکل دی گئی۔
#ماخوذ

مالرحیق المختوم (مہر بند اَمرِت) سیرت کے موضوع پر اردو زبان میں مولانا صفی الرحمٰن مبارک پوری کی کتاب ہے۔ انگریزی میں تر...
10/07/2024

م
الرحیق المختوم (مہر بند اَمرِت) سیرت کے موضوع پر اردو زبان میں مولانا صفی الرحمٰن مبارک پوری کی کتاب ہے۔ انگریزی میں ترجمہ ہے (The Sealed Nectar). مصنف جناب مولانا صفی الرحمن مبارکپوری کی لکھی کتاب الرحیق المختوم نے میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم، رابطہء اسلامی مکہ کی طرف سے منعقدہ مُقابلہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم، میں پہلا انعام حاصل کیا۔ یہ مُقابلہ 1979 میں ہونے والی پہلی اسلامی کانفرنس کے موقع پر منعقد کرایا گیا تھا اس مُقابلے میں تقریبا” 10000 سے زیادہ مضامین لکھے گے تھے۔ اس کتاب میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کے مختلف مراحل کا بڑی خوبصورتی کے ساتھ احاطہ کیا گیا ہے۔ یہ کتاب بڑے پیمانے پر پبلشنگ اور پرنٹنگ کے لے، قرآن پرنٹنگ اینڈ پبلشنگ ریاض سعودی عربیہ کے حوالے کی گئی اس ادارے نے اس کتاب کا پہلا ایڈیشن 1980 میں شائع کیا۔ اس کتاب کا دنیا کی ہر بڑی زبان میں ترجمہ ہو چکا ہے۔ اُردو زبان میں اس کتاب کا نظر ثانی شدہ ایڈیشن جو 600 صفحات سے کم ہے مارکیٹ میں دستیاب ہے۔

الرحیق المختوم

مصنف
صفی الرحمٰن مبارک پوری
ملک
بھارت، پاکستان
زبان
اردو زبان، عربی زبان
موضوع
سیرت نبوی اور تاریخ
ناشر
داراحیاء التراث، بیروت، لبنان
تاریخ اشاعت
جولائی 1976ء (پہلی بار اردو زبان میں)
صفحات
470
بیرونی روابط
آخری ترمیم 6 مہینے قبل بدست Tahir-bot
ویکیپیڈیا
تمام مواد CC BY-SA 4.0 کے تحت میسر ہے، جب تک اس کی مخالفت مذکور نہ ہو۔
اخفائے راز کے اصول شرائط استعمالڈیسک ٹاپ

07/07/2024
قصص القرآن اعلیٰ ایڈیشن تصویروں کے ساتھڈسکاؤنٹ قیمت 2100ہوم ڈیلیوری فری
07/07/2024

قصص القرآن اعلیٰ ایڈیشن تصویروں کے ساتھ
ڈسکاؤنٹ قیمت 2100ہوم ڈیلیوری فری

Address

Dir

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when مکتبہ البشری دیر بالا posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share