04/06/2026
الحمدللہ!
گاؤں کٹیگام کے محلہ بربانڈئ اور کسکے کا ٹرانسفارمر خراب ہونے کی وجہ سے عوام کو بجلی کی شدید مشکلات کا سامنا تھا۔ اس مسئلے کے حل کے لیے ایثار فلاحی تنظیم کٹیگام کے نوجوانوں نے معزز ایم پی اے یامین خان صاحب کے نمائندے راؤف خان صاحب سے رابطہ کیا اور انہیں عوامی مشکلات سے آگاہ کیا۔
راؤف خان صاحب نے فوری طور پر واپڈا حکام سے رابطہ کرکے مسئلے کے حل کے لیے بھرپور کوشش کی، جس کے نتیجے میں ہمارے علاقے کے لیے نیا ٹرانسفارمر فراہم کر دیا گیا۔
ہم ایم پی اے یامین خان صاحب، راؤف خان صاحب اور واپڈا حکام کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں جنہوں نے عوامی مسئلے کو سنجیدگی سے لیا اور بروقت حل فراہم کیا۔
اللہ تعالیٰ آپ سب کو عوامی خدمت کا یہ جذبہ مزید عطا فرمائے۔ آمین۔