06/07/2025
ایک حقیقت۔۔۔ ایک آئینہ!
ایک غیرملکی عورت، دیر آتی ہے۔۔۔ ایک نامحرم مرد سے شادی کرنے کے لیے!
پورا علاقہ، میڈیا، اور ہمارے منافق معاشرے کے کچھ لوگ اسے "محبت کی کامیابی" قرار دیتے ہیں۔
مگر اسی دیر میں ہماری اپنی ایک پشتون بیٹی،
صرف اس شک پر مار دی جاتی ہے کہ شاید وہ اپنی مرضی سے شادی کرے گی،
یا کسی مرد نے دیکھ لیا ہوگا، یا اُس نے کسی غیر مرد کو دیکھ لیا ہوگا۔
کیا یہ ہے ہمارا انصاف؟
ایک کو عزت، دوسری کو موت؟
اب اس ظالم، جاہل اور دوہرے معیار والے معاشرے میں
کون اپنی بیٹی کو پالے گا؟ کون اپنی بہن کو زندہ رہنے کی دعا دے گا؟
جس مرد نے انگریز عورت کو بھگا کر لایا،
کیا وہ اپنی بہن کو اسلامی اجازت کے باوجود اپنی مرضی سے شادی کرنے دے گا؟
یہی وہ معاشرہ ہے جہاں:
مرد سگریٹ پیئے تو "مردانگی"
عورت کش لگائے تو "کردار خراب"
یہ صرف تضاد نہیں، یہ ظلم ہے۔۔۔
اور جب تک ہم خود کو نہیں بدلتے، ہمارے معاشرے میں انصاف دفن ہی رہے گا۔