08/09/2026
نہاگ درہ شالگاہ کے قومی مشر
ملک زرین خان بابا
ملک زرین خان بابا، ولدِ روشم خان بابا،
نہاگ درہ شالگاہ کے ایک باوقار اور قابلِ احترام قومی مشر ہیں۔
1945ء میں پیدا ہونے والے ملک زرین خان بابا نے اپنی زندگی علاقے کے لوگوں، قومی روایات اور باہمی اتحاد کے لیے وقف کی۔ آپ کی شخصیت دانائی، جرگہ داری، بردباری اور لوگوں کو ساتھ لے کر چلنے کی خوبصورت مثال ہے۔
آپ نہ صرف اپنے خاندان بلکہ پورے نہاگ درہ شالگاہ کے لیے عزت اور وقار کی علامت ہیں۔ مشکل وقت میں لوگوں کی رہنمائی کرنا، مسائل کو مشاورت سے حل کرنا اور علاقے میں اتفاق و اتحاد کو فروغ دینا آپ کی نمایاں خصوصیات میں شمار ہوتا ہے۔ آللہ تعالٰی ہمیشہ کے لئے خوش آور سلامت رکھیے آمین ثم آمین
ملک زرین خان بابا
ایک نام، ایک مقام، ایک روایت—
نہاگ درہ شالگاہ کی قومی مشرانہ کا قابلِ فخر باب۔
تحریر ملک انورزیب یوسفزئی