21/07/2025
اور مؤقف برائے سینیٹ انتخابات
آج میں پوری سنجیدگی اور دلی افسوس کے ساتھ یہ اعلان کر رہا ہوں کہ آج کے بعد میرا پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) سے کوئی لینا دینا نہیں رہا۔ جب تک عمران خان، جو اس تحریک کا نظریہ، اُمید اور آواز تھے، جیل میں قید ہیں، میں کسی ایسی جماعت یا اس کے نمائندوں کی حمایت نہیں کر سکتا جنہوں نے اپنے قائد کے ساتھ وفاداری نبھانے کی بجائے مفاد پرستی، خاموشی اور موقع پرستی کو چُنا۔
سینیٹ الیکشن کے حالیہ حالات نے سب کچھ بے نقاب کر دیا ہے۔ جو نمائندے عمران خان کے نام پر عوام سے ووٹ لے کر ایوانوں میں پہنچے، وہی آج انہی ایوانوں میں اس شخص کی غیر موجودگی میں فیصلے کر رہے ہیں، جس کے بغیر پی ٹی آئی کا کوئی وجود ہی نہیں تھا۔ یہ وہی لوگ ہیں جو چپ چاپ سینیٹ کی سیٹوں اور عہدوں کے لیے سودے بازی کر رہے ہیں، جبکہ عمران خان جیل میں اپنی جان، وقت اور نظریے کی قیمت ادا کر رہے ہیں۔
ایسے وقت میں خاموشی بھی غداری کے مترادف ہے، اور میں اپنے ضمیر کو کبھی یہ گوارا نہیں کر سکتا کہ میں ایسے "نمائندوں" کی حمایت کرتا رہوں جو اقتدار کے کھیل میں شامل ہو گئے ہیں، مگر اپنے لیڈر کو تنہا چھوڑ چکے ہیں۔
میری سیاست عمران خان کے ساتھ تھی، ہے، اور رہے گی — لیکن اس وقت تک کوئی حمایت نہیں، جب تک وہ خود آزاد ہو کر اس تحریک کی قیادت نہیں کرتے۔
میں اس وقت تک ان غداروں، خاموش تماشائیوں اور سیاسی سوداگر نمائندوں سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کرتا ہوں۔
اللہ عمران خان کو جلد رہائی دے،
اور پاکستان کو ایسے کرداروں سے پاک کرے۔
عمران خان زندہ باد، پاکستان پائندہ باد۔