06/03/2026
پاکستان کیلئے مارچ کے مہینے میں خام تیل کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے چار جہازوں کا انتظام کر لیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق ان میں سے ایک جہاز کے حوالے سے سعودی عرب نے یقین دہانی کرائی ہے
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ جہاز متحدہ عرب امارات کے شہر فجیرہ کے راستے پاکستان پہنچے گا۔ اس اقدام کا مقصد ملک میں تیل کی مسلسل فراہمی کو برقرار رکھنا اور ممکنہ قلت سے بچاؤ یقینی بنانا ہے
حکام کے مطابق موجودہ علاقائی صورتحال کے پیش نظر توانائی کی سپلائی کو محفوظ رکھنے کیلئے پیشگی اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ ملکی ضروریات پوری کی جا سکیں