Dir News & Information

Dir News & Information DNI

17/11/2025

دعا کو ریکور کر دیا الحمد للہ۔۔۔۔۔

داروڑہ سے تعلق رکھنے والے ملک سردار کے نام پر کسی نے فیک ائی ڈی بناِ ئی ہے اور لوگوں کو مختلف مسیجز کرتے ہے جس سے سردار ...
10/11/2025

داروڑہ سے تعلق رکھنے والے ملک سردار کے نام پر کسی نے فیک ائی ڈی بناِ ئی ہے اور لوگوں کو مختلف مسیجز کرتے ہے جس سے سردار خان کا تعلق نہیں لہذا اپ سب اس ائی ڈی کو رپورٹ کریں۔۔۔شکریہ ۔۔۔

قبائلی ضلع خیبر میں موجود غیر قانونی طور پر مقیم افغانیوں کو ان کے وطن افغانستان واپس بھیجنے کے لیے سیکیورٹی فورسز کے عہ...
10/11/2025

قبائلی ضلع خیبر میں موجود غیر قانونی طور پر مقیم افغانیوں کو ان کے وطن افغانستان واپس بھیجنے کے لیے سیکیورٹی فورسز کے عہدے داران اور علاقائی مشران کے درمیان ایک جرگہ منعقد ہوا
سیکیورٹی فورسز کے افسران نے مقامی مشران کے ساتھ افغان باشندوں کی افغانستان واپسی کے حوالے سے مختلف تجاویز پر غور و فکر کیا۔

علاقائی مشران نے خیبر میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کو افغانستان ڈیپورٹ کرنے کے لیے ایک مہینے کا وقت مانگ لیا جس پر سیکیورٹی فورسز کے افسران نے آمادگی کا اظہار کیا
علاقائی مشران کا کہنا تھا کہ وہ متعلقہ علاقوں کی مساجد میں اعلانات کروائیں گے علاوہ ازیں مختلف واٹس ایپ چینلز اور واٹس ایپ گروپس کے ذریعے بھی اپنا پیغام غیر قانونی طور پر مقیم افغانی باشندوں تک پہنچائیں گے کہ وہ ایک مہینے کے اندر اپنے وطن افغانستان لوٹ جائیں بصورت دیگر انہیں حکومت کے حوالے کر دیا جائے گا۔

خیبر پختون خواہ کے دور دراز علاقوں میں تعلیم کے فروغ کے لیے سکیورٹی فورسز کی جانب سے بھرپور کاوشیں جاری ہیں۔  سیکیورٹی ف...
10/11/2025

خیبر پختون خواہ کے دور دراز علاقوں میں تعلیم کے فروغ کے لیے سکیورٹی فورسز کی جانب سے بھرپور کاوشیں جاری ہیں۔

سیکیورٹی فورسز کے افسران نے ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل میں واقعہ خر غلئے پرائمری سکول کا دورہ کیا
سیکیورٹی فورسز کی جانب سے سکول کے طلبہ میں کاپیاں، پینسل، اور اسٹیشنری کا دیگر تمام سامان تقسیم کیا گیا
سکیورٹی فورسز کے عہدے داران کو اپنے مابین دیکھ کر سکول کے بچوں نے خوشی اور مسرت کا اظہار کیا جبکہ سکول ہیڈ ماسٹر صاحب نے سیکیورٹی فورسز کی جانب سے طلبہ کی تعلیم کے حوالے سے معاونت پر شکریہ ادا کیا

سیکیورٹی فورسز اور عوام الناس کے درمیان تعاون علاقے میں امن و امان کے قیام میں انتہائی ممد و معاون ثابت ہوتا ہے۔سیکیورٹی...
09/11/2025

سیکیورٹی فورسز اور عوام الناس کے درمیان تعاون علاقے میں امن و امان کے قیام میں انتہائی ممد و معاون ثابت ہوتا ہے۔
سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مقامی افراد کے ساتھ علاقے کے مسائل اور ان کے حل پر گفتگو کرنے کے لیے خیبرپختونخواہ کے تحصیل و ضلع لوئر چترال میں سیکیورٹی فورسز اور مقامی عمائدین کے درمیان ایک جرگہ منعقد کیا گیا۔

جرگے نے علاقے کی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا اور دیگر مسائل پر بھی باہمی تبادلہ خیال کیا۔
سیکیورٹی فورسز نے عمائدین علاقہ سے درخواست کی کہ وہ اپنے علاقے پر کڑی نظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی یا مشکوک شخص کی اطلاع فورا قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دیں۔

مقامی عمائدین نے سیکیورٹی فورسز کو قیام امن کے لیے ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کروائی اہلیان علاقہ نے علاقے کو درپیش دیگر مسائل بھی سیکیورٹی فورسز کے سامنے پیش کیے۔
سکیورٹی فورسز کے افسران نے تمام مسائل مل جل کر حل کرنے کی یقین دہانی کروائی
سیکیورٹی فورسز کے عہدے داران نے مقامی عمائدین کا جرگے کے لیے تشریف آوری پر شکریہ ادا کیا۔

سکیورٹی فورسز کے زیر اہتمام گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول تحصیل کبل ضلع سوات میں یوم اقبال کی مناسبت سے ایک انتہائی پروقار ت...
09/11/2025

سکیورٹی فورسز کے زیر اہتمام گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول تحصیل کبل ضلع سوات میں یوم اقبال کی مناسبت سے ایک انتہائی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا

یوم اقبال کی مناسبت سے منعقدہ اس تقریب میں سیکیورٹی فورسز کے افسران، ضلعی انتظامیہ کے عہدے داران، سکول کے طلباء، اساتذہ کرام اور عمائدین و مشران نے شرکت کی۔

یوم اقبال کی مناسبت سے منعقدہ اس تقریب میں طلبہ نے حضرت علامہ محمد اقبال کے فلسفہ، شاعری اور سوانح حیات کو تقریروں، بیت بازی، ملی نغموں، کوئز مقابلوں اور بحث و مباحث کی صورت میں ناظرین کے سامنے پیش کیا۔

تقریب میں شریک مہمانوں نے حضرت اقبال کے فلسفہ خودی پر گفتگو کی اور طلبہ کو اقبال کے شاہین بننے کی تاکید کی۔

تقریب میں مختلف مقابلوں کو جیتنے والے طلبہ کو انعامات سے بھی نوازا گیا

تقریب کے اختتام پر مفتی کفایت اللہ صاحب نے پاکستان کی ترقی سربلندی اور وقار کے لیے دعا فرمائی

خیبر پختونخواہ کے ضلع سوات کے علاقے چار باغ میں یوم اقبال کی مناسبت سے ایک شاندار ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں مالم جبہ...
09/11/2025

خیبر پختونخواہ کے ضلع سوات کے علاقے چار باغ میں یوم اقبال کی مناسبت سے ایک شاندار ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں مالم جبہ اور چار باغ کے عوام نے بھرپور شرکت کی۔
ریلی کا آغاز مالم جبہ چیک پوسٹ سے ہوا اور اس کا اختتام مالم جبہ گرین ویلی میں ہوا۔

ریلی کے شرکا نے مصور پاکستان حضرت ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کو خراج تحسین پیش کیا ۔
شرکاء نے افواج پاکستان اور پاکستان کے حق میں بھی خوب نعرے بازی کی

سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ریلی کے شرکاء کا شکریہ ادا کیا گیا

خیبر پختونخواہ کے تحصیل اور ضلع لوئر چترال میں سکیورٹی فورسز کے تعاون سے جاری "جشن خزاں فٹبال ٹورنامنٹ" کا فائنل میچ ایو...
09/11/2025

خیبر پختونخواہ کے تحصیل اور ضلع لوئر چترال میں سکیورٹی فورسز کے تعاون سے جاری "جشن خزاں فٹبال ٹورنامنٹ" کا فائنل میچ ایون اور بتریک کی ٹیموں کے درمیان بمبوریت کے بتریک فٹسال گراونڈ میں کھیلا گیا۔

ٹورنامنٹ کا فائنل میچ بتریک ٹیم نے ایک کے مقابلے میں پانچ گول سے اپنے نام کر لیا۔ سکیورٹی فورسز کی جانب سے جیتنے والی اور رنر اپ ٹیموں کے درمیان انعامات اور ٹرافیز تقسیم کی گئی۔
سکیورٹی فورسز نے مقامی نوجوانوں کو کھیل کود اور دیگر مثبت سرگرمیوں میں مصروف ہونے کی تلقین کی۔ مقامی عمائدین نے سیکیورٹی فورسز کے علاقے میں مثبت کردار کو سراہا اور نوجوانوں میں مثبت سرگرمیوں میں شرکت کے بڑھتے ہوئے رجحان پر سیکیورٹی فورسز کا شکریہ ادا کیا۔

قبائلی ضلع باجوڑ کی تحصیل سلارزئی میں سکیورٹی فورسز کے افسران اور مقامی عمائدین و مشران کے درمیان ایک مشترکہ گرینڈ جرگہ ...
08/11/2025

قبائلی ضلع باجوڑ کی تحصیل سلارزئی میں سکیورٹی فورسز کے افسران اور مقامی عمائدین و مشران کے درمیان ایک مشترکہ گرینڈ جرگہ منعقد کیا گیا۔

منعقد کردہ اس گرینڈ جرگہ میں تحصیل سلارزئی کے تمام قبائل کے قومی مشران و عمائدین، سیاسی و سماجی شخصیات اور ضلعی انتظامیہ کے عہدے داران نے شرکت کی۔
جرگہ میں شریک مقامی عمائدین اور علاقہ مشران نے سیکیورٹی فورسز کو امن و امان کے قیام کے لیے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
جرگے میں علاقے کو درپیش مختلف مسائل پر بھی گفتگو کی گئی اور اس کے علاوہ علاقے میں امن و امان کی صورتحال، تعلیم و تدریس کے فروغ اور علاج معالجے کی سہولیات کو مزید بہتر بنانے پر بھی تبادلہ خیال ہوا ۔

سیکیورٹی فورسز نے علاقہ عمائدین کی قیام امن کے لیے نیک خواہشات اور تعاون کے جذبے کو بھرپور سراہا۔

علاقہ عمائدین نے پرامن جرگے کے انعقاد کو سیکیورٹی فورسز اور عوام کے مابین بہتر تعلقات کی جانب ایک اہم پیشرفت قرار دیا۔

خیبر پختون خواہ کے ضلع سوات کے نواحی علاقے دیولائی میں مقامی عمائدین، سول انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسز کے عہدے داران کے م...
08/11/2025

خیبر پختون خواہ کے ضلع سوات کے نواحی علاقے دیولائی میں مقامی عمائدین، سول انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسز کے عہدے داران کے مابین ایک گرینڈ جرگہ منعقد کیا گیا

دیولائی سوات کے اس گرینڈ جرگہ میں 30 سے 40 مقامی عمائدین اور مشران نے شرکت کی۔

جرگہ میں سیکیورٹی فورسز کے افسران نے قومی مشران کو فورسز کے ساتھ عدم تعاون کے نتیجے میں پیدا ہونے والے بھیانک نتائج اور سیکیورٹی مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے بھرپور تعاون کی درخواست کی۔

مقامی عمائدین نے دہشت گردی کے خاتمے اور قیام امن کے لیے سکیورٹی فورسز کو ہر طرح کے تعاون اور مکمل سپورٹ کی یقین دہانی کرائی. عمائدین نے علاقہ نے عہد کیا کہ وہ اپنے علاقے میں کسی بھی شرپسند کو نہیں گھسنے دیں گے ۔

سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مقامی عمائدین سے درخواست کی گئی کہ وہ اپنے علاقے پر نظر رکھیں اور اپنے علاقے میں مشکوک افراد، دہشت گردوں کے معاونین اور دہشت گرد گروہوں کی بروقت اطلاع سکیورٹی فورسز کو دیں

مقامی عمائدین نے دو طرفہ تعاون کے فروغ اور دہشتگردی کے خلاف مشترکہ جدوجہد کے لیے ایسے جرگوں کے باقاعدگی سے انعقاد کی درخواست کی جس پر سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے آمادگی کا اظہار کرتے ہوئے سیکیورٹی فورسز اور عمائدین کے مابین باقاعدگی سے جرگوں کے انعقاد کی یقین دہانی کرائی.

سیکیورٹی فورسز عوام الناس کو تحفظ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی خدمت میں بھی پیش پیش ہیں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے قبائل...
08/11/2025

سیکیورٹی فورسز عوام الناس کو تحفظ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی خدمت میں بھی پیش پیش ہیں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے قبائلی ضلع خیبر کی تحصیل جمرود میں فلاحی سرگرمیوں پر بھی خاص توجہ دی جا رہی ہے

موسم سرما کے آغاز پر سکیورٹی فورسز کی جانب سے قبائلی ضلع خیبر کی تحصیل جمرود کے علاقے شگئی میں مستحق خاندانوں میں موسم سرما کی مناسبت سے گرم کمبل، رضائیاں اور گرم ملبوسات تقسیم کیے گئے۔

سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں موجود ایک عدد اسپیشل پرسن کے لیے وہیل چئیر کا بھی انتظام کیا ۔

عوام الناس کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کی انسانیت دوستی کا خیر مقدم کیا گیا اور مقامی عمائدین نے اسے فورسز اور عوام کے مابین لازوال محبت کے سلسلے کی ایک مضبوط کڑی سے تشبیہ دی

Address

Dir Upper
Dir

Telephone

+923133342048

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dir News & Information posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Dir News & Information:

Share