06/04/2026
پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کی جانب سے سینیٹ کی خالی نشست کے لیے پشاور سے تعلق رکھنے والے ہمارے انتہائی دیرینہ، مخلص اور وفادار ساتھی عرفان سلیم کو ٹکٹ جاری کرنے کے فیصلے کا تہہ دل سے خیر مقدم کرتا ہوں۔
سینیٹ کی اس نشست کے لیے پارٹی کو موصول ہونے والی 54 درخواستوں میں، میرا نام بھی نمبر 11 پر شامل تھا۔ ایک امیدوار ہونے کے ناطے، میں قیادت کے اس فیصلے کی مکمل تائید کرتا ہوں۔
عرفان سلیم کا انتخاب دراصل ایک نظریاتی کارکن کی جیت ہے۔ وہ عمران خان کے وہ سپاہی ہیں جنہوں نے ہر مشکل وقت میں پارٹی کا ساتھ دیا، قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں اور ہر کڑے امتحان میں ثابت قدم رہے۔ گزشتہ انتخابات میں ان کے ساتھ بھی میری طرح زیادتیاں ہوئیں، لیکن ان کا پائے استقلال متزلزل نہیں ہوا۔
میں واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ ہماری وفاداری کسی ٹکٹ یا عہدے کی محتاج نہیں ہے۔ ہم 1996 سے اس نظریے کے ساتھ کھڑے ہیں اور آخری دم تک عمران خان کے سپاہی بن کر جدوجہد جاری رکھیں گے۔ عرفان سلیم کی کامیابی ہم سب کی کامیابی ہے۔
تمام ورکرز سے اپیل ہے کہ متحد ہو کر اپنے کپتان کے فیصلے کا ساتھ دیں تاکہ ہم مل کر حقیقی آزادی کی منزل حاصل کر سکیں۔
پاکستان تحریک انصاف زندہ باد!
عمران خان پائندہ باد!
آپ کا بھائی،
جواد خان
صدر پی ٹی آئی تحصیل ثمرباغ۔
سابق امیدوار تحصیل چیئرمین
(سابق امیدوار برائے سینیٹ)