“Like our page for the latest news, commentary, highlighting issues, and advertisements.”
26/05/2026
تحصیل مونسپل ایڈمنسٹریٹر تیمرگرہ میاں شفیق الرحمان عیدالاضحیٰ کے موقع پر آلائشوں کو ٹھکانے کے متعلق اہم پیغام دے رہے ہیں، سنئیے اور شیئر کیجیے
19/05/2026
23 مئی کو گورنر خیبرپختونخوا اور کی آمد کے سلسلے میں ملک رحمت اللہ خان کے رہائش گاہ پیپلز ہاؤس طور قلعہ جندول میں20 مئی بروز بدھ بوقت 3 بجے ایک اہم اجلاس طلب کیا گیا ہے۔
09/05/2026
*انا للہ وانا الیہ راجعون*
پاکستان پیپلز پارٹی لوئر دیرکے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ماجد خان آف منڈا کی والدہ محترمہ انتقال کرگئی ہیں۔ مرحومہ کی نماز جنازہ آج بروز ہفتہ شام 6:00 بجے منڈا جنازہ گاہ میں ادا کی جائے گی۔
اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہے کہ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔
03/05/2026
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن دیر بالا میں جلسہ عام سےخطاب کر رہے ہیں
عوام کی بڑی تعداد جلسہ گاہ میں موجود ہیں
27/04/2026
#تیمرگرہ # ایک تقریب کے دوران ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نیاز محمد افریدی ڈسٹرکٹ پریس کلب تیمرگرہ کے جنرل سیکرٹری احسان اللہ شاکر کو شیلڈ دے رہے ہیں
27/04/2026
لوئر دیر (احسان اللہ شاکر سے)
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نیاز محمد آفریدی نے کہا کہ ملیریا سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر اپنانا انتہائی ضروری ہے،اور انے والے گرمیوں کے دنوں میں ملیریا اور ڈینگی سے بچاؤ کیلئے سخت اقدامات کیساتھ عوام میں اگاہی ناگزیر ہے
ملیریا کے ساتھ دیگر بیماریاں بھی موجود ہیں، تاہمخود بھی احتیاط کریں اور دوسروں کو بھی اس سے بچانے کیلئے آگاہی دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع بھر میں آگاہی سیشنز اور واکس کا انعقاد اسی سلسلے کی کڑی ہے تاکہ عوام کو اس بیماری سے محفوظ رکھا جا سکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ملیریا ورلڈ ڈے کی مناسبت سے دیر کالج اف نرسنگ اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنسززوال بابا تیمرگرہ میں منعقدہ ایک روزہ اگاہی سیشن سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے خبردار کیا کہ گرمیوں کی آمد کے ساتھ ڈینگی کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے، لہٰذا اس سے بچاؤ کیلئے بھی بروقت اقدامات کرنا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ مچھر سالانہ سات لاکھ سے زائد افراد کی جان لیتے ہیں، اس لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ عوام میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے سکولوں، مساجد، میڈیا اور دیگر اداروں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ مچھر کی افزائش کو روکا جا سکے، خصوصاً کھڑے پانی کو ختم کرنا ضروری ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر ملیریا کنٹرول پروگرام ابرار پاشا نے کہا کہ دنیا بھر میں ملیریا ایک خطرناک بیماری کے طور پر موجود ہے اور ہر سال لاکھوں افراد اس سے متاثر ہوتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ دنیا میں تقریباً282ملین افرادکی کیسز رپورٹ ہوتے ہیں جبکہ سالانہ تقریباً 6 لاکھ 10 ہزار اموات ہوتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ضلع میں سال 2025 کے دوران رپورٹ شدہ کیسز کی تعداد15ہزار سے تجاوز کرچکی ہے اور گزشتہ دو سالوں میں اس میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عوام کو محفوظ بنانے کیلئے گزشتہ سال ضلع بھر میں 8 لاکھ سے زائد مچھر دانیاں تقسیم کی جاچکی ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ اللہ خاکسار نے کہا کہ پاکستان میں نوجوانوں کی بڑی تعداد موجود ہے لیکن ان کیلئے مناسب مواقع فراہم نہیں کیے جا رہے۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ نرسنگ کے شعبے میں آگے آئیں اور انسانیت کی خدمت کو اپنا مقصد بنائیں، جبکہ صرف نوکری کے انتظار کے بجائے پسماندہ علاقوں میں خدمات سرانجام دیں۔تقریب کے اختتام پر دیر کالج اف نرسنگ اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنسزتیمرگرہ کے چیف ایگزیکٹیو عبدالوارث، منیجنگ ڈائریکٹرعثمان علی اور پرنسپل خلیل الرحمٰن سمیت دیگر افراد بھی موجود تھے۔اور شرکاء میں شیلڈ تقسیم کئے گئے۔
21/04/2026
بریکنگ نیوز
خیبر نیوز کے نمائندے محمد اسرار پر قاتلانہ حملے میں ملوث ملزمان میں سے تین گرفتار ۔ پولیس ۔
گرفتار ملزمان میں اعتبار خان ، رفیق اللّٰہ ساکن کرمے اسبنڑ، اور احمد حسن ساکن ٹیکنئ سیاہ شامل ہیں تینوں ملزمان کو پولیس نے تحویل میں لینے کے بعد جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کردئیے ہیں پولیس تحقیق کے مطابق ملزمان نے صحت جرم قبول کیا ہے مزید ملزمان کی گرفتاری کے لئے کوششیں جاری ہے۔ لوئر دیر کے صحافیوں نے ڈی پی او لوئر دیر فرقان بلال، ایس پی انویسٹیگیشن رشید خان، ڈی ایس پی ادینزی محمد زمان خان، ایس ایچ او تھانہ اوچ عقل آمین خان، اور انویسٹیگیشن ٹیم کے انچارج ایوب خان کی کارکردگی پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔
19/04/2026
فوری ضرورت برائے ڈینٹل کلینک
18/04/2026
پشاور: پشاور پریس کلب میں صوبہ بھر کے صحافیوں کی کنونشن کے موقع پر معروف اینکر پرسن مظہر عباس، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر افضل بٹ اور سینئر صحافی نیئر علی سے ملاقات
Be the first to know and let us send you an email when Ihsanullah Shakir Journalist posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.