04/02/2024
ℹ️ پولنگ ڈے کیلئے انتظامات
1. ہر پولنگ اسٹیشن کے تمام پولنگ بوتھ پر پولنگ ایجنٹس کی ڈیوٹی لگی ہوئی ہو.
2. ہر پولنگ ایجنٹ کے پاس اتھارٹی لیٹر، پین، پیپر، اصل شناختی کارڈ، پولنگ ایجنٹ پروفارمہ، فارم 45 اور 46 کی کاپیز، ٹارچ ہونا لازمی ہے.
3. ہر پولنگ اسٹیشن کیلئے پولنگ کیمپ لازمی ہونا چاہیئے، جسمیں ایک پولنگ کیمپ انچارج، فوڈ انچارج اور ٹرانسپورٹ انچارج کی ڈیوٹی ہوگی.
4. چار سے پانچ پولنگ اسٹیشن کیلئے علیحدہ سیکیورٹی ٹیمیں بنائی جائیں جو الیکشن والے دن وقفے وقفے سے انہیں پولنگ اسٹیشن پر جاکر حالات کا جائزہ لیں.
5. جن پولنگ اسٹیشن کیلئے سیکیورٹی ٹیمیں بنی ہوں ان پولنگ کیمپس کے انچارج کے پاس اس سیکیورٹی ٹیم کے ممبرز کے رابطہ نمبرز موجود ہوں.
6. ہر حلقہ کیلئے ایک سینٹرلائز کنٹرول بنا ہوا ہو جسمیں بیٹھے افراد کے رابطہ نمبر حلقے کے ہر پولنگ اسٹیشن، پولنگ ایجنٹ، پولنگ کیمپس اور پارٹی ورکرز کے پاس موجود ہوں. تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع دی جاسکے.
7. حلقے میں موجود تمام سیکیورٹی ٹیموں کی تفصیلات سنٹرل کنٹرول روم میں درج ہونی چاہیئے تاکہ بوقت ضرورت انکو موبالائز کیا جاسکے.
8. ہر پولنگ اسٹیشن کیمپ کی تمام ٹیموں کی تفصیلات سنٹرل کنٹرول روم کے پاس ہونی چاہیئے تاکہ وہ وقت فوقتا ان سے تازہ ترین معلومات لے سکیں.
9. پولنگ کیمپ میں ٹرانسپورٹ انچارج کے پاس اسکو فراہم کی گئی ٹرانسپورٹ کی تمام تفصیلات موجود ہونی چاہیئے. گاڑی کا نمبر، ڈرائیور کا نام اور نمبر، گاڑی کہاں گئی ہے، کتنے ووٹرز کو لیکر آنا ہے، کن ووٹرز کو واپس لیکر جانا ہے. یعنی ٹرانسپورٹ انچارج تمام گاڑیوں کو مسلسل گردش میں رکھے تاکہ زیادہ سے زیادہ ووٹرز کو موبالائز کرکے ووٹ ڈلوائے جاسکیں.
10. پولنگ کیمپ فوڈ انچارج کیمپ میں موجود تمام افراد بشمول پولنگ اسٹیشن کے اندر موجود پولنگ ایجنٹس اور پولنگ کے عملے کیلئے چایے، پانی اور کھانے کے بندوبست کے انتظام کا ذمہ دار ہوگا.
11. پارٹی ورکرز اپنے اپنے پولنگ اسٹیشن وقت سے پہلے گروپ کی صورت میں آئیں، تاکہ کسی ناخوشگوار واقعے سے بچا جاسکے، اگر ممکن ہو تو اپنے اپنے علاقوث سے ریلیز کی شکل میں اپنے پولنگ اسٹیشن پہنچیں.
12. ہر پارٹی کارکن اپنے علاقے سے ووٹرز کو پولنگ اسٹیشن لانے کی ذمہ داری اٹھائے تاکہ ووٹ ڈالنے کے تناسب کو بڑھایا جاسکے.
13. تمام پولنگ ایجنٹس اپنے اپنے پولنگ بوتھ میں ہمہ وقت چوکس رہیں اور ووٹنگ کے عمل کا بھرپور مشاہدہ کریں. پولنگ ایجنٹ پورے الیکشن ڈے کا سب سے اہم کردار ہوتا ہے. ہر معمولی بات کو نوٹ کرے. دیئے گئے پولنگ ایجنٹ پروفارمہ کو فل کرے. اور ووٹنگ ٹائم ختم ہونے کے بعد ہر پولنگ ایجنٹ اپنے بوتھ کا فل کردہ پروفارمہ اپنے پولنگ اسٹیشن کے چیف پولنگ ایجنٹس کے حوالے کرے تاکہ اسکے پاس ووٹوں کی گنتی سے پہلے تمام پولنگ بوتھ کی معلومات میسر ہوں.
14. چیف پولنگ ایجنٹس اپنے پولنگ اسٹیشن پر گنتی کے عمل میں شریک ہوکر اہنے فرائض نبھائے گا اور اپنے پولنگ اسٹیشن کے پریزائیڈنگ آفیسر سے دستخط شدہ فارم 45 اور فارم 46 وصول کرے گا. جب تک چیف پولنگ ایجنٹ کو فارم 45 یا فارم 46 مل نہیں جاتے وہ پولنگ اسٹیشن سے باہر نہیں جائے گا.
15. تمام پولنگ ایجنٹس الیکشن کیمشن کے عملے کے فراہم کردہ فارمز کو غور سے دیکھ کر دستخط کرینگے. کہیں غلطی سے پہلے سے ہی فارم 45 یا فارم 46 پر دستخط نا کردیں.
16. چیف پولنگ ایجنٹس فارم 45 اور فارم 46 وصول کرنے کے فوری بعد ان فارمز کی صاف تصاویر بناکر واٹس ایپ پر حلقہ کے سنٹرل کنٹرول کے فراہم کردہ نمبرز پر بھیجے گا تاکہ حلقے کا نتیجہ جلدی بنایا جاسکے.
17. پورے پولنگ کے عمل کے دوران تمام پارٹی ورکرز نے پرامن رہ کر زیادہ سے زیادہ ووٹرز کو پولنگ اسٹیشن لیکر ان سے ووٹ ڈلوانا ہے. کسی کے ساتھ فضول گفتگو سے سختی سے پرہیز کریں.
18. یاد رکھیں نظم، حوصلے، ہمت اور صبر کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہم نے 8 فروری کو آخری معرکے کی طرح کام کرنا ہوگا. 8 فروری کو ہم سب نے طارق بن زیاد کی طرح اپنی کشتیاں جلانی ہونگی. ہر حال میں پرامن رہنا ہے. اکیلے کی بجائے ریلیز میں آنا ہے.
یہ مقابلہ عمران خان اور اسکے ساتھی ہی جیتیں گے، إن شاء الله
Yameen Khan
Sahibzada Sibghatullah