
12/07/2025
صرف سعودی عرب میں لگ بھگ 30 لاکھ پاکستانی ہیں، جن میں سے آدھے پختون ہیں۔ ہر سال تقریباً 15 لاکھ پاکستانی گھر آتے ہیں، اگر فی کس اوسطاً 5000 ریال کی بھی شاپنگ کریں تو 7 ارب 50 کروڑ ریال یا 555 ارب روپے پاکستانی بنتے ہیں۔ ذیادہ تر چیزیں گھڑی، موبائل، پرفیوم، کھلونے، صابن، شیمپو، کریم وغیرہ ہوتی ہیں جو پاکستان میں ہر گاوں میں دستیاب ہیں۔ اگر یہی شاپنگ پاکستان جاکر کرلیں تو پاکستانی مارکیٹ کا نقشہ ہی بدل سکتا ہے اور یہاں کی نسبت 25 سے 30 فیصد سستی بھی ملتی ہیں، اس طرح سامان خریدنے، ائیرپورٹ لیجانے، ائیرپورٹ پر اگر وزن زیادہ ہو جائے تو صابن شیمپو پر فی کلو 120 ریال دینے اور خواری سے بچ سکتے ہیں۔