27/07/2026
پشاور: سپارکو کے "اسپیس فار کلائمیٹ" کے مطابق پاکستان کے مجموعی جنگلات کا 47 فیصد حصہ خیبرپختونخوا میں موجود ہے، جو اسے ملک کا سب سے بڑا جنگلاتی صوبہ بناتا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں 16 فیصد، آزاد جموں و کشمیر میں 15 فیصد، بلوچستان میں 9 فیصد، گلگت بلتستان میں 7 فیصد اور سندھ میں 6 فیصد جنگلات موجود ہیں۔ ماہرین کے مطابق خیبرپختونخوا کے جنگلات موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے، کاربن جذب کرنے، حیاتیاتی تنوع، آبی وسائل کے تحفظ اور ماحولیاتی توازن برقرار رکھنے میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔ جنگلات کا تحفظ ہماری مشترکہ قومی ذمہ داری ہے۔