Wari news

Wari news Wari news is a news, views and information dissemination source. It reports News related to HR.

29/09/2025

?تحصیل چیئرمین واڑی عیان اللہ خان اپنے دفتر میں ماتاڑ بڈالی کشیدگی میں انتظامیہ کے کردار پر کھول کر بات کررہیے ہیں

29/09/2025

واڑی بازار احتجاجی مظاہرے سے نیبرہوڈ کونسل کے چئیرمین جمیل خان خطاب کررہے ہیں

29/09/2025

واڑی بازار احتجاجی مظاہرے سے شاہ محمد شیخ خطاب کررہے ہیں

29/09/2025

واڑی بازار تھانہ چوک میں احتجاجی مظاہرہ جاری ہے

۔۔۔تلاش گمشدہ، برائے مہربانی اگے شیر کریں۔۔۔
28/09/2025

۔۔۔تلاش گمشدہ،
برائے مہربانی اگے شیر کریں۔۔۔

28/09/2025

ماتاڑ بڈالی کے درمیان جاری فائرنگ سے صندل میں گولی لگنے سے ایک اور خاتون زخمی ہوگئ ذرایع

آئینہ دکھادیا تو برا مان گئے۔۔۔ ماتاڑ بڈالئی ایک بار پھر بندوقیں چلانے لگے۔۔۔چیرمین نیبرہوڈ واڑی جمیل خان کیخلاف مقامی پ...
28/09/2025

آئینہ دکھادیا تو برا مان گئے۔۔۔
ماتاڑ بڈالئی ایک بار پھر بندوقیں چلانے لگے۔۔۔
چیرمین نیبرہوڈ واڑی جمیل خان کیخلاف مقامی پولیس نے ایف ائ ار درج کرادی، جمیل خان کے مطابق انہوں نے گزشتہ روز کونسل اجلاس میں ماتاڑ بڈالئ اقوام کے درمیان ہر صورت امن برقرار رکھنے اور واڑی کے مختلف مقامات پر بے جاء چیکنگ کے خلاف اواز اٹھائی تھی جس پر پولیس ان کے خلاف بدنیتی پر مبنی مقدمہ درج کیا، انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندہ ہوں ان سے مشاورت کے بعد عوامی کال دیں گے ۔۔

تحصیل خطیب مفتی سمیع الحق صاحب کا ایمان افروز خطاب: دلوں کو جوڑنے اور معاشرے کو سنوارنے کا پیغامآج جمعہ کے پرنور اجتماع ...
26/09/2025

تحصیل خطیب مفتی سمیع الحق صاحب کا ایمان افروز خطاب: دلوں کو جوڑنے اور معاشرے کو سنوارنے کا پیغام
آج جمعہ کے پرنور اجتماع میں تھانہ مسجد تحصیل خطیب مفتی سمیع الحق صاحب نے ایک ایسا ایمان افروز خطاب دیا جس نے دلوں کو گداز کر دیا اور معاشرے کی اصلاح کا ایک واضح راستہ دکھایا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں صلح و محبت، غیبت کی ہلاکت اور ناموں کے احترام پر زور دیا۔
صلح و محبت: بکھرے دلوں کو جوڑنا
خطیب صاحب نے فرمایا کہ آج کے پرفتن دور میں جب ہر طرف بدگمانیوں اور نفرتوں کا راج ہے، ایسے میں ایک دوسرے کے دلوں میں محبت اور امن کا بیج بونا نہایت ضروری ہے۔ اللہ کا فرمان ہے کہ مومن آپس میں بھائی بھائی ہیں، لہٰذا اپنے بھائیوں کے درمیان صلح کراؤ۔ یہ محض ایک حکم نہیں، بلکہ انسانیت کی بقا کا نسخہ ہے۔ کسی بھی رشتے میں دراڑ آئے تو اسے جوڑنے کی کوشش کریں، کیونکہ بکھرے دلوں کو ملانا اور رشتوں میں محبت کی نئی روشنی بھرنا سب سے بڑی نیکی ہے۔
انہوں نے غیبت کی سنگینی پر بھی روشنی ڈالی، اسے روح کا کینسر قرار دیا۔ یہ ایسا گناہ ہے جو انسان کے اخلاق اور روح کو کھوکھلا کر دیتا ہے۔ فرمایا کہ جب ہم کسی کی غیر موجودگی میں اس کی برائی کرتے ہیں تو دراصل اپنے کردار کو داغدار کرتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ غیبت ایسے ہے جیسے اپنے مردہ بھائی کا گوشت کھانا۔ یہ ایک ایسا زہر ہے جو ہماری نیکیوں کو ایسے کھا جاتا ہے جیسے آگ خشک لکڑی کو۔
خطیب صاحب نے ناموں کے احترام کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ ہر شخص کو اللہ نے ایک وقار اور عزت دی ہے اور اس کی نشانیوں میں سے ایک اس کا نام ہے۔ کسی کے نام کو بگاڑنا اور اس کا مذاق اڑانا انتہائی گھناؤنا فعل ہے۔ یہ نہ صرف ایک شخص کی خود اعتمادی کو ٹھیس پہنچاتا ہے بلکہ معاشرتی ہم آہنگی کے لیے بھی نقصان دہ ہے۔ دوسروں کے ناموں کا احترام کریں تاکہ ہمارے دلوں میں بھی احترام پیدا ہو۔
آج کا یہ خطاب ایک یادگار نصیحت تھی جو ہر مسلمان کے دل میں گھر کر گئی۔ اس پیغام پر عمل پیرا ہو کر ہم ایک ایسا معاشرہ تشکیل دے سکتے ہیں جہاں محبت، امن اور اخلاقی اقدار کا بول بالا ہو۔اس کے ساتھ ہی، مفتی صاحب نے صمود فلوٹیلا کے تمام بہادروں، خواہ وہ مسلمان ہوں یا غیر مسلم، کے لیے حفاظت اور سلامتی کی دعا بھی کی۔ یہ دعا انسانیت کے احترام اور اس کی حفاظت کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔ اسلامی تعلیمات ہمیں یہ درس دیتی ہیں کہ ہر انسان کی جان اور اس کی عزت کی حفاظت کی جائے۔ کسی بھی انسان کی جان بچانا اور اس کی بھلائی کے لیے دعا کرنا ایک عظیم نیکی ہے۔ یہ عمل اس بات کی دلیل ہے کہ اسلام میں تمام انسانوں کے لیے محبت اور ہمدردی کی تعلیم دی گئی ہے۔ یہ ایک مشترکہ انسانی بنیاد پر کی جانے والی دعا ہے جو رنگ، نسل اور مذہب کی تفریق کے بغیر ہر شخص کے لیے بھلائی کی امید رکھتی ہے۔ تحریر محمد سجاد

26/09/2025

تحصیل چیئرمین واڑی عیان اللہ خان ماتاڑ بڈالی کشیدگی پر تحصیل کونسل اجلاس میں پاس کردہ قرار داد پر میڈیا ٹاک کررہے ہیں

26/09/2025

واڑی تحصیل چئیرمین عیان اللہ خان تحصیل کونسل کے اجلاس میں ماتاڑ بڈالی کے خونریز تنازعہ پر انتظامیہ کی ناقص کارکردگی سے پردہ چاک کر دیا

Address

Dir

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Wari news posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Wari news:

Share