06/09/2025
ریسکیو 1122 دیر لوئر
ننھے فرشتے کو نئی زندگی مل گئی
لوئر دیر کے علاقے میدان میں 2 دن کا معصوم بچہ اچانک بے ہوش ہوگیا، سانسیں اور دل کی دھڑکن بند ہوگئی۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ماہر میڈیکل ٹیم فوراً موقع پر پہنچی اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے بچے کو سی پی آر (چیسٹ کمپریشنز اور ریسکیو بریتھنگ) کے ساتھ آکسیجن فراہم کی۔
ریسکیو1122 عملے کی انتھک کوششوں کے نتیجے میں بچے کی دل کی دھڑکن اور سانسیں بحال ہوگئیں یہ لمحہ سب کے لیے معجزے سے کم نہ تھا۔ ننھا بچہ زندگی کی طرف لوٹ آیا اور مزید علاج کے لیے فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
ریسکیو 1122 دیر لوئر –