BNS TIMEZ

BNS TIMEZ Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from BNS TIMEZ, Media/News Company, post office dhibba karsial tehsil and district mianwali, District Mianwali.

26/07/2025

اسلام آباد میں فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ، ترنول کے قریب سے گدھے کا 25 من (600 کلو) گوشت برآمد

26/07/2025

ایک باپ کی بیٹے کو وصیت جس نے میرے وجود کو ہلا کر رکھ دیا۔

ایک باپ اپنے بیٹے کو مخاطب کر کے نصیحت کرتا ہے۔

🔷میرے پیارے بیٹے : ایک دن تم مجھے بوڑھا دیکھو گے۔
میرا رویہ تمہیں غیر منطقی معلوم ہوگا ۔
🔸تب براہ مہربانی بیٹا مجھے تمہار ا وقت اور صبر چاہیے ہو گا ۔تاکہ تم مجھے سمجھ سکو ۔

🔷جب میرے ہاتھ کانپیں اور میرا کھانا سینے پر گر پڑے۔
اور جب میں کپڑے نہ پہن سکوں ۔
🔸تب گزرے ہوئے سالوں کو یاد کرنا جب میں تمہیں وہ کچھ سکھاتا تھا جو میں آج نہیں کر سکتا۔

🔷 اگر میں تم سے بار بار بات کروں اور آپ کو باربار یا دہانی کرواٶں تو غصہ اور ملامت مت کرنا۔
🔸اس لیے کہ میں نے تمہارے لیے کتنی ہی باتیں کہانیاں دہرائی ہیں، صرف اس لیے کہ انہوں نے تمہیں خوش کیا.اور تم نے ہمیشہ باربار مجھ سے پوچھا جب کہ تم چھوٹے تھے معذرت، اب مجھے رکاوٹ نہ ڈالنا ۔

🔷اگر میں اب خوبصورت نہیں ہوں، یا مجھے سے تمہیں مہک نہیں آتی تو مجھ پر الزام مت عاٸد کرنا
🔸 اور یاد رکھنا جب میں جوان تھا تو میں نے آپ کو خوبصورت اور خوشبودار بنانے کی بہت کوششیں کیں۔

🔷 اپنی جوانی میں میری لاعلمی اور کم فہمی پر مت ہنسنا
🔸 بلکہ تم میری آنکھیں اور دماغ بن جانا تاکہ جو چیزیں مجھ سے رہ گٸیں میں انہیں پا سکوں ۔

🔷بیٹا میں وہ ہوں جس نے تمہیں سکھایا، میں نے تمہیں زندگی کا سامنا کرنا سکھایا
🔸 آج آپ مجھے کیسے سکھاتے ہو کہ کیا کرنا چاہیے اور کیا نہیں؟

🔷 اپنی گفتگو کے دوران میری کمزور یادداشت اور میری باتوں اور سوچ کی سستی سے نہ تھکنا۔ کیونکہ میری خوشی اب صرف تمہارے ساتھ رہنے میں ہے
🔸بس مجھے وہ خرچ کرنے میں مدد کرنا جس کی مجھے ضرورت ہے میں اب بھی جانتا ہوں کہ میں کیا چاہتا ہوں۔

🔷جب میرے پاؤں مجھے جہاں چاہیں لے جانے میں ناکام ہو جاٸیں
🔸تو مجھ پر احسان کرنا اور یاد رکھنا کہ میں نے تمہارا ہاتھ اتنا پکڑا کہ تم چل سکو ۔

🔷آج میرا ہاتھ پکڑتے ہوئے کبھی شرمانا مت، کل تم کسی کا ہاتھ پکڑو گے۔ اس عمر میں، میں جانتا ہوں کہ میں آپ کی طرح زندگی کے قریب نہیں آ رہا ہوں۔ لیکن میں مرنے کا انتظار کر رہاہوں ۔
🔸 بیٹا میر ساتھ دینا ، میرا مخالف مت بننا ۔

🔷 جب آپ کو میری کچھ غلطیاں یاد آٸیں تو جان لینا کہ میں نے ہمیشہ آپ کے بہترین مفادات کے علاوہ کچھ نہیں چاہا۔
🔸اور یہ سب سے اچھی چیز ہے جو آپ ابھی میرے ساتھ کر سکتے ہیں۔ میری لغزشوں کو معاف کرنے کے لیے..اور میری خطاؤں پر پردہ ڈالنے کے لیے.خدا تمہیں معاف کرے اور تمہیں چھوڑ دے۔

🔷بیٹا آپ کی ہنسی اور مسکراہٹ اب بھی مجھے اسی طرح خوش کرتی ہے جیسے جب میں جوان تھا۔ مجھے اپنی صحبت سے محروم نہ کرنا ۔

♦ بیٹا ! جب تم پیدا ہوئے تو میں تمہارے ساتھ تھا
تو جب میں مروں تو میرے ساتھ رہنا ♦

!السلام وعلیکم بہت خوشی ہوئی کہ اہلیان لاوہ اپنے جائز حق ڈیم کیلئے مثبت کاوشیں کر رہے ہیں لیکن کیا ترپی ڈیم بننے سے نمل ...
22/07/2025

!السلام وعلیکم
بہت خوشی ہوئی کہ اہلیان لاوہ اپنے جائز حق ڈیم کیلئے مثبت کاوشیں کر رہے ہیں لیکن کیا ترپی ڈیم بننے سے نمل اور چکی شیخ جی کو فائدہ پہنچے گا یا نقصان ؟
ترپی ڈیم کے کیا فوائد و نقصانات ہوں گے ؟
گمبھیر ڈیم کے کیا فوائد و نقصانات ہوں گے ؟

اگر ترپی ڈیم سے نمل متاثر ہونے کا خدشہ ہے تو کیا نمل و لاوہ کے سفید پوشوں کو بحثیت اے ہمسایہ مل بیٹھ کر اس مسئلہ کا متفقہ حل نکالنے کیلئے ٹیبل ٹاک نہیں کرنی چاہیے ؟

لاوہ کا بلکل سو فیصد جائز حق ہے ڈیم کا قیام، لیکن دور اندیشی سے دیکھا جائے تو کل کو نمل بھی لاوہ والی نہج پر کھڑا ہوگا پھر اس وقت لڑائی اور اختلافات سے بہتر ہے ابھی متفقہ فیصلہ کر لیا جائے کہ ڈیم کونسا بنے گمبھیر یا ترپی اور کیسے بنے تو سب کو فائدہ پہنچے تاکہ دونوں ہمسائیوں کو یکساں حقوق مل سکیں






#نمل
#لاوہ
#ڈیم

14/07/2025

✨ فیصلے… تربیت کا بھولا ہوا راز!

ہم نے اپنے گھروں میں ایک عجیب زنجیر باندھ رکھی ہے…
بچپن سے ہی بچوں کے ذہن میں یہ بٹھا دیا جاتا ہے:
فیصلہ صرف "بڑے" کرتے ہیں…!
تم صرف فرمانبردار بنو، خاموش رہو، ہاں میں ہاں ملاو۔

"یہ لباس پہنو، یہ کھاؤ، یہ مضمون لو،
یہی راستہ ٹھیک ہے، یہ ہی شعبہ چُنو…"

ہم نے بچوں سے سوچنے، سوال کرنے، اور خود انتخاب کرنے کا حق چھین لیا ہے۔
نتیجہ؟
جب وہ بڑے ہو جاتے ہیں…
تو خود سے فیصلہ کرنا بھول جاتے ہیں…
ڈر جاتے ہیں…!
ہر راہ پر، ہر موڑ پر وہ صرف دوسروں کی ہاں کا انتظار کرتے ہیں۔

کسی بزرگ کی منظوری، کسی رشتہ دار کی تائید،
ورنہ ان کا قدم آگے نہیں بڑھتا…
اور زندگی، اُن کے انتظار کے دوران خاموشی سے آگے نکل جاتی ہے!

---

📌 یہی آج کے نوجوان کا المیہ ہے:

ظاہری طور پر آزاد… مگر اندر سے غلام…!
اپنی زندگی کے بڑے فیصلے بھی کسی اور کے ہاتھ میں…
نہ اپنے فیصلے، نہ اپنی غلطیوں سے سیکھنے کی طاقت!

---

✨ یاد رکھو!

فیصلہ کرنا صرف ایک ہنر نہیں، یہ زندگی کی بقا ہے…!
یہی ہنر کامیابی کا دروازہ کھولتا ہے، اور یہی کمزوری انسان کو بربادی کے کنارے پر لا کھڑا کرتی ہے۔

---

🕊️ اسلامی نکتۂ نظر:

قرآن ہمیں مسلسل یہ سکھاتا ہے: "وَشَاوِرْهُمْ فِي الْأَمْرِ"
(اپنے معاملات میں مشورہ کرو۔)

رسول اللہ ﷺ بچوں کو عزت دیتے، ان سے رائے لیتے،
حتیٰ کہ کم عمر صحابہ سے بھی مشورہ کرتے تھے۔
کیوں؟
تاکہ ان کے دلوں میں خود اعتمادی پیدا ہو،
اور وہ بڑے ہو کر معاشرے کی بھاگ دوڑ سنبھال سکیں۔

---

🌱 حقیقت یہ ہے:

جب تم اپنے بچوں کو چھوٹے چھوٹے فیصلے کرنے دو گے،
چاہے وہ لباس کا ہو یا کتاب کا…
چاہے دوست کا ہو یا تعلیم کا…
تو وہ خود مختار بنیں گے،
گر بھی جائیں گے، سیکھیں گے بھی…
لیکن کل وہ وہی لوگ ہوں گے،
جو دنیا کے بڑے فیصلے لینے کا حوصلہ رکھتے ہوں گے!

---

🔑 حکمت بھرا پیغام:

جو بچہ چھوٹے فیصلے نہیں کر سکتا،
وہ کل بڑے فیصلے کرنے کے قابل نہیں ہوگا۔

جو بچہ ہر وقت approval کے لیے دوسروں کی طرف دیکھے،
وہ کبھی اپنی زندگی کا مالک نہیں بنے گا!

---

✨ عملی نصیحت:

– بچوں کو فیصلے کرنے کی آزادی دو۔
– اُن کی رہنمائی کرو، مگر خوف نہ دو۔
– انہیں اپنی غلطیوں سے سیکھنے دو۔
– اُن کے ساتھ مشورے کی مجلس سجاؤ،
اور سمجھاؤ کہ دنیا "خود مختار" لوگوں کے قدموں میں جھکتی ہے،
نقل کرنے والوں کے نہیں۔

---

✅ اگر چاہتے ہو کہ تمہارا بچہ کل بہادر، عقلمند، اور مضبوط بنے…
تو آج ہی سے اُس کو سوچنا، فیصلہ کرنا، اور نتائج بھگتنا سکھاؤ…
فیصلے چھینو گے، تو اعتماد بھی چھن جائے گا!

---

✅ "ایسے مزید اصلاحی، اسلامی اور حکمت بھری تحریروں کے لیے علم پیج کو ضرور فالو کریں…
یہ پیغام کسی کے بچے کا مستقبل بدل سکتا ہے…!"


12/07/2025

ماں ♥️🇵🇰







آیا ہوں اپنے گاؤں میں چھوٹے سے کام سےہر شخص مل رہا ہے بڑے احترام سے حالانکہ سالوں بعد میں آیا ہوں اس طرف ہر شخص آشنا ہے ...
21/06/2025

آیا ہوں اپنے گاؤں میں چھوٹے سے کام سے
ہر شخص مل رہا ہے بڑے احترام سے

حالانکہ سالوں بعد میں آیا ہوں اس طرف
ہر شخص آشنا ہے یہاں میرے نام سے

شہروں کی بھیڑ لے گئی القاب چھین کر
مجھ کو گرا دیا گیا میرے مقام سے

میں کیا بتاؤں شہر ہے مصنوعی زندگی
روٹھے ہوئے سے لوگ ہیں رشتے ہیں خام سے

شہروں کی زندگی کی چمک ٹھیک ہے مگر
کیسا موازنہ بھلا گاؤں کی شام سے

10/06/2025

Address

Post Office Dhibba Karsial Tehsil And District Mianwali
District Mianwali
42232

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when BNS TIMEZ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to BNS TIMEZ:

Share