Domail Ňews

Domail Ňews YASIR NASIB KHAN
🤩🤩وَتُعِزُّ مَن تَشَاءُ وَتُذِلُّ مَن تَشَاءُ ۖ بِيَدِكَ الْخَيْرُ💗💗

عوامی نیشنل پارٹی بنوں کا اجلاس ضلعی صدر ناز علی خان کی قیادت میں منعقد ہوا جس میں بنوں  کیلئے  کمیٹی کے ممبر  مرکزی رہن...
09/07/2025

عوامی نیشنل پارٹی بنوں کا اجلاس ضلعی صدر ناز علی خان کی قیادت میں منعقد ہوا جس میں بنوں کیلئے کمیٹی کے ممبر مرکزی رہنما باز محمد خان نے حصوصی شرکت کی
اجلاس میں مائنز اینڈ منرلز بل کے حلاف تحریک چلانے اور ہر تحصیل اور ویلج کونسل میں احتجاج کرنے کا فیصلہ ہوا
فاٹا انضمام واپس لینے کی حکومتی کوشش اور امن و امان کی صورت حال پر تفصیلی بات ہوئی
میٹنگ میں متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ قبائلی اضلاع کی موجودہ آئینی حیثیت حتم کرکے انہیں
سابقہ فاٹا کی حیثیت میں واپس لانے کیلئے مرکز کی طرف سے جو کمیٹی بنی ہے ھم اس کو مسترد کرتے ہیں ۔ شمالی وزیرستان میں جو احتجاج شروع ہیں اس کی حمایت کرتے ہیں اور شمالی وزیرستان اپریشن کی مخالفت کرتے ہیں

09/07/2025

11 جولائی گیلامن شہید کی مزار پر منعقدہ پروگرام کے حوالے پر زاکیم وزیر کے ساتھ انٹرویو،

06/07/2025

تحصیل ڈومیل بازار سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر منی کلہ کے ساتھ ترخوبہ پل جوکہ نیا تعمیر ہوگیا تھا مگر بدقسمتی سے کچھ ہی مہینے کے بعد پل ٹھوٹ پھوٹ کا شکار عوام کو شدید مشکلات کا سامنا،

05/07/2025

شمالی وزیرستان کے عوام کو میرعلی امن پاسوں میں عید رحمن وزیر کا بیان،

05/07/2025

گمبتی کے عوام موجودہ وقت میں شدید مشکلات سے دوچار ہے سڑک نہ ہونے کی وجہ سے گمبتی کے عوام کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہو رہا ہے یاسر اف گمبتی کا نومنتخب نمائندے اور ضلعی انتظامیہ سے پرزور اپیل کہ مزید ہمارے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کی جائے،

04/07/2025

بورڈ آف گورنرز ،ایم ٹی آئی بنوں اور منیجمنٹ کمیٹی کی خلیفہ گل نواز ہسپتال بنوں میں ایک غیر متعلقہ شخص کے غیر قانونی دورے، انتظامی قیادت اور عملے سے بدتمیزی پر مذمت کا اظہار۔

ایم ٹی آئی بنوں ایک منظم، باوقار اور قانون کے دائرے میں کام کرنے والا ادارہ ہے، جہاں ادارہ جاتی نظم و ضبط، عملے کی عزتِ نفس اور پرائیویسی کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔

حال ہی میں بعض غیر متعلقہ افراد کی جانب سے ادارے کے ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر مجاز طور پر میٹنگز یا نجی مقامات میں داخل ہونے اور عملے کے ساتھ غیر اخلاقی رویے کا مظاہرہ نہایت قابلِ افسوس اور سخت قابلِ مذمت ہے۔

ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ بورڈ آف گورنرز ایسے کسی بھی غیر قانونی، غیر اخلاقی اور غیر پیشہ ورانہ عمل کو ہرگز برداشت نہیں کرے گا۔ ادارے کی حرمت، فیکلٹی اور عملے کی عزت، اور ایک محفوظ ماحول کو متاثر کرنے والے عناصر کے خلاف مؤثر اور سخت کارروائی کی جائے گی۔

ایم ٹی آئی بنوں ہسپتالوں میں 24 گھنٹے بلا تعطل خدمات جاری رہتی ہیں، اور یہاں ایسی کوئی سرگرمی یا غفلت نہیں جسے عوام سے چھپانے کی ضرورت ہو۔ تاہم اگر کوئی متعلقہ اتھارٹی ہسپتال کا دورہ کرنا چاہے، تو وہ ایم ٹی آئی بنوں کی قیادت کو پیشگی اطلاع دے کر اور اعتماد میں لے کر ہی وزٹ کرے گی۔ نیز، کسی کو بھی یہ اجازت نہیں دی جائے گی کہ وہ اپنے ساتھ پرائیویٹ سیکیورٹی یا مسلح افراد کو ہسپتال کے اندر لے کر آئے، کیونکہ اس سے وارڈز میں موجود مریضوں اور عملے میں خوف و ہراس پیدا ہوتا ہے اور انہیں ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ہسپتال کی اپنی سیکیورٹی موجود ہے، اور انتظامیہ خود پروٹوکول کے تحت سیکیورٹی فراہم کر کے دورہ کراتی ہے۔

ہماری فیکلٹی، ڈاکٹرز، نرسز، اور طبی و غیر طبی عملہ ہمارا سرمایہ ہیں۔ ان کا اعتماد اور تحفظ ہماری ذمہ داری ہے، اور بورڈ اپنی انتظامیہ کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے۔ ادارے کے وقار، نظم و ضبط اور اقدار کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا، اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

گزشتہ واقعے کے حوالے سے صوبائی حکومت، محکمہ صحت، چیف سیکرٹری، سیکرٹری ہیلتھ خیبرپختونخوا، اور ضلعی انتظامیہ کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے۔

04/07/2025

تقریبا 20 سال کے بعد بیٹے کی پیدائش

عقیقہ کے لغوی معنی کاٹنے کے ہیں۔شرعی اصطلاح میں نومولود بچہ/بچی کی جانب سے اسکی پیدائش کے ساتویں دن جو خون بہایا جاتاہے۔ اُسے عقیقہ کہتے ہیں۔ عقیقہ کرنا سنت ہے بچے کی پیدائش کی خوشی پر دوستوں اور رشتہ داروں کیلئے کھانے کا پروگرام واضح رہے کہ ظفر اللہ کو اللہ تعالی نے کئی سالوں کے بعد بیٹے سے نوازا جس کی خوشی پر انہوں نے بہترین کھانے پینے کا انتظام کیا جسمیں ظفر اللہ کے رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی اور ائے ہوئے مہمانوں نے ظفر اللہ کو بیٹے کی پیدائش پر مبارکباد پیش کی

04/07/2025

::: سکالر فورم جہاں تحقیق آسان بنتی ہے :::

تعلیم کا سفر ہمیشہ سیدھا، ہموار اور آسان نہیں ہوتا۔ خاص طور پر جب بات اعلیٰ تعلیم میں تحقیقی مقالے (Thesis)، ریسرچ پروپوزلز، یا اسائنمنٹس کی ہو، تو اکثر طلباء ایک الجھن، دباؤ اور غیر یقینی کیفیت کا شکار ہو جاتے ہیں۔ موضوع کے انتخاب سے لے کر Plagiarism کی اصلاح تک، ہر مرحلہ تکنیکی مہارت، علمی بصیرت، اور مستقل مزاجی کا تقاضا کرتا ہے۔ یہی وہ مرحلہ ہے جہاں طالبعلم کو ایک ایسے رہنما، ایک ایسے معاون، اور ایک ایسے ادارے کی ضرورت ہوتی ہے جو نہ صرف راستہ دکھائے بلکہ ساتھ چلنے کا حوصلہ بھی دے۔

یہی ضرورت مدِ نظر رکھتے ہوئے Scholars Forum" نے سوشل سائنسز کے طلباء کے لیے اپنی تعلیمی اور تحقیقی خدمات کا آغاز کیا ہے۔ ہمارا مقصد صرف کام مکمل کروانا نہیں، بلکہ طلباء کو تحقیق کے ہر پہلو سے واقف کرنا، ان کی علمی بصیرت کو جِلا دینا، اور ان کے اعتماد کو بحال کرنا ہے۔

سکالر فورم ایک ایسے مخلص اسکالرز کا پلیٹ فارم ہے جو خود مختلف جامعات کے فارغ التحصیل، محقق، استاد اور مقالہ نویس ہیں۔ ہماری ٹیم اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ تحقیق ایک مقدس عمل ہے اور اس میں رہنمائی طلب کرنا طالبعلم کی کمزوری نہیں، بلکہ دانشمندی کی علامت ہے۔ یہ فورم خاص طور پر سوشل سائنسز کے ان شعبوں میں خدمات فراہم کرتے ہیں جن میں عمومی طور پر طلباء کو مشکلات درپیش ہوتی ہیں:

• سیاسیات (Political Science)
• بین الاقوامی تعلقات (International Relations)
•سماجیات (Sociology)
•امن اور تنازعات کے مطالعے (Peace and Conflict Studies)
•مطالعہ پاکستان (Pakistan Studies)

سکالر فورم کے خدمات ریسرچ پروپوزل سے لے کر مکمل تھیسس تک مکمل رہنمائی ہم تحقیقی سوالات کی تشکیل، لٹریچر ریویو، میتھڈولوجی، ڈیٹا کلیکشن، اینالیسز اور کنکلوژن تک قدم بہ قدم سپورٹ فراہم کرتے ہیں۔

Plagiarism Removal
ہم Turnitin اور دیگر سافٹ ویئرز کی مدد سے آپ کے مواد کو 100% Plagiarism-Free بناتے ہیں، اور جہاں ضرورت ہو وہاں Paraphrasing اور Proper Referencing مہیا کرتے ہیں۔

Assignments
اور Short Papers کی تیاری محدود وقت میں معیاری کام کی ضمانت۔

ریفرنسنگ و فارمیٹنگ APA, MLA, Chicago, Harvard جیسی معروف ریفرنسنگ اسٹائلز میں مکمل معاونت۔

وائی وا اور Presentation کی تیاری صرف لکھنے پر نہیں، ہم آپ کو بات کرنے، پیش کرنے اور دفاع کرنے کے انداز بھی سکھاتے ہیں۔

ہم سمجھتے ہیں کہ ہر طالبعلم کا تعلیمی سفر الگ ہوتا ہے، اور ہر مسئلہ کا حل ایک جیسا نہیں ہو سکتا۔ اسی لیے ہم ایک personalized approach اختیار کرتے ہیں، جہاں ہر طالبعلم کی ضروریات کے مطابق رہنمائی کی جاتی ہے۔

سکالر فورم پر اعتماد کا مطلب ہے کہ آپ کسی ایسے گروہ کے ساتھ منسلک ہو رہے ہیں جو تحقیق کو تجارت نہیں، خدمت سمجھتا ہے۔ ہم آپ کے کام کو صرف مکمل نہیں کرتے، بلکہ ہر جملے، ہر پیراگراف اور ہر حوالہ میں وہ خلوص اور معیار شامل کرتے ہیں جو ایک حقیقی اسکالر کے لیے ضروری ہے۔

اگر آپ بھی اپنی تحقیق کو سنجیدگی سے لینا چاہتے ہیں، اگر آپ چاہتے ہیں کہ کوئی تجربہ کار ٹیم آپ کی رہنمائی کرے، اور اگر آپ علم کو بوجھ نہیں، روشنی سمجھتے ہیں، تو آج ہی Scholars Forum سے رابطہ کریں۔ آئیے، ہم مل کر علم کا وہ چراغ روشن کریں جو نہ صرف آپ کا مستقبل بدل دے بلکہ معاشرے میں مثبت تبدیلی کا ذریعہ بنے۔

رابطہ نمبرز۔
03329341826
03449327003

وزیرستان کے عوام ریاستی پالیسیوں کے خلاف سراپا احتجاج ہمیں پھر سے ایک آگ میں دھکیلا جا رہا ہےشمالی وزیرستان کے مختلف علا...
04/07/2025

وزیرستان کے عوام ریاستی پالیسیوں کے خلاف سراپا احتجاج ہمیں پھر سے ایک آگ میں دھکیلا جا رہا ہے

شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں آج ہزاروں افراد نے ریاستی جبر، جبری گمشدگیوں اور ایک متوقع فوجی آپریشن کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ کئی برسوں سے دہشتگردی، نقل مکانی، اور عسکری کارروائیوں کا بوجھ اٹھاتے آ رہے ہیں، اور اب ایک مرتبہ پھر اُنہیں عدم تحفظ، خوف اور بے یقینی کی فضا میں دھکیلا جا رہا ہے۔

احتجاج میں شریک افراد نے واضح الفاظ میں کہا کہ یہ مظاہرہ صرف ایک وقتی ردِعمل نہیں بلکہ ایک اجتماعی فریاد ہے ان زخموں کی جو ماضی میں کیے گئے آپریشنز سے وزیرستان کے جسم و جاں پر ثبت ہو چکے ہیں۔

مظاہرین نے ریاستی اداروں سے درج ذیل مطالبات کیے:

1. متوقع فوجی آپریشن کا فیصلہ فوری طور پر واپس لیا جائے۔

2. علاقے میں شہری آزادی اور آئینی حقوق کی بحالی کو یقینی بنایا جائے۔

3. جاری کرفیو اور آمدورفت پر عائد پابندیاں فوری ختم کی جائیں۔

4. جبری گمشدگیوں کے سلسلے کو بند کیا جائے اور لاپتہ افراد کے حوالے سے شفاف معلومات فراہم کی جائیں۔

مظاہرین کے نعروں اور بینرز میں درج جذبات ان کے گہرے زخموں اور طویل اذیتوں کی عکاسی کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے بازار خاک میں ملتے، اپنے گھر راکھ بنتے، اور اپنے نوجوان لاپتہ ہوتے دیکھے ہیں۔ ہم امن چاہتے ہیں، ترقی چاہتے ہیں، اور عزت کے ساتھ جینا چاہتے ہیں، لیکن اگر ہمیں بار بار جبر، خون اور بربادی کا نشانہ بنایا جائے گا، تو ہماری خاموشی چیخوں میں بدل جائے گی۔

یہ احتجاج ایک واضح پیغام ہے کہ وزیرستان کے عوام اب مزید خاموش نہیں رہیں گے۔

03/07/2025

محبوب الرحمن کے نام پر ایک شناختی کارڈ ڈومیل بازار گر کر گم ہوگیا ہے اگر کسی کو مل گیا تو دی گئی نمبر پر رابط کریں 03459770654
03348295677

ضلع بنوں کے سیاسی عمائدین اور قومی مشران کے جدوجہد سے احمد زائی قوم کے ترجمان  مفتی اسلام نور انقلابی صاحب کا جو مسلہ تھ...
03/07/2025

ضلع بنوں کے سیاسی عمائدین اور قومی مشران کے جدوجہد سے احمد زائی قوم کے ترجمان مفتی اسلام نور انقلابی صاحب کا جو مسلہ تھا وہ حل ہوا
جسمیں ڈسٹرکٹ خطیب مفتی عبد الغنی ایڈووکیٹ _ MNA مولانا نسیم علی شاہ _ _مولانا سید فدا احمد شاہ _ مولانا طاہر میر _ مئیر تحصیل ڈومیل اسرار خان _ مہربان ایڈوکیٹ _ فریداللہ ایڈوکیٹ _ ایکس منسٹر عمرفاروق ایڈوکیٹ _ حافظ منیر شاہ ایڈوکیٹ _ ناظم سید عالم خان _ اسماعیل خان _ ناظم فدا محمد _ ملک ناصر خان _ صوبیدار أول گل _ شفیر اللہ _ میرزا جان _ نور دراز خان _ ملک منصور _ انسپکٹر فرید خان اورحافظ سیف اللہ خان شامل تھے _
انشاءاللہ بروز جمعہ آئین کا سامنا کرینگے _
مفتی صاحب نے ان تمام مشران کا شکریہ آدا کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کی _ جس نے دن رات محنت کرکے یہ مسلہ حل کیا _

Address

Domail
Bannu
28010

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Domail Ňews posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Domail Ňews:

Share

Category