07/06/2026
💖 منگنی مبارک 💖
آج گاؤں باندر کلہ میں سابق ناظم خان فدا اللہ خان کی صاحبزادی کی منگنی ڈاکٹر زین اللہ کے چھوٹے بھائی عبدالرخمن ولد حاجی دلشاد خان کے ساتھ نہایت خوشگوار اور پُروقار ماحول میں انجام پائی۔
منگنی کی تقریب بڑے جوش و خروش اور دھوم دھام سے منعقد ہوئی، جس میں علاقے کے معززین، دوست احباب، رشتہ داروں اور عزیز و اقارب نے کثیر تعداد میں شرکت کرکے خوشیوں میں بھرپور حصہ لیا۔
اس پُرمسرت موقع پر ہم دونوں خاندانوں کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ اس رشتے کو اپنی رحمتوں اور برکتوں سے مالا مال فرمائے، دونوں خاندانوں کے درمیان محبت، اخوت اور خوشیوں میں اضافہ کرے اور یہ رشتہ ہمیشہ قائم و دائم رہے۔ آمین۔
تقریب کے اختتام پر خان فدا اللہ خان اور ڈاکٹر زین اللہ نے تمام مہمانوں کی آمد، محبت اور نیک تمناؤں پر شکریہ ادا کیا۔
🌹 منگنی کی اس خوشی پر دونوں خاندانوں کو دل کی گہرائیوں سے بہت بہت مبارک ہو۔ 🌹