
20/05/2025
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی
وفاقی کابینہ نے ایک اہم اور تاریخ ساز فیصلے میں پاک فوج کے سربراہ، جنرل سید عاصم منیر (نشانِ امتیاز - ملٹری) کو فیلڈ مارشل کے اعلیٰ ترین فوجی عہدے پر فائز کرنے کی منظوری دے دی ہے — جو کہ پاکستان کی عسکری تاریخ کا سب سے بلند رینک ہے۔
یہ فیصلہ اُن کی شاندار عسکری حکمتِ عملی، آپریشن معرکہءِ حق اور بنیانِ مرصوص میں تاریخی کامیابیوں، دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے، اور قومی سلامتی کو یقینی بنانے پر کیا گیا۔
جنرل عاصم منیر کی قیادت میں قوم نے بے مثال اتحاد، حوصلے اور اعتماد کا مظاہرہ کیا۔ اُن کی قائدانہ صلاحیتوں نے نہ صرف دشمن کو فیصلہ کن شکست دی، بلکہ پاکستان کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنیادوں پر استوار کر دیا۔
پاکستان زندہ باد
پاک فوج پائندہ باد