Drosh News Network

Drosh News Network ​دروش کی آواز، سب سے پہلے۔ دروش کی تازہ ترین اپڈیٹس اور خبروں کے لیے ہمارے پیج کو لائک اور فالو کریں.

12/05/2026

گورنمنٹ ہائی سکول ورکوپ (اپر چترال) میں کمپیوٹر لیب کا افتتاح







صادق آباد راولپنڈی سلائی سینٹر:محمد طلحہ محمود فاؤنڈیشن کی جانب سے صادق آباد راولپنڈی میں چترالی کمیونٹی کے لیے سلائی سی...
09/05/2026

صادق آباد راولپنڈی سلائی سینٹر:
محمد طلحہ محمود فاؤنڈیشن کی جانب سے صادق آباد راولپنڈی میں چترالی کمیونٹی کے لیے سلائی سینٹر کا افتتاح کیا گیا۔افتتاحی تقریب میں فاؤنڈیشن کی طرف سے سید سعید بن نزاکت نے اپنی ٹیم کے ہمراہ شرکت کی۔ تقریب میں کمیونٹی کی فلاح و بہبود اور خواتین کو ہنر مند بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

اس موقع پر وہاں موجود خواتین نے طلحہ محمود فاؤنڈیشن کے فلاحی کاموں کو سراہتے ہوئے خصوصی طور پر سینیٹر طلحہ محمود کا شکریہ ادا کیا، جو ہر وقت چترال کے عوام کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔

08/05/2026

وادی کیلاش رمبور،لوئر چترال:

محمد طلحہ محمود فاؤنڈیشن کی جانب سے وادی کیلاش رمبور کے گورنمنٹ ہائی سکول میں طلباء کو جدید تعلیم اور ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنے کے لیے ایک جدید کمپیوٹر لیب قائم کردی گئی۔

اس موقع پر علاقے کے عمائدین اور اساتذہ کرام نے اس اقدام کو علاقے کے لیے ایک تاریخی سنگِ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ وادی میں اپنی نوعیت کی یہ پہلی جدید کمپیوٹر لیب ہے،جس سے طلباء کو جدید علوم،کمپیوٹر ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل تعلیم تک رسائی حاصل ہوگی۔

انہوں نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ یہ کمپیوٹر لیب علاقے کے نوجوانوں کے روشن مستقبل اور تعلیمی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔

#چترال

وادی کیلاش رمبور،لوئر چترال:محمد طلحہ محمود فاؤنڈیشن کی جانب سے وادی کیلاش رمبور کے گورنمنٹ ہائی سکول میں طلباء کو جدید ...
07/05/2026

وادی کیلاش رمبور،لوئر چترال:

محمد طلحہ محمود فاؤنڈیشن کی جانب سے وادی کیلاش رمبور کے گورنمنٹ ہائی سکول میں طلباء کو جدید تعلیم اور ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنے کے لیے ایک جدید کمپیوٹر لیب قائم کردی گئی۔

اس موقع پر علاقے کے عمائدین اور اساتذہ کرام نے اس اقدام کو علاقے کے لیے ایک تاریخی سنگِ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ وادی میں اپنی نوعیت کی یہ پہلی جدید کمپیوٹر لیب ہے،جس سے طلباء کو جدید علوم،کمپیوٹر ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل تعلیم تک رسائی حاصل ہوگی۔

انہوں نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ یہ کمپیوٹر لیب علاقے کے نوجوانوں کے روشن مستقبل اور تعلیمی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔









سینیٹر محمد طلحہ محمود 1985 سے انسانیت کی خدمت کررہے ہیں،یہ دو چار سالوں کی بات نہیں بلکہ چار دہائیوں پر محیط ایک عظیم د...
28/04/2026

سینیٹر محمد طلحہ محمود 1985 سے انسانیت کی خدمت کررہے ہیں،یہ دو چار سالوں کی بات نہیں بلکہ چار دہائیوں پر محیط ایک عظیم داستاں ہے۔انہوں نے اپنے فاؤنڈیشن کے زریعے پاکستان کے دور دراز و پسماندہ علاقوں میں انسانیت کی خدمت کی ہے۔سندھ کے اندروں علاقے،بلوچستان کے دور دراز علاقے،خیبر پختونخواہ کے پسماندہ علاقے و قبائلی علاقوں میں ان کے فاؤنڈیشن نے قابل ستائش کام کیا ہے۔
خدمت کا یہ سفر پاکستان سے باہر نکل کر شام،عراق،فلسطین،روہنگیا اور افغانستان تک پہنچتا ہے۔

اس سے پہلے انہوں نے کبھی اپنی زندگی میں الیکشن نہیں لڑا،آج جب وہ چترال میں اپنے فاؤنڈیشن کے زریعے چترال کی محرومیوں اور مسائل کو کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں تو یہاں کے مفاد پرست ٹولے کہہ رہے ہیں کہ یہ سب الیکشن جیتنے کے لئے کیا جارہا ہے۔تو ان چند مفاد پرست ٹولوں کو ہم یہ بتانا چاہتے ہیں کہ ہر کوئی آپ کی طرح عوام کا خون چوسنے والا نہیں ہوتا،کچھ اللہ کے چنندہ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو بندہ خدا کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔

آپ کے یہ نام نہاد لیڈرز سیاست کے “س” سے بھی واقف نہیں تھے تب سینیٹر محمد طلحہ محمود انسانیت کی اس عظیم سفر کے مسافر تھے۔ان کی زندگی بغیر کسی لالچ،بلا تفریق انسانیت کی خدمت سے ماخوذ ہے۔

انوار الحق








بس یہی فرق ہے۔۔۔!سینیٹر محمد طلحہ محمود غریبوں اور مجبوروں کے سر پر ہاتھ رکھتے ہیں،بوسہ دیتے ہیں۔مشکل وقت میں غریب کا سہ...
26/04/2026

بس یہی فرق ہے۔۔۔!

سینیٹر محمد طلحہ محمود غریبوں اور مجبوروں کے سر پر ہاتھ رکھتے ہیں،بوسہ دیتے ہیں۔مشکل وقت میں غریب کا سہارا بنتے ہیں،ان کی مالی،اخلاقی و زہنی مدد کرتے ہیں۔ان کے گھروں میں راشن پہنچاتے ہیں،سیلاب میں جب ان کے گھر تباہ ہوتے ہیں تو ان کو چھت مہیا کرتے ہیں،بیماری میں ان کا علاج کرواتے ہیں،جب کوئی غریب پر ظلم کرے تو ظالم کے خلاف ڈٹ کر کھڑے ہوتے ہیں۔غریب کے بچوں کو بارڈر پار دہشتگردوں کے چنگل سے نکال کر لے آتے ہیں،سمندر پار غریب مزدوروں کی آواز بنتے ہیں،جب بھی کوئی غریب بے سہارا ان کے دروازے پر دستک لگاتا ہے وہ مایوس واپس نہیں جاتا۔۔۔!

اور آپ کیا کرتے ہیں۔۔۔!

آپ کے کارندے غریب عوام کے ساتھ نا انصافی کرتے ہیں اور آپ ان کی پشت پناہی کرتے ہیں،ایک مظلوم بیٹی کے سوشل میڈیا پر آہ او زاری کے باوجود آپ اشتہاری لوگوں کو اپنے ہاسٹلز میں جگہ دیتے ہیں اور سرعام ان کو لے کر گھومتے ہیں۔
دوسرے ضلع میں جب غریب لوگ اپنے حق کے لئے آواز اٹھاتے ہیں تو آپ اپنے صوبے کے تیسرے پوزیشن والے عہدے کا دھونس جماتے ہو،عوام سے معافی مانگنے کا کہتے ہو اور جب عوام بات نہ مانے تو ان کو دہشتگردی کے مقدمات،شیڈول فور اور جھوٹے ایف آئی آرز میں ڈالتے ہو۔
سیلاب میں غریب کا گھر بہہ گیا تو غریب کے پیسے اپنے ماں اور رشتہ داروں کو تقسیم کرتے ہو،غریب عوام کے نام پر ڈیزاسٹر کے پیسے اپنے کارندوں کے زریعے ہتھیانے کی کوشش کرتے ہو۔

آپ کا میرے لیڈر میرے مرشد سے کیا موازنہ!

ہم اپنے حق حلال کی کمائی غریب کے آنگن میں پہنچاتے ہیں اور آپ غریب کا ووٹ لے کر غریب کے منہ سے نوالہ چھین کر کھاتے ہو۔

انوار الحق

ایک بار پھر ثابت ہوا کہ چترال کا حقیقی و عوامی نمائندہ سینیٹر محمد طلحہ محمود❤سینیٹر محمد طلحہ محمود پچھلے دو سالوں سے ج...
27/03/2026

ایک بار پھر ثابت ہوا کہ چترال کا حقیقی و عوامی نمائندہ
سینیٹر محمد طلحہ محمود❤

سینیٹر محمد طلحہ محمود پچھلے دو سالوں سے جس خلوص اور مستقل مزاجی کے ساتھ چترال کے عوام کی خدمت کر رہے ہیں،اس کی مثال پاکستانی سیاست میں کم ہی ملتی ہے۔خاص طور پر یہ حقیقت کہ الیکشن میں شکست کے باوجود انہوں نے عوام کا ساتھ نہیں چھوڑا بلکہ پہلے سے بڑھ کر خدمت کا جذبہ دکھایا،ان کی عوام دوستی کا واضح ثبوت ہے۔
بونی بوزند روڈ کے معاملے پر جب تورکھو تیریچ روڈ فورم کے معززین اپنے حقوق کے لیے سڑکوں پر نکلے تو ان کی آواز دبانے کے لیے مختلف ہتھکنڈے استعمال کیے گئے۔پرامن چترالی عوام پر دہشتگردی کی دفعات لگائی گئیں،ہتھکڑیاں پہنائی گئیں اور انہیں خوفزدہ کرنے کی کوشش کی گئی۔عمیر خلیل کو مذہبی انتشار کے بے بنیاد الزام میں شیڈول فور میں شامل کرنا بھی انہی اقدامات کا حصہ تھا۔ایسے مشکل وقت میں سینیٹر محمد طلحہ محمود نہ صرف عوام تورکھو کے ساتھ کھڑے رہے بلکہ عملی طور پر ان کی مدد کی۔وہ اس وقت عوام کے درمیان پہنچے جب سرکاری سطح پر انہیں دبانے کی کوشش کی جا رہی تھی۔عوام کے مطالبے پر انہوں نے ذاتی وسائل سے 1.9 کلومیٹر سڑک کی کمپیکشن کروائی،جھوٹے مقدمات کے خاتمے میں کردار ادا کیا اور 7ATA جیسے سنگین مگر بے بنیاد دفعات کے خلاف ڈٹ کر کھڑے رہے۔
یہ محض دعوے نہیں بلکہ تورکھو تیریچ روڈ فورم کے ذمہ داران اور مقامی عوام اس کی گواہی دیتے ہیں۔ مزید برآں،عمیر خلیل کو شیڈول فور سے نکالنے میں بھی سینیٹر صاحب کا کردار نمایاں رہا۔انہوں نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں میں بار بار اس مسئلے کو اٹھایا،متعلقہ حکام کو طلب کیا اور انصاف کے حصول کے لیے مسلسل دباؤ برقرار رکھا۔انہی کاوشوں کے نتیجے میں آج عمیر خلیل کا نام شیڈول فور سے خارج ہوا۔
یہ تمام اقدامات اس بات کا ثبوت ہیں کہ سینیٹر محمد طلحہ محمود محض ایک سیاستدان نہیں بلکہ حقیقی معنوں میں عوامی نمائندہ ہیں۔انہوں نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ قیادت عہدوں کی محتاج نہیں ہوتی بلکہ خلوص،ہمت اور عوام کے ساتھ وفاداری سے جنم لیتی ہے۔
اللہ تعالیٰ ایسے مخلص اور باکردار رہنما کو اس خطے کے لیے منتخب نمائندہ بنائے تاکہ چترال کے مسائل ان کی قیادت میں بہتر انداز میں حل ہو سکیں۔

از قلم: اسلام الدین

Drosh lower Chitral PC:- Kaleem photography
11/01/2026

Drosh lower Chitral

PC:- Kaleem photography

برف کی چادر میں لپٹے لواری ٹنل کا دلفریب منظر 👍❤
08/01/2026

برف کی چادر میں لپٹے لواری ٹنل کا دلفریب منظر 👍❤

Address

Drosh Lower Chitral
Drosh
17220

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Drosh News Network posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share