21/12/2025
سندھ پریس کلب ملیر میں جنرل سیکرٹری کے انتخاب، سلیم میمن واضح اکثریت سے کامیاب
کراچی رپورٹ
سندھ پریس کلب ملیر میں آج ایک اہم اور باوقار اجلاس منعقد ہوا، جس میں کلب کے تمام عہدے داران نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت سندھ پریس کلب ملیر کے صدر رشید احمد کلہوڑو نے کی۔
اجلاس کے دوران جنرل سیکرٹری کے عہدے کے لیے انتخابی عمل شفاف طریقے سے مکمل کیا گیا، جس کے نتیجے میں سلیم میمن واضح اکثریت سے جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے۔ انتخابی نتائج کے اعلان پر کلب میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
صدر رشید احمد کلہوڑو سمیت تمام عہدے داران نے نو منتخب جنرل سیکرٹری سلیم میمن کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد دی اور انہیں پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔
اس موقع پر طارق سنجرانی، عبدالکریم لسکانی بلوچ، عابد حسین آفریدی، جلال الدین مہر، غلام رسول سندرانی ،محمد الیاس ابڑو ، وقار پنھور، وارث علی سکندر جمالی ، وجیش کمار اور دیگر عہدے داران نے سلیم میمن کی صحافتی خدمات پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دیں گے اور سندھ پریس کلب ملیر کو مزید مضبوط، متحرک اور فعال بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔
اجلاس کے اختتام پر صحافیوں کے اتحاد، تنظیمی استحکام اور درپیش مسائل کے حل کے لیے مشترکہ جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔