10/06/2026
*نسلِ نو میں گناہ کی جرأت*
نسلِ نو میں گناہوں پر بے باکی کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ معاشرے کے دانشوروں نے گناہ کو غیر محسوس طور پر نارملائز کر دیا ہے۔ گناہ کا ذکر تو کیا جاتا ہے، مگر *اس کی قباحت، نحوست اور دینی و اخلاقی نقصانات کو پوری شدت سے بیان نہیں کیا جاتا*، جس کے نتیجے میں گناہ معمولی محسوس ہونے لگتا ہے۔ گناہ سے بچانے کے لیے صرف احکام بتانا کافی نہیں، بلکہ *نوجوانوں کے دلوں میں گناہ سے نفرت پیدا کرنا* بھی ضروری ہے۔ جس طرح والدین بچپن ہی سے نشے جیسی برائیوں کی مذمت اس انداز سے کرتے ہیں کہ ان سے نفرت شخصیت کا حصہ بن جاتی ہے، اسی طرح دیگر گناہوں کی قباحت بھی واضح کی جانی چاہیے۔ البتہ *نفرت گناہ سے ہو، گناہ گار سے نہیں*۔ یہی متوازن تربیت ایک صالح اور ذمہ دار نسل کی بنیاد بن سکتی ہے۔