QANOON.fsd

QANOON.fsd POLICE SUCCESS STORIES

26/06/2025

ٹریفک سیکٹر مزنگ غیر نمونہ نمبر پلیٹ پر روکنا ٹریفک وارڈنز پر بھاری پڑ گیا

وکلاء اور انکے ساتھیوں کا ٹریفک وارڈنز پر شدید تشدد

سی سی ڈی کی جانب سے فیصل آباد میں اسلحہ کی نمائش کرنے والے افراد کے نام کی لسٹ جاری
11/06/2025

سی سی ڈی کی جانب سے فیصل آباد میں اسلحہ کی نمائش کرنے والے افراد کے نام کی لسٹ جاری

آئی ایس پی آر  راولپنڈی، 29 مئی 2025: 28 مئی 2025 کو صوبہ خیبرپختونخوا میں دو الگ الگ مصروفیات میں ہندوستانی پراکسی فتنہ...
29/05/2025

آئی ایس پی آر
راولپنڈی، 29 مئی 2025:
28 مئی 2025 کو صوبہ خیبرپختونخوا میں دو الگ الگ مصروفیات میں ہندوستانی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے سات خوارج مارے گئے۔

28-29 مئی کی درمیانی شب، ہندوستانی سپانسر شدہ خوارج نے شمالی وزیرستان کے ضلع شوال کے عمومی علاقے میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔ اس کوشش کو اپنے فوجیوں نے مؤثر طریقے سے ناکام بنا دیا اور فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں چھ ہندوستانی سپانسر شدہ خوارج کو جہنم میں بھیج دیا گیا۔

تاہم، شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران، لیفٹیننٹ دانیال اسماعیل (عمر: 24 سال، ساکن ضلع مردان)، جو ایک بہادر نوجوان افسر تھا، جو سامنے سے اپنے دستوں کی قیادت کر رہا تھا، بہادری سے لڑا اور اپنے تین جوانوں سمیت شہادت کو گلے لگا لیا۔ آخری قربانی دینے والے تین سپاہیوں میں نائب صوبیدار کاشف رضا (عمر: 42 سال، ساکن ڈسٹرکٹ چکوال)، لانس نائیک فیاقت علی (عمر: 35 سال، رہائشی ڈسٹرکٹ ہری پور) اور سپاہی محمد حمید (عمر: 26 سال، ڈسٹرکٹ ایبٹ آباد کا رہائشی) شامل ہیں۔

ضلع چترال میں ہونے والے ایک اور مقابلے میں، سیکورٹی فورسز نے کامیابی سے ایک ہندوستانی سپانسر شدہ خارجی کو بے اثر کر دیا۔

علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی بھارتی سپانسرڈ خارجی کو ختم کرنے کے لیے صفائی کی کارروائیاں کی جا رہی ہیں کیونکہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

27/05/2025
24/05/2025

فیصل آباد: جھمرہ کے علاقے چکنمبر 186 میں نوجوان کے قتل کا معاملہ۔
فیصل آباد: مسلح افراد کی جانب سے ڈیرے میں گھس کر حملہ آور ہونے کی سی سی ٹی وی موصول۔
فیصل آباد: سی سی ٹی وی میں ملزمان کو جدید اسلحے سے لیس ہوکر حملہ آور ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔
فیصل آباد: مسلح افراد نے ڈیرے میں داخل ہوکر شدید فائرنگ شروع کردی۔
فیصل آباد: مسلح ملزمان نے گزشتہ رات مبینہ طور پر وحید کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔
فیصل آباد: نوجوان کو قتل کرنے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔
فیصل آباد: پولیس نے چار بھائیوں سمیت 9افراد کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔
فیصل آباد: ملزمان نے سابقہ رنجش کی بناء پر نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کیا۔ ایف آئی آر

فیصل آباد ۔سٹی پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پرتھانہ پیپلز کالونی پولیس کی بڑی کارروائی ۔فیصل آباد ۔قتل کا اشتہ...
21/05/2025

فیصل آباد ۔
سٹی پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پرتھانہ پیپلز کالونی پولیس کی بڑی کارروائی ۔

فیصل آباد ۔
قتل کا اشتہاری ملزم گرفتار

فیصل آباد ۔
ایس ایچ او تھانہ پیپلز کالونی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ ٹیکنیکل وسائل بروئے کار لاتے ہوۓ بیرون ضلع سے اشتہاری ملزم سہیل سردار کو گرفتار کرلیا ۔

فیصل آباد ۔
ملزم تھانہ پیپلز کالونی کے مقدمہ 940/25 بجرم 302/324/34/337f ت پ میں پولیس کو مطلوب تھا.

فیصل آباد ۔
ملزم سہیل نےکچھ عرصہ قبل عامر نعیم کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور فرار ہوگیا تھا

فیصل آباد ۔
تھانہ پیپلز کالونی پولیس نے ملزم کے خلاف قانونی کاروائی کا آغاز کردیا

فیصل آباد ۔
سنگین جرائم میں ملوث ملزمان اور اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے سپیشل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ سٹی پولیس آفیسر

ترجمان
فیصل آباد پولیس

    فیصل آباد۔کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ فیصل آباد نے کچھ عرصہ قبل ملت ٹاؤن فیصل آباد کے علاقے میں ہونے والی قتل کی واردات ک...
19/05/2025




فیصل آباد۔کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ فیصل آباد نے کچھ عرصہ قبل ملت ٹاؤن فیصل آباد کے علاقے میں ہونے والی قتل کی واردات کا سراغ لگا لیا۔ایس پی سی سی ڈی ملک طارق

فیصل آباد۔مقتولہ اقصی بی بی کے دیور نے شوٹرز کے ساتھ مل کر بھابھی کو قتل کیا۔ ایس پی سی سی ڈی ملک طارق

فیصل آباد۔ملزم نے خود قتل کرکے اپنے مخالفین پر قتل کا مقدمہ درج کروادیا تھا۔ایس پی سی سی ڈی ملک طارق

فیصل آباد۔سی سی ڈی فیصل آباد نے پیشہ وارانہ مہارت سے اصل ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا۔ایس پی سی سی ڈی ملک طارق

فیصل آباد۔ملزمان نے اقصی بی بی (مقتولہ) کی والدہ سے 1 کروڑ 10 لاکھ روپے رقم بھی ہتھیالی تھی۔ایس پی سی سی ڈی ملک طارق

فیصل آباد۔گرفتار ملزمان میں علی رضوان، سیف اللہ، پرویز عرف بوٹا مسیح اور عثمان عرف شیبی شامل ہیں۔ایس پی سی سی ڈی ملک طارق

فیصل آباد۔گرفتار ہونے والے ملزمان نے شہر میں ہونے والے ایک اور اندھے قتل اور اقدام قتل کا بھی انکشاف کیا ایس پی سی سی ڈی ملک طارق

فیصل آباد۔سی سی ڈی کی ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔ایس پی سی سی ڈی ملک طارق

فیصل آباد۔شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے۔ایس پی سی سی ڈی ملک طارق

فیصل آباد۔سی سی ڈی تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائی کر رہا ہے۔ ایس پی سی سی ڈی ملک طارق

فیصل آبادسٹی پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاریفیصل آباد تھانہ سٹی سمندری پو...
19/05/2025

فیصل آباد
سٹی پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری

فیصل آباد
تھانہ سٹی سمندری پولیس کی کاروائی

فیصل آباد
ایس ایچ او تھانہ سٹی سمندری نجم الحسن نے ٹیم کے ہمراہ منشیات فروش ملزم محمد اعجاز عرف ججی کو گرفتار کرلیا

فیصل آباد
گرفتار ملزم کے قبضہ سے چرس 1 کلو 420گرام برآمد کر لی گئی۔

فیصل آباد
تھانہ سٹی سمندری پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی

فیصل آباد
منشیات کے خاتمہ کے لیے فیصل آباد پولیس ہر وقت مصروف عمل ہے۔سی پی او فیصل آباد

ترجمان
سٹی پولیس فیصل آباد

فیصل آباد  سٹی پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پرتھانہ روشن والا پولیس کی بڑی کارروائی فیصل آباد۔تھانہ روشن والا ...
19/05/2025

فیصل آباد
سٹی پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پرتھانہ روشن والا پولیس کی بڑی کارروائی

فیصل آباد۔
تھانہ روشن والا پولیس نےمنشیات فروش ملزم قمر عباس کوگرفتار کرلیا۔
فیصل آباد۔
ملزم کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی ہیروئن برآمد کر لی گئی۔
فیصل آباد۔
ملزم کے قبضہ سے ہیروئن 2 کلو 30 گرام برآمد کر لی۔
فیصل آباد
تھانہ روشن والا پولیس نے ملزم کےخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی اور بیک ٹریک سورسز کے بارے انٹیروگیشن شروع کردی۔
فیصل آباد
منشیات کے خاتمہ کے لیے جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہاہے۔سی پی او فیصل آباد

ترجمان
سٹی پولیس فیصل آباد

19/05/2025

ڈجکوٹ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن پر دکانداروں کی عملے سے ہاتھا پائی
میونسپل کمیٹی ڈجکوٹ کے اہلکاروں نے دکانداروں کو 2 ہزار روپے جرمانہ کیا تھا
کارروائی کرنے پر ملزمان نے طیش میں آکر سرکاری ملازمین پر حملہ کردیا
جھگڑے کے دوران تھپڑوں مکوں کا آزادانہ استعمال ہوا، ویڈیو بھی سامنے آگئی
پولیس نے تین دکانداروں کو حراست میں لے لیا، دکان سیل

فیصل آبادسٹی پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر جواء مافیا کے خلاف کاروائیاں جاری فیصل آباد ایس ایچ او جھنگ بازا...
19/05/2025

فیصل آباد
سٹی پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر جواء مافیا کے خلاف کاروائیاں جاری

فیصل آباد
ایس ایچ او جھنگ بازار نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے جوا کھیلنے والے 03کس ملزمان سیف اللہ ،اظہر عباس اور محمد عدیل کو گرفتار کرلیا

فیصل آباد
ملزمان بزریعہ تاش جوا کھیل رہے تھے ملزمان کے قبضہ سے جواء پر لگی رقم 18100روپے برآمد کر لیے

فیصل آباد
تھانہ جھنگ بازار پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی

فیصل آباد
شہر بھر میں جواء کےخاتمے کے لیے پولیس کی خصوصی مہم جاری ہے۔سی پی او فیصل آباد

ترجمان
فیصل آباد پولیس

فیصل آباد۔سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد کی ہدایت پر تھانہ چک جھمرہ پولیس کی بڑی کارروائی فیصل آباد ۔تھانہ چک جھمرہ پولیس نے ...
19/05/2025

فیصل آباد۔
سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد کی ہدایت پر تھانہ چک جھمرہ پولیس کی بڑی کارروائی

فیصل آباد ۔
تھانہ چک جھمرہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوۓ لاکھوں روپے مالیت کی ہیروئن اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا۔

فیصل آباد۔
ایس ایچ او تھانہ چک جھمرہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ 02 کس ملزمان باسط منیر اور ثاقب سلیم کو گرفتار کر لیا۔

فیصل آباد
گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 01 کلو 260 گرام ہیروئن, کلاشنکوف ناجائز اسلحہ برآمد کر لیاگیا۔

فیصل آباد
تھانہ چک جھمرہ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی اور بیک ٹریک سورسز کو ٹریس کرنا شروع کر دیا ۔

فیصل آباد
منشیات کے اور ناجائز اسلحہ کےخاتمہ کے لیے فیصل آباد پولیس ہر وقت مصروف عمل ہے۔سی پی او

فیصل آباد
جرائم پیشہ افراد کے خلاف موثر کارروائیاں جاری رہیں گی۔ سی پی او فیصل آباد

ترجمان
فیصل آباد پولیس

Address

Faisalabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when QANOON.fsd posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to QANOON.fsd:

Share