08/08/2025
فیصل اباد
( سلیم راجپوت سے )
غلام محمد آباد سلمانیہ کالونی میں تیز رفتار رکشے کی بجلی کے پول کو ٹکر۔۔۔
بجلی کے پول پر پڑا ٹرانسفارمر نیچے گر گیا۔۔۔
واپڈا کی جانب سے ناقص انتظامات کسی بڑے حادثے کا سبب بھی بن سکتے ہیں۔۔۔
بجلی کے پول اتنے کمزور اور ٹرانسفارمر بغیر حفاظتی اقدامات کے لگانا بھی انتظامیہ کی غفلت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔۔۔
1 گھنٹہ گزر جانے کے باوجود انتظامیہ کے کان پر جوں تک نہ رینگی۔۔۔
ٹرانسفارمر گرنے کے بعد رکشہ ڈرائیور رکشہ چھوڑ کر رفوچگر ہو گیا۔۔۔
علاقہ مکینوں کا انتظامیہ سے ٹرانسفارمر مرمت کر کے فوری بجلی بحال کرنے کا مطالبہ۔۔۔