فیصل آباد اور گردونواح کی تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجز?
18/02/2025
21/01/2025
فیصل آباد میں باھر سے خریداری کرنے کے لئے آنے والوں کیلئے مفید معلومات 🚶🚶🚶
1👈۔کپڑے
خواتین کے سلے اور ان سلے برینڈز کے لینے ہوں تو کوہ نور پلازہ اور ڈی گراؤنڈ میں ساری دکانیں ہیں
۔لوکل لینے ہوں تو بھوانہ بازار اور انارکلی بازار بہترین ہیں۔
اور ہول سیل پر لینے ہوں تو ریل بازار میں واقع مکی اور مدنی مارکیٹ میں بہت سستے مل جاتے ہیں۔
مردانہ کپڑے کی دکانیں ریل بازار کے شروع میں بھی ہیں۔ بھوانہ بازار سے بھی ملتا ہے لیکن سب سے سستا مکی اور مدنی مارکیٹ کارخانہ بازار سے ہی ملتا ہے۔
اگر کٹ پیس لینے ہوں تو وہ لال مل ایریا ٹاٹا بازار راجباہ روڈ بیرون کارخانہ بازار
مردانہ شرٹ کا کپڑا اور مردانہ گارمنٹس پینٹ کوٹ و شیروانی لینےکے لیے ریل بازار کی گھنٹہ گھر والی سائیڈ اور ڈگلس پورہ
2👈۔ہوزری کا سامان اور بڑی چھوٹی سلائی مشینیں جناح کالونی اور مین بازار ڈگلس پُورہ.
3👈۔بچوں کے کھلونے اور جھولے وغیرہ
چھوٹے کھلونے لینے ہوں تو جھنگ بازار میں مسجد کے پاس سے اندر گول بازار میں ۔ اگر تھوڑے بڑے پلاسٹک کے لینے ہوں تو بھوانہ بازار کے پاس واقع ریگل روڈ پر کافی دکانیں ہیں اور جھنگ بازار میں بھی۔ اگر لوہے کے بڑے جھولے بنوانے ہوں تو اسلام نگر کے پاس جیل روڈ پر۔
4👈۔ائیر کولرز کیلئے جھمرہ روڈ اور سولر پلیٹس اور ھر قسم کی موٹروں کے لیے جھنگ روڈ اور موٹر مارکیٹ
5👈۔الیکڑونکس کا بڑا سامان لینے کے لیے سرکلر روڈ اور کوتوالی روڈ
6👈۔الیکٹرونکس کا چھوٹا سامان اور اس کی مکمل رئپئرنگ کا سامان بھوانہ بازار اور سکول والی گلی سے۔
7👈۔ زیورات کرنسی نوٹ پرائز بانڈ کے لئے ریل بازار
8👈۔کمپیوٹر اور اس سے متعلقہ سامان ریکسٹی پلازہ
9👈۔چارپائیاں اور لوہے کی الماریاں ، پیٹیاں وغیرہ ڈجکوٹ روڈ جھمرہ روڈ اور شیخوپورہ روڈ سے اچھی ملتی ہیں۔
10👈۔پلاسٹک کا سامان جھنگ بازار سے بھی اچھا ملتا ہے اور ستیانہ روڈ پر میکڈونلڈ کے بعد بھی ۔بہت بڑی دکانیں ہیں۔
11👈۔موبائل فون سے متعلقہ ھول سیل سامان گھڑیاں اور عینکیں...... کچہری بازار
12👈۔ھر قسم کی گاڑیوں ٹرکوں ٹریکٹروں اور بسوں کے نئے پرانے سپئر پارٹس اور چھوٹے بڑے نئے پُرانے جنریٹر گرائنڈرز ڈرل مشینیں لاری اڈہ و بلال گنج مارکیٹ سرگودھا روڈ
13👈۔گاڑیوں کے نئے پُرانے ٹائر سرکلر روڈ و لاری اڈہ کے سامنے
14👈۔ ھر طرح کے جُوتے ھول سیل پر امین پُور بازار سے بھوانہ کی طرف جانے والی گلی
15👈۔کتابوں کی خرید و فروخت ، چھپائی ،مہریں، ڈیکوریشن و لیدر جیکٹس کے لیے امین پور بازار
16👈۔بڑے ٹریولنگ بیگز کے لیے بھوانہ بازار اور چھوٹے بیگ زیادہ مقدار میں بنوانے ہوں تو گول مچھلی والا بازار
17👈. آرا مشین ٹوکہ مشین ٹیوب و زرعی مشینری برگر شوارما بار بی کیو اور ریسٹورنٹ مشینری سمندری روڈ جھال کے قریب و مقبول روڈ جھال اور ھر طرح کا مل مشینری کا سامان ریلوے روڈ.... ھر طرح کے الیکٹرک وزن کنڈے اور دیگر سامان کارخانہ بازار اور ھر طرح کی دیسی دوائیں و پنسار سٹور کا سامان بھی کارخانہ بازار
18👈۔کھوتا ریڑھی و ھاتھ ریڑھی بنی بنائی بہترین دجکوٹ روڈ بیرون جھنگ بازار
19👈۔ دھاگے نلکیاں اور کپڑوں پر لگنے والا دوسرا سامان منٹگھمری بازار سے پاس چھوٹی سی گلی میں سے ملتا ہے جو آگے جھنگ بازار میں جا نکلتی ہے۔ بچوں کے سلے ہوئے سوٹ بھی اسی گلی سے ملتے ہیں۔
20👈۔ ہول سیل پر جوس، پانی، پرفیوم، کاسمیٹکس، ھیئر سیلون بیوٹی پارلر پیمپرز اور اس طرح کی دوسری چیزیں بھی کارخانہ بازار اور منٹگھمری بازار کے درمیانی حصے سے۔
21👈۔ بچوں کی سائیکلیں منٹگمری بازار کی راجباہ روڈ والی سائیڈ سے اور کچہری بازار سے ریل بازار کی طرف سروس روڈ والی مارکیٹ سے.... پُرانی امپورٹد لینی ھوں تو بلال گنج سرگودھا روڈ
22👈۔ برتن اور کراکری کا سارا سامان جھنگ بازار میں موجود دکانوں سے ملتا ہے خاص طور پر جو جھنگ بازار کی گھنٹہ گھر والی سائیڈ کے آس پاس چھوٹی گلیاں نکلتی ہیں۔
23👈۔ پلاسٹک کریش دانہ کی کچھ دکانیں کارخانہ بازار تا پرانا کارپوریشن دفتر اور وھیں موجود ضلع کونسل کی مارکیٹ کے اندر موجود ھیں۔
24👈۔ سیکنڈ ہینڈ اور نئی سلائی کڑھائی کی مشینیں جناح کالونی سے بھی مل جاتی ہیں اور ریگل روڈ کی طرف سے ڈگلس پورہ کے مین بازار سے بھی۔ چھوٹی بڑی ہر قسم کی۔ یعنی گھریلو استعمال کے لیے بھی اور کمرشل مقاصد کے لیے بھی۔
25👈۔ ہر قسم کے پردے، سلے سلائے بھی اور اگر خود بنوانے ہوں تب بھی، تولیے، بیڈ شیٹس، نیپکن وغیرہ سرسید ٹاؤن میں فاطمہ جناح روڈ پر بہت اچھے اور بہت سستے مل جاتے ہیں۔ رضائی طلائی کا کپڑا اور سلی سلائی مکمل بھی یہیں سے ملتی ہیں۔ کمبل اور کھیس کی بھی بہت ورائٹی ہوتی ہے۔
26👈۔ ھر طرح کی لکڑی اور لکڑی سے متعلقہ سامان اور لکڑی کی مصنوعات و کاریگر اور ٹی آر گاڈر سریا اینگل شیخوپورہ روڈ حاجی آباد و دجکوٹ روڈ و جھنگ روڈ لکڑمنفیصل آباد میں باھر سے خریداری کرنے کے لئے آنے والوں کیلئے مفید معلومات 🚶🚶🚶

26👈۔ ھر طرح کی لکڑی اور لکڑی سے متعلقہ سامان اور لکڑی کی مصنوعات و کاریگر اور ٹی آر گاڈر سریا اینگل شیخوپورہ روڈ حاجی آباد و دجکوٹ روڈ و جھنگ روڈ لکڑمنڈی
20/01/2025
کمشنر فیصل آباد مریم خان نےکچہری بازار چوک سے گھنٹہ گھر چوک اور ملحقہ بازاروں کا پیدل مارچ اور واپسی پر چوک گھنٹہ گھر سے الیکٹرک کارٹ میں بیٹھ کر کچہری بازار تک سفر کیا۔
ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر)ندیم ناصر بھی ان کے ہمراہ تھے
چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن سید علی عباس بخاری،ڈپٹی چیف آفیسر عظمت فردوس،سی ٹی او فرحان اسلم ودیگر افسران بھی موجود تھے۔
کمشنر نے افسران کے ہمراہ گھنٹہ گھر کے آٹھ بازاروں کا رائونڈ لگایااور حکم دیا کہ کوئی سرکاری وہیکل بازاروں کے اندر نہیں آئے گی اور افسران پیدل چل یا ای کارٹ میں بیٹھ کر ہی وزٹ کریں گے۔
انسداد تجاوزات اپریشن میں نرمی نہیں آنی چاہیے۔
کمشنر نے آٹھ بازاروں میں دکانوں کے باہر ایک ہی طرز کےعمدہ سائن بورڈز لگانے کی ہدایت کی اور سی او کارپوریشن کو فوری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔
بازاروں میں بجلی کی تاروں کو زیرزمین کرنے کے بارے میں بریفنگ لی
آٹھ بازاروں کو مکمل طور پر تجاوزات فری اور پیدل چلنے والوں کے لئے مزید باسہولت بنائیں گے
18/01/2025
پاکستان کا مقامی سطح پر تیارکردہ پہلا سیٹلائٹ الیکٹرو آپٹیکل (ای او ون) خلا میں بھیج دیا گیا ہے۔ یہ سیٹلائٹ آج چین کے جیچوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے خلا میں بھیجا گیا۔
ریڈیو پاکستان کے مطابق ’پاکستانی انجینئرز کے ڈیزائن اور تیار کردہ ای اوون سیٹلائٹ کے ذریعے زراعت، ماحولیات نگرانی شہری منصوبہ بندی اور قدرتی آفات سے نمٹنے سمیت مختلف شعبوں کو فوائد حاصل ہونے کی توقع ہے۔‘
اس سیٹلائٹ کو بیجنگ کے معیاری وقت کے مطابق دوپہر 12 بج کر سات منٹ پر لانگ مارچ-ٹو ڈی کیریئر راکٹ کے ذریعے لانچ کیا گیا۔
چند روز قبل پاکستان کے خلائی اور بالائی فضائی تحقیقاتی کمیشن (سپارکو) نے بتایا تھا کہ مقامی طور پر تیار ہونے والے ای او ون مشن کی روانگی خلائی سائنس کے اختراع میں پاکستان کی تکنیکی صلاحیتیں، مہارت اور پیش رفت کے سپارکو کے عزم کی عکاس ہے۔
سپارکو کے مطابق مقامی طور پر تیار کردہ سیٹلائٹ پاکستان کی خلائی ٹیکنالوجی کے سفر میں ایک اہم سنگ میل ہے۔
24/12/2024
"فیصل آباد"
پاکستان کا مانچسٹر اور دنیا کے دلوں پر راج کرنے والے لیجنڈ گلوکار استاد نصرت فتح علی خان کی جائے پیدائش، طنز و مزاح اور ٹیکسٹائل انڈسٹری کا حامل شہر "فیصل آباد"
24/12/2024
یکم دسمبر 1904ء
120 سال پہلے
انگریزوں نے لائل پور (موجودہ نام فیصل آباد) کو ضلع کا درجہ دیا تھا۔
لائل پور ضلع کا قیام عمل میں لایا گیا۔ اس دن تاریخی طور پر پنجاب کے زرخیز علاقے کو ایک نئے ضلع کی حیثیت دی گئی، جو آج فیصل آباد کے نام سے جانا جاتا ہے۔ لائل پور نے صنعتی، زرعی اور تعلیمی میدان میں ترقی کے نئے باب رقم کیے اور اسے پاکستان کا "مانچسٹر" بھی کہا جاتا ہے۔
منقول
04/12/2024

16/11/2024
"مسجد رحمتہ اللعالمین ایک فلاحی مرکز"
اسلام آباد کی ایک مسجد کا خوبصورت منظر، کاش سب مساجد ایسے ہی سماجی بہبود کا مرکز بن جائیں۔
Be the first to know and let us send you an email when Faisalabad Head Lines فیصل آباد ہیڈ لائنز posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.
Contact The Business
Send a message to Faisalabad Head Lines فیصل آباد ہیڈ لائنز: