19/07/2025
اگر آپ ٹائپ 2 شوگر کے مریض ہیں
اور آپ کی شوگر 350 سے نیچے نہیں آ رہی، باوجود اس کے کہ آپ دوائیں اور انسولین لے رہے ہیں، تو ذرا غور کریں کہ مسئلہ کہاں ہے۔ اکثر لوگ شکایت کرتے ہیں کہ ہم میٹھا نہیں کھاتے، لیکن حقیقت میں اصل میٹھا آپ کی پلیٹ میں گندم کی روٹی، چاول اور آلو کی شکل میں موجود ہے۔ یہ چیزیں تیزی سے آپ کے خون میں گلوکوز بڑھا دیتی ہیں۔
حل کیا ہے؟
آپ کو اپنا ناشتہ اور کھانا بدلنا ہوگا۔ صبح کے ناشتے میں سفید جو (white oats) کا دلیہ کھائیں۔ یہ آپ کو دیر تک توانائی دے گا اور شوگر کو اچانک نہیں بڑھنے دے گا۔
دوپہر کے کھانے میں روٹی یا چاول کی بجائے ایک مکمل اور غذائیت سے بھرپور پلیٹ تیار کریں، جیسے تصویر میں نظر آنے والا مییل۔ اس میں شامل کریں:
اُبلے ہوئے لال لوبیے (یا سفید چنے، کالے چنے، سفید یا براؤن لوبیا)
تازہ کھیرا
ٹماٹر
پیاز
زیتون
نمک اور کالی مرچ حسب ذائقہ
لیموں کا رس
یہ سب چیزیں ملا کر خوب پیٹ بھر کے کھائیں۔ یہ کوئی عام سلاد نہیں بلکہ ایک مکمل، پروٹین اور فائبر سے بھرپور meal ہے، جو آپ کو کمپلیکس کاربز، پلانٹ بیسڈ پروٹین اور اینٹی آکسیڈنٹس فراہم کرے گا۔
رات کے کھانے کا طریقہ
رات کو آپ ملٹی گرین آٹے کی ایک چپاتی (تقریباً 100 گرام) کے ساتھ کوئی بھی سالن کھائیں، لیکن آلو سے پرہیز کریں۔ چاول بھی کھا سکتے ہیں لیکن مقدار صرف 120 گرام پکے ہوئے۔ سالن اور سبزی یا سلاد کی مقدار زیادہ رکھیں تاکہ پیٹ بھر جائے۔
یہ کھانا سونے سے کم از کم 3 گھنٹے پہلے ختم کریں۔ پھر کھانے کے ڈیڑھ گھنٹے بعد 30 سے 45 منٹ کی واک یا ہلکی پھلکی جسمانی ورزش ضرور کریں۔
نتیجہ؟
صرف دو دن میں آپ دیکھیں گے کہ آپ کی شوگر لیول تیزی سے نیچے آنا شروع ہو جائے گی۔ اگر آپ اس پلان کو دو مہینے جاری رکھتے ہیں تو آپ کا لبلبہ (Pancreas) پھر سے نارمل مقدار میں انسولین بنانا شروع کر دے گا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کی شوگر کنٹرول میں آ کر دواؤں کی ضرورت کم یا ختم ہو سکتی ہے۔ اس طرح آپ اپنی شوگر کو ریورس کر کے صحت مند زندگی گزار سکتے ہیں۔
یاد رکھیں!
پاکستان میں شوگر کے مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ نوجوان 30 سال کی عمر میں ڈائیبیٹک ہو رہے ہیں اور 50 سال تک دل اور گردوں کی بیماریوں میں مبتلا ہو کر قبل از وقت فوت ہو جاتے ہیں۔ ان بیماریوں سے بچنے کا واحد راستہ آپ کی پلیٹ اور چمچ میں چھپا ہے۔ Taste buds کو وقتی خوشی دینے کی بجائے اپنی صحت کو ترجیح دیں ورنہ خاندانی زندگی اور بچوں کا مستقبل خطرے میں ڈال دیں گے۔
فیصلہ آپ کے ہاتھ میں ہے!
کاپی کر کے دوستوں سے شیئر کریں۔ کسی کی جان بچانا بہت بڑا صدقہ جاریہ ہے۔