Flix World

Flix World Education, entertainment , History All Fun and Thrill,

اللّٰہ کی قدرت سبحان اللّٰہ کہہ دو
30/04/2026

اللّٰہ کی قدرت
سبحان اللّٰہ کہہ دو

محکمہ سیاحت پنجاب کے زیرِ اہتمام صوبے میں سیاحت کے فروغ کے لیے “ میگنیفیسنٹ پنجاب ٹورازم اینڈ انویسٹمنٹ ایکسپو 2026” کا ...
30/04/2026

محکمہ سیاحت پنجاب کے زیرِ اہتمام صوبے میں سیاحت کے فروغ کے لیے “ میگنیفیسنٹ پنجاب ٹورازم اینڈ انویسٹمنٹ ایکسپو 2026” کا شاندار انعقاد کیا گیا۔ ایکسپو کے دوران میگنیفیسنٹ پنجاب کے تحت کامران کی بارہ دری، کوٹلی ستیاں،میگنیفیسنٹ پنجاب ایپ، پنجاب ٹورازم کافی ٹیبل بک،ٹی ڈی سی پی چیوڑا ریزورٹ کوٹلی ستیاں،ٹری ہاؤس پتریاٹہ، واٹر سپورٹس کلر کہار ، دھرابی لیک، پنجاب ٹورازم فورس، ملتان میوزیم، سیالکوٹ میوزیم اورسیاحتی مقامات کو عوام کے لیے کھولنے کی باضابطہ لانچنگ بھی کی گئی۔تقریب میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، وزیر تعلیم سکندر حیات، وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر، وزیر سی اینڈ ڈبلیو صہیب احمد بھرت، وزیر آبپاشی محمد قاظم علی پیرزادہ، وزیر زراعت عاشق حسین کرمانی، وزیرِ اعلیٰ کے مشیر علی مصطفی ڈار اور چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان نے خصوصی شرکت کی۔ایکسپو میں ڈومیسٹک، نیشنل اور انٹرنیشنل سیاحت، مذہبی سیاحت، ایکو ٹورازم، کلچرل و نیچرل ٹورازم،ثقافت، آثارِ قدیمہ، ہیریٹیج ٹورازم، ہینڈی کرافٹس، ہوٹلنگ، وائلڈ لائف اور پنجاب آرکیالوجی کے شعبوں کو منفرد اور دلکش انداز میں پیش کیا گیا۔پنجاب کے ثقافتی رنگوں کو روایتی پرفارمنسز کے ذریعے بھرپور انداز میں اجاگر کیا گیا۔سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ پاکستان کی پہلی ٹورازم ٹریل پر مبنی جامع ایکسپو ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دو سال قبل یہ سیاحتی مقامات خستہ حالی کا شکار تھے، تاہم وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت سیاحت کے شعبے میں انقلابی اقدامات کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹورازم سیکٹر کو مکمل طور پر فعال بنانے کے لیے 78 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی جا رہی ہے۔ٹوورازم کے لیے 170سائٹس پر بحالی،تحفظ اور ترقی کا کام کیا جارہا ہے،انہوں نے “میگنیفیسنٹ پنجاب ایپ” کو ڈاؤن لوڈ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایپ مستقبل میں مکمل ٹورازم ایکو سسٹم فراہم کرے گی، جس میں انفراسٹرکچر، تاریخی مقامات، وائلڈ لائف اور ایکو ٹورازم،کلچر،مذہب،اثارقدیمہ کو یکجا کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ای سی او کی جانب سے لاہور کو 2027 کے لئے ٹورازم کیپیٹل بھی قرار دیا جا چکا ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ چھانگا مانگا، بانسرا گلی اور جلو جیسے مقامات پر سیاحت کو جدید سہولیات کے ساتھ فروغ دیا جا رہا ہے، جبکہ ان سائٹس کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلایا جائے گا اور مکمل سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب ٹورازم اتھارٹی کے قیام کا مقصد سیاحت کی بحالی اور تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز شریف پاکستان کے ٹوورازم کو عالمی سطح پر بطور اکانومی لیجاناچاہتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کلر کہار، درابی اور کھبیکی جیسے مقامات کو ترقی دی جا رہی ہے جبکہ ہڑپہ اور ٹیکسلا کو ہیریٹیج سٹی قرار دیا گیا ہے۔ آئندہ تین برسوں میں سیاحت کے شعبے میں بڑے پیمانے پر اصلاحات اور تبدیلیاں متعارف کرائی جائیں گی۔ دسمبر 2026 تک 170میں سے 60 سیاحتی مقامات کو مکمل فعال کیا جائے گا جبکہ جون تک 38 سائٹس تیار ہو جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کو عالمی سیاحت کے مرکزی دھارے میں شامل کرنا حکومت کا ہدف ہے اور فلم سٹی اور اسکرین ٹورازم جیسے منصوبوں پر بھی کام جاری ہے۔مری میں سیاحتی مقامات کی ترقی و بحالی پر کام جاری ہے اور لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت نیلا گنبد سمیت مختلف تاریخی مقامات کو ٹریلز کے ساتھ اپگریڈ کیاجارہا ہے۔ سیکرٹری سیاحت سقراط امان رانا نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ صوبے بھر میں 70 ریزورٹس اور 5 میوزیمز پر کام جاری ہے جبکہ 17 ریزورٹس کو اپ گریڈ کیا جا چکا ہے۔

ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں غربت اور نظامی رکاوٹوں نے انسانیت کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔بھارتی میڈیا رپور...
29/04/2026

ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں غربت اور نظامی رکاوٹوں نے انسانیت کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 50 سالہ جیتو منڈا کی بہن کلرا منڈا دو ماہ قبل انتقال کر گئی تھیں۔ جیتو منڈا اپنی بہن کے بینک اکاؤنٹ سے 20 ہزار روپے نکلوانا چاہتا تھا، تاہم بینک حکام کی جانب سے ڈیتھ سرٹیفکیٹ اور دیگر قانونی دستاویزات طلب کیے گئے۔متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ وہ بارہا بینک عملے کو بتاتا رہا کہ اس کی بہن وفات پا چکی ہے، مگر عملہ مسلسل اکاؤنٹ ہولڈر کو پیش کرنے پر اصرار کرتا رہا۔ کاغذات نہ ہونے اور شدید مجبوری کے باعث جیتو منڈا نے انتہائی قدم اٹھاتے ہوئے اپنی بہن کی قبر کھود ڈالی اور ڈھانچہ نکال کر تقریباً 3 کلومیٹر تک کندھے پر اٹھا کر بینک پہنچ گیا تاکہ موت کا ثبوت دے سکے۔واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد حکام حرکت میں آئے۔ پولیس نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے جیتو منڈا کو رقم نکلوانے میں مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی، جبکہ نکالا گیا ڈھانچہ دفن کر دیا گیا

29/04/2026

گزشتہ روزامریکہ میں صدر ٹرمپ پر فائرنگ کا واقعہ واشنگٹن ہلٹن ہوٹل (کنیکٹیکٹ ایونیو) میں پیش آیا، وہی ہوٹل کہ جہاں سنہ 1981 میں رونالڈ ریگن کو گولی مار کر زخمی کیا گیا تھا۔یہ واقعہ 30 مارچ 1981 کو پیش آیا تھا کہ جب حملہ آور جان ہنکلی جونیئر نے اس وقت کے صدر ریگن پر اس وقت فائرنگ کی جب وہ ہوٹل کے اندر ایک خطاب کے بعد اپنی لیموزین کی طرف واپس جا رہے تھے۔ریگن اس حملے میں زندہ بچ گئے تھے تاہم انھیں اس وقت شدید چوٹیں آئیں جب ایک گولی صدر کی لیموزین کے پہلو سے ٹکرا کر ان کے جسم میں لگی۔ جس سے ان کی ایک پسلی ٹوٹ گئی اور پھیپھڑوں میں سے ایک کو نقصان پہنچا تھا۔انھیں اس واقعے کے فوری بعد قریبی جارج واشنگٹن یونیورسٹی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں سے وہ 11 اپریل کو ڈسچارج ہوئے تھے۔اس وقت کے وائٹ ہاؤس پریس سیکریٹری جیمز بریڈی بھی اسی واقعے میں زخمی ہوئے تھے جبکہ ایک سیکرٹ سروس اہلکار اور میٹروپولیٹن پولیس کا ایک مقامی افسر بھی زخمیوں میں شامل تھے۔بریڈی کو اس واقعے میں دماغی چوٹ آئی جس کے باعث وہ زندگی بھر معذوری کا شکار رہے اور ان کی یہ حالت بعد ازاں سنہ 2014 میں ان کی وفات تک برقرار رہی۔بعد ازاں اگلے سال جان ہنکلی جونیئر کو ذہنی بیماری کی بنا پر مجرم قرار نہیں دیا گیا، تاہم انھیں واشنگٹن کے سینٹ الزبتھ ہسپتال کے انتہائی سکیورٹی والے حصے میں رکھا گیا جہاں سے انھیں سنہ 2016 میں رہا کیا گیا۔آج بھی اس فائرنگ کے مقام پر ہوٹل کی دیوار پر ایک تختی نصب ہے جو اس واقعے کی یاد دلاتی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور میں 50 ایکڑ پر مشتمل جدید پنجاب فلم سٹی کے قیام کا اعلان کر دیا، جس کا مقصد فلمی...
28/04/2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور میں 50 ایکڑ پر مشتمل جدید پنجاب فلم سٹی کے قیام کا اعلان کر دیا، جس کا مقصد فلمی اور ڈیجیٹل میڈیا صنعت کو نئی زندگی دینا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں فلمی اور میڈیا صنعت کے فروغ کے لیے اہم اقدام کرتے ہوئے 50 ایکڑ پر مشتمل پنجاب فلم سٹی کے قیام کا اعلان کر دیا ہے، یہ منصوبہ لاہور میں قائم کیے جانے والے نواز شریف آئی ٹی سٹی میں بنایا جائے گا۔وزیراعلیٰ کے مطابق فلم سٹی منصوبہ ملک کا پہلا مکمل ’اینڈ ٹو اینڈ‘ میڈیا پروڈکشن حب ہوگا، جہاں فلم، ٹی وی، اینیمیشن اور ڈیجیٹل میڈیا کے لیے تمام جدید سہولیات ایک ہی چھت تلے فراہم کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے ذریعے پاکستان کی فلمی صنعت کی بحالی جدید ٹیکنالوجی، وسائل اور عالمی معیار کی سہولیات کے ذریعے ممکن بنائی جائے گی، جبکہ وی ایف ایکس اور پوسٹ پروڈکشن کے لیے بیرون ملک انحصار میں نمایاں کمی لائی جائے گی۔فلم سٹی میں جدید سٹوڈیوز، ساؤنڈ سٹیجز اور پوسٹ پروڈکشن لیبز قائم کی جائیں گی، جبکہ شوٹنگ کے لیے مختلف سیٹس، مکمل سہولیات اور ایک مرکزی جھیل بھی منصوبے کا حصہ ہوگی۔ اس کے علاوہ بین الاقوامی ایونٹس اور ایوارڈ شوز کے انعقاد کے لیے کنونشن ہالز بھی تعمیر کیے جائیں گے۔وزیراعلیٰ نے مزید بتایا کہ منصوبے میں میڈیا ٹریڈ ہب، فلم اور میوزک سکول کا قیام بھی شامل ہے، جو نئی صلاحیتوں کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گا، پنجاب فلم سٹی سے ہزاروں براہِ راست اور بالواسطہ روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، جبکہ اینیمیشن، گیمنگ اور ڈیجیٹل میڈیا کے شعبوں کو بھی تقویت ملے گی۔مریم نواز شریف کے مطابق یہ منصوبہ تخلیقی معیشت کے فروغ میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا اور ٹیلنٹ، ٹیکنالوجی اور کاروبار کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرے گا، منصوبہ مرحلہ وار مکمل کیا جائے گا جبکہ اس کی مزید تفصیلات جلد جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

26/04/2026

ٹکٹ فائنل میچ پی ایس ایل

26/04/2026

I got over 10 reactions on one of my posts last week! Thanks everyone for your support! 🎉

25/04/2026
مکان کچے دل کے سچے
21/04/2026

مکان کچے
دل کے سچے

اللہ ربّ العزت پاکستان پر مزید کرم فرما۔عزت میں اضافی فرما خوشحالی عطاء فرما، آمین یا رب العالمین
21/04/2026

اللہ ربّ العزت پاکستان پر مزید کرم فرما۔عزت میں اضافی فرما خوشحالی عطاء فرما، آمین یا رب العالمین

Address

Faisalabad
38000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Flix World posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share