Rawal News Faisalabad

Rawal News Faisalabad Rawal News Faisalabad
Contact # 03357204592
[email protected]

Tell your Opinion..??
11/06/2024

Tell your Opinion..??

05/06/2024

فیصل آباد بہت تیز بارش جاری
🌧

موصوف کا نام صاحبزادہ سلطان محمد علی باہو ہے،مشہور صوفی بزرگ حضرت سلطان باہو کی نسل میں سے ہے-موصوف کے کام ماڈلنگ،جیب ری...
20/05/2024

موصوف کا نام صاحبزادہ سلطان محمد علی باہو ہے،مشہور صوفی بزرگ حضرت سلطان باہو کی نسل میں سے ہے-

موصوف کے کام ماڈلنگ،جیب ریس،گھوڑا ریس ،مہنگے کھیل اور شاہانہ لائف اسٹائیل ہے -

مہینے میں ایک آدھ بار یہ پگڑی پہن کر پیرانہ گٹ اپ کے ساتھ دربار میں بیٹھتے ہیں ،غریب مریدوں سے نذرانے وصول کرتے ہیں اور پھر اپنے شوق پورے کرنے نکل جاتے ہیں -

یہ واحد پیر ہے جس کا باقاعدہ ٹک ٹاک پر اکاونٹ بھی ہے یہ وہاں اپنی “اداکاری” کے جوہر دکھاتا ہے-

ان کے مرید انہیں “ولیاں دا بادشاہ تے پیراں دا پیر سونا سلطان محمد علی بدر منیر ”جیسے القابات سے پکارتے ہیں -

ضلع جھنگ میں سلطان باہو کا مزار موصوف کی اِنکم کا واحد اور سب سے تگڑا ذریعہ ہے -

اسلام اور بزرگوں کے نام پر دکان چلانے والا یہ ڈبا پیر کھیل کود اور عیاشی کے ہر مقام پر نظر آئیگا لیکن اسلام کیلئے یہ کہیں کھڑا ہوتا نظر نہیں آئیگا -

پیری مریدی کی ان فیکٹریوں میں غریبوں کا پیسہ ہی ضائع نہیں ہو رہا ان کا ایمان اور عقیدہ بھی تباہ ہو رہا ہے -

لازم ہے کہ ان کو بے نقاب کیا جائے ۔۔

سب انسپکٹر طالش عباسپی آر او ٹو سی پی او فیصل آباد تعینات
03/05/2024

سب انسپکٹر طالش عباس
پی آر او ٹو سی پی او فیصل آباد تعینات

صحافیوں پر تشدد میں ملوث انٹی کرپشن  افسران اوراہلکاروں کو معطلگروپ لیڈرشاہد علی کی قیادت میں  صحافی برداری کی جیت تمام ...
08/04/2024

صحافیوں پر تشدد میں ملوث انٹی کرپشن افسران اوراہلکاروں کو معطل
گروپ لیڈرشاہد علی کی قیادت میں صحافی برداری کی جیت
تمام مطالبات تسلیم کر لیے گیے
گروپ لیڈر پریس کلب شاہد علی صدر عبدالرحمن سیکرٹری میاں کاشف فرید گروپ لیڈر ایڈیٹر کونسل زاہد مان صدر پیر معروف قریشی اور صدر ایف یو جے ورکر جے تنویر صدر فوٹو جرنلسٹ محمّد طاہر
کی قیادت میں صحافیوں کی بڑی تعداد احتجاج کے لیے انٹی کرپشن دفتر پہنچی
فیصل آباد پریس کلب کی کابینہ اور صحافتی تنظیموں کے رہنماؤں کے گروپ لیڈر شاہد علی کی قیادت میں ڈائریکٹر انٹی کرپشن سے مذاکرات
صحافیوں پر تشدد میں ملوث انٹی کرپشن افسران اوراہلکاروں کو معطل کرکے انکوائری شروع کر دی گئی
تفصیلات کے مطابق دو روز قبل ایگزیکٹو ممبر فیصل آباد پریس کلب ندیم جاودانی پر ہونے والے تشدد اور بعد میں نائب صدر پریس کل میاں منور اقبال جوائنٹ سیکرٹری میاں صغیر سانول ظفران سرور سمیت متعدد صحافیوں پر درج ہونے والی جھوٹی ایف آئی آر کے خلاف جب احتجاج کی کال دی گئی تو صحافی کثیر تعداد میں پریس کلب میں پہنچنا شروع ہوگیے اور ایک بڑے قافلے کی شکل میں گروپ لیڈر پریس کلب شاہد علی صدر عبدالرحمن سیکرٹری میاں کاشف فرید ایڈیٹر کونسل کے راہنماؤں زاہد مان پیر علی معروف قریشی صدر ایف یوجے ورکر جی اے تنویر کی قیادت میں محکمہ انٹی کرپشن کے دفتر پہنچےاور احتجاج شروع کیا پریس کلب جس پر گروپ لیڈر شاہد علی کی قیادت میں پریس کلب کی کابینہ اور صحافتی تنظیموں کی ڈائریکٹر انٹی کرپشن سے مذکرات ہوۓ اس ۔موقع پر ایس ایس پی اپریشن حسن جاوید بھٹی اور ایس پی لائلپور ٹاؤن رحمان قادر بھی موجود تھے مذاکرات کے بعد گروپ لیڈر شاہد علی نے صحافیوں سے خطاب کرتے ہوۓ کامیابی کی نوید سنائی کہ ہمارے تمام مطالبات مان لیے گیےانہوں نے کہا کہ،صحافیوں پر درج ہونے والا،انٹی کرپشن نے جھوٹا مقدمہ واپس لے لیا،صحافیوں پر تشدد میں ملوث انٹی کرپشن افسران اوراہلکاروں کو معطل کرکے انکوائری شروع کر دی گئی گروپ لیڈر شاہد علی نے مزید کہا کہ اس سارے معاملے میں صدد عبد الرحمن اور سیکرٹری میاں کاشف فرید سمیت پوری نو منتخب کابینہ نے نہاہت اہم کردار کیا ایڈیٹر کونسل راننماؤں زاہد مان پیر علی معروف قریشی سمیت تمام یو جیز راہنماؤں جے تنویر حامد یسین اور الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن نے اس,احتجاج میں شامل ہو کر یہ پیغام دیا کہ صحافی متحد ہیں اور ظلم اور زیادتی کے خلاف ایک ہی صف میں کھڑے ہیں انہوں مزید کہا کہ ہم یہاں وکلاء برادری کے بھی شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہمارا بھرپور ساتھ دیا

03/04/2024

15 Types of doctors:15 قسم کے ڈاکٹر

1. Dermatologist = skin specialist
(جلد کے امراض کا ماہر ڈاکٹر)

2. Cardiologist = heart specialist
(دل کے امراض کا ماہر ڈاکٹر)

3. Gynecologist/Gynaecologist = female disease specialist
(عورتوں کی امراض کا ماہر ڈاکٹر)

4. Dentist = doctor of teeth & jaw bones
(دانت اور جبڑوں کے امراض کا ماہر ڈاکٹر )

5. Ophthalmologist = eye specialist
(آنکھوں کے امراض کا ماہر ڈاکٹر)

6. Orthopedist = Muscle and bones expert
(پٹھوں اور ہڈیوں کے امراض کا ماہر ڈاکٹر )

7. Anesthesiologist = a specialist who administers an anesthetic to a patient before he is treated
(انستھسیہ یا بیہوش کرنے والا ماہر ڈاکٹر)

8. Endocrinologist (ماہر در افرازیات) = diagnoses and treats diabetes, hormone imbalances, thyroid disease and other disorders of the endocrine system.
تشخیص اور علاج کرتا ہے ذیابیطس ، ہارمون اسنتلن ، تائرواڈ بیماری ا اور اندرونی غدود کی ریزش نظام کے دیگر امراض

9. Gastroenterologist = specializes in diseases of the digestive system.
(نظام انہضام کے امراض کا ماہر ڈاکٹر)

10. Hematologist (خون کے امراض کا ماہر ڈاکٹر) = a hematologist specializes in diseases of the blood and bone marrow.
( خون کے امراض کا ماہر خون کے اور ہڈیوں کے مواد کے بیماریوں کا ماہر ہوتا ہے )

11. Hepatologist = specializes in diseases of the liver.
(جگر کی بیماریوں کا ماہر ڈاکٹر)

12. Neonatologist = cares for premature and critically ill newborns.
(نومولود بچوں کے امراض کا ماہر ڈاکٹر)

13. Neurologist = a neurologist specializes in the diagnosis and treatment of all types of disease and functions of the brain, spine, peripheral nerves, muscles and nervous systems
(اعصابی بیماریوں کے ماہر ڈاکٹر جو دماغ، ریڈ کی ہڈی ، اور اعصاب کی بیماریوں کو ٹھیک کرتے ہیں)

14. Pediatrician (بچوں کا ڈاکٹر) = a child's physician

15. Oncologist = A doctor who treats cancer
(کینسر کے علاج کا ماہر ڈاکٹر)


پٹرول9:66روپےکا اضافہ جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3:32روپےکی کمی کردی گئی۔۔۔۔یہ اپریل فول نہی ہے ۔۔
31/03/2024

پٹرول9:66روپےکا اضافہ جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3:32روپےکی کمی کردی گئی۔۔۔۔
یہ اپریل فول نہی ہے ۔۔

10/03/2024

‏اگر آپ چاہتے ہیں رمضان المبارک میں مہنگائی نہ ہو تو کم از کم رمضان کے پہلے عشرے میں پھل ، پکوڑے ، دہی کے آئٹم اور سموسے نہ کھائیے افطاری کے وقت کھجور کے ساتھ رات کا نارمل کھانا کھائیے پھر سحری کرلیں جس میں بھی نارمل کھانا کھائیے پراٹھے اور انڈے سے بھی گریز کریں یقین کریں مہنگائی کے بجائے سبزیاں پھل سمیت دیگر اشیاء سستی ہوجائیں گی اگر پورا مہینہ کرلیا گراں فروش مافیا دم توڑ دے گی
‏اگر یہ نہیں کرسکتے تو مہنگائی کا الزام حکومت کو مت دیں کیونکہ مہنگائی کے اصل قصور وار عوام ہیں حکومت کا نمبر بعد میں آتا ہے مہنگائی کا پہلا تعلق طلب اور رسد کے فارمولے سے ہے
‏آئیے ہم سب مل کر اس تحریک کو چلاتے ہیں۔
⁧‫ ‬⁩
#رمضان2024

03/03/2024

میاں محمد شہباز شریف مسلسل دوسری دفعہ پاکستان کے نئے وزیراعظم منتخب

وزیراعظم شہبازشریف 1988 میں پہلی بار رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے

شہبازشریف 1990 میں رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے

شہبازشریف دوسری بار 1993 میں رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوکر قائد حزب اختلاف بنے

شہبازشریف تیسری بار 20 فروری 1997 میں رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوکر وزیراعلی پنجاب بنے

شہبازشریف 2008 میں چوتھی بار رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوکر دوسری بار وزیراعلی پنجاب بنے

شہبازشریف 2013 میں پانچویں بار رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوکر تیسری بار وزیراعلی پنجاب بنے

شہبازشریف 2018 میں دوسری دفعہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے اور قائد حزب اختلاف بنے

شہبازشریف پہلی بار 11 اپریل 2022 تا 12 اگست 2023 تک پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم پاکستان رہے

26/02/2024

*ملک بھر کے صحافیوں کیلئے بڑی خوشخبری*

وفاقی کابینہ نے جرنلسٹ پروٹیکشن ایکٹ کی منظوری دے دی، ایکٹ کے نفاز سے صحافیوں سے خبر کے ذرائع نہیں پوچھا جا سکیں گے، صحافیوں کو دوران رپورٹنگ تحفظ دینا ادارے کی ذمہ داری ہوگی، صحافیوں کو دھمکی، حراساں کرنے اور ان پر حملہ کرنے والوں کے خلاف دہشت گردی کی دفعہ 7ATA کے تحت فوری مقدمہ درج کیا جائے گا، صحافیوں کے تحفظ کی ذمہ داری ادارہ اور ریاست کی ہو گی۔ ذرائع


26/02/2024

بریکنگ نیوز
مریم نواز شریف 220 ووٹ لےکر
پنجاب اور پاکستان کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہو گئی ہیں

25/02/2024

فیصل آباد :سوشل میڈیا پر باوردی کانسٹیبل کی جانب سے ٹک ٹاک بنانے کا معاملہ

فیصل آباد:نیو نیوز کی خبر پر سی پی او کا ایکشن

فیصل آباد:سوشل میڈیا پالیسی کی خلاف ورزی کرنے پر سی پی او فیصل آباد کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء نے چوکی لاری اڈا میں تعینات کانسٹیبل بہاول شیر کو معطل کردیا

فیصل آباد:کانسٹیبل کو لائن حاضر کردیا گیا

فیصل آباد: کانسٹیبل کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے محکمانہ کارروائی کا آغاز کردیا گیا

فیصل آباد: سی پی او فیصل آباد نے ضلعی پولیس کو ہدایات جاری کیں ہیں کہ تمام پولیس آفیشلز آئی جی پنجاب کی سوشل میڈیا پالیسی پر سختی سے عمل کریں

فیصل آباد:خلاف ورزی کی صورت میں سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی،سی پی او

فوٹیج راول نیوز نے حاصل کرلی

Address

2nd Floor Rawal News Mumtaz Center
Faisalabad
38800

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Rawal News Faisalabad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Rawal News Faisalabad:

Share