
03/07/2025
ہم تھے بھٹکے ہوئے رہنما مل گیا ﷺ
روشنی مل گئی راستہ مل گیا ﷺ
بد نصیبوں کی پیشانیاں کھل اُٹھیں
سجدہء شوق کو نقشِ پا مل گیا ﷺ
سب رسوماتِ کُہنہ مٹا دی گئیں
خوش نصیبوں کو قبلہ نما مل گیا ﷺ
بول اُٹھے سبھی! کیا شجر ، کیا حجر
گونگے بہروں کو اذنِ صدا مل گیا ﷺ
غم زدوں کو غموں سے رہائی ملی
بے قراروں کو دارالشفا مل گیا ﷺ
رُت مہکنے لگی پھول کھلنے لگے
ساری مخلوق کو مدعا مل گیا ﷺ
سرِ تسکین احمر ملا بالیقیں
مُنتہی مل گئے پیشوا مل گیا ﷺ
نصیر احمر
📚سجدہء شوق ✍️
📝 صفحہ نمبر، 58
#مسجدِنبوی
#نعت #شریف