03/06/2025
*ٹک ٹاکر ثناء یوسف کا قاتل فیصل آباد سے گرفتار!!*
اسلام آباد میں گزشتہ روز قتل ہونے والی ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل میں ملوث ملزم عمر حیات عرف کاکا کو وفاقی پولیس نے 24 گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق سی آئی اے ٹیم نے ملزم کو فیصل آباد سے حراست میں لیا اور اسے اسلام آباد منتقل کیا جا رہا ہے، جہاں مدعیہ والدہ سے شناخت کروائی جائے گی۔ یاد رہے کہ ایف آئی آر مقتولہ کی والدہ کی مدعیت میں درج کی گئی، جس کے مطابق پیر کی شام پانچ بجے ایک شخص گھر میں داخل ہوا اور ثناء پر دو فائر کیے، جن میں سے ایک گولی سینے میں لگنے سے وہ جاں بحق ہو گئیں۔ قاتل کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آ چکی ہے، جس میں اس کی شناخت کی جا چکی ہے۔