18/01/2026
فیصل آباد ٹریفک پولیس میں تشدد کا انکشاف
فیصل آباد میں ٹریفک چالانوں کے دباؤ یا دیگر وجوہات کے باعث ٹریفک پولیس کے ایک افسر کے رویّے پر سنگین سوالات اٹھ گئے ہیں۔ اسسٹنٹ وارڈن نے الزام عائد کیا ہے کہ انچارج سیکٹر جی ٹی ایس نے ذاتی عناد کی بنیاد پر ماتحت کانسٹیبل کے خلاف غیرحاضریاں لگوائیں اور آج گریبان سے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے دوران کانسٹیبل کی وردی بھی پھاڑ دی گئی۔ واقعے کے بعد محکمہ ٹریفک پولیس کے اندر نظم و ضبط اور افسران کے رویّوں پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے، جبکہ متاثرہ اہلکار نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔