30/09/2025
لورالائی کٹوی کیمپ میں افغان کډوال کے
مکانات اور دکانیں مسمار کرنے کے خلاف احتجاج
پاکستان تحریک انصاف لورالائی اور عوام کی جانب سے روڈ بند کر کے مظاہرہ کیا گیا افغان بھائیوں نے انتظامیہ کو بتایا کہ وارننگ ملنے کے بعد ہم گھروں کے چھتیں اُتار کر جانے کے لیے تیار تھے لیکن بڑی گاڑیاں دستیاب نہیں اور جو مل رہی ہیں ان کے کرائے بہت زیادہ ہیں افغان بھائیوں اور پی ٹی آئی لورالائی کے ڈپٹی آرگنائزر اسفندیار خان کاکڑ نے مطالبہ کیا کہ انتظامیہ بیگار میں گاڑیاں پکڑ کر فراہم کرے تاکہ افغان بھائی اپنے سامان اور خاندانوں کو منتقل کر سکیں خواتین اور بچے کھلے آسمان تلے بے گھر بیٹھے ہیں دوسری طرف ہماری دوکانوں کو مسمار کیا جا رہا ہے عوام کے مطالبات سننے کے بعد انتظامیہ نے یہ یقین دہانی کرائی کہ وہ ٹرانسپورٹ مہیا کرے گی اس شرط پر روڈ کھول دیا گیا اور احتجاج ختم کیا گیا