Faisalabad Updates

Faisalabad Updates Welcome to Faisalabad Updates! Follow us for real-time reporting.

Stay updated with the latest news, social issues, and breaking stories from across the city.We bring accurate and timely coverage, highlighting events and holding institutions accountable.

10/06/2026

ایم پی اے پی پی 113 سردار ندیم صادق ڈوگر کی پنجاب میں ستھرا پنجاب میں ہونے والی کرپشن اور فیصل آباد کی حالت زار پر حکومت پر شدید تنقید

07/06/2026

علی ٹاؤن باواچک یوسی 29 کا چیئرمین کون ہونا چاہیے؟
اپنی اپنی رائے کمنٹس میں ضرور دیں۔

05/06/2026

فیصل آباد: تھانہ ملت ٹاؤن کی کارکردگی پر سوالیہ نشان
لاک ڈاؤن اور سرکاری اوقاتِ کار کی خلاف ورزی کھلے عام جاری، رات 10 بجنے کے باوجود مارکیٹیں اور دکانیں بدستور کھلی ہیں۔ شہریوں کا سوال ہے کہ کیا یہ تھانہ ملت ٹاؤن کی نااہلی ہے یا پھر قانون کی خلاف ورزیوں پر آنکھیں بند کر لی گئی ہیں؟
علاقہ مکینوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ صورتحال کا نوٹس لیا جائے اور حکومتی احکامات پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ قانون سب کے لیے یکساں رہے۔

فیصل آباد: ایس پی مدینہ ڈویژن نے عید ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے والے 27 پولیس اہلکاروں کو جبری ریٹائر کرنے کے احکامات جاری ک...
01/06/2026

فیصل آباد: ایس پی مدینہ ڈویژن نے عید ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے والے 27 پولیس اہلکاروں کو جبری ریٹائر کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔
ذرائع کے مطابق جبری ریٹائر کیے جانے والوں میں ایک سب انسپکٹر، ایک اے ایس آئی اور 25 کانسٹیبل شامل ہیں، جن کا تعلق سرگودھا روڈ، مدینہ ٹاؤن، چک جھمرہ، پیپلز کالونی اور ساہیانوالہ کے علاقوں سے ہے۔
اطلاعات کے مطابق مذکورہ اہلکار عید ڈیوٹی کے دوران غیر حاضر رہے، جس پر سی پی او فیصل آباد کے احکامات پر ایس پی مدینہ ڈویژن نے تمام اہلکاروں کو چارج شیٹ کیا اور ان کے خلاف انکوائری متعلقہ سرکل افسران کے سپرد کی گئی۔
انکوائری رپورٹ میں اہلکاروں کو دانستہ طور پر ڈیوٹی سے غیر حاضر قرار دیا گیا، جس کے بعد محکمانہ کارروائی کرتے ہوئے 27 اہلکاروں کو جبری ریٹائر کر دیا گیا۔ ذرائع۔

01/06/2026

تھانہ ملت ٹاؤن فیصل آباد پولیس کی جانب سے شہری کا مسئلہ حل نہ ہونے پر شہری نے اپنا ویڈیو بیان بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دیا تاکہ اسے انصاف مل سکے اس سے قبل بھی تھانہ ملت ٹاؤن پولیس کے بارے میں شہریوں کی یہی شکایت ہے کہ وہ درخواست پر پولیس کاروائی نیں کرتی متاثر نوجوان کی جانب سے پولیس کے افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ اس کے معاملہ کا نوٹس لے کر اسے انصاف فراہم کیا جائے

01/06/2026

گزشتہ روز لدھیوالا وڑائچ میں خاتون کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والے اوباش گلفام کے نیفے میں بھی پستول چل گیا جے

01/06/2026

فیصل آباد: سیشن کورٹ کچہری کے باہر دو گروپوں کے درمیان ہونے والے جھگڑے اور فائرنگ کے واقعہ میں ایک گروپ کے دو افراد گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کر لیا، جبکہ واقعہ میں ملوث دیگر افراد کی تلاش اور تفتیش جاری ہے۔
واقعہ کے بعد سی پی او فیصل آباد تنویر حسین نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور پولیس افسران سے واقعہ کی تفصیلات حاصل کیں۔ سی پی او نے ملزمان کی فوری گرفتاری اور واقعہ کی شفاف تحقیقات کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود رہی جبکہ علاقے میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

01/06/2026

فیصل آباد:سیشن کورٹ پیشی پر آئے دو گروپوں میں تصادم
فیصل آباد:لاتوں گھونسوں اور فائرنگ
فیصل آباد:لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ
فیصل آباد:فائرنگ سے دو افراد زخمی
فیصل آباد:زخمی ہونے والوں میں صفدر اور عمر شامل
فیصل آباد:دونوں پارٹیاں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فواد عارف کی عدالت میں پیشی پر آئی تھی
فیصل آباد:اقدام قتل کیس میں۔مدعی اور ملزم پارٹی کے درمیان جھگڑا ہوا
فیصل آباد:زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا
فیصل آباد:دو زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک
فیصل آباد :سی پی او آفس کے باہر موجود سکیورٹی اہلکاروں نے فائرنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا

01/06/2026

فیصل آباد: تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقے میں خواتین کو سرعام گالم گلوچ کرنے اور غلیظ اشارے کرنے والے اوباش ملزمان کا "سوفٹ ویئر اپ ڈیٹ" ہو گیا۔ سی پی او کے سخت احکامات پر ایس ایچ او تھانہ بٹالہ کالونی سب انسپکٹر ظہیر احمد گل نے پولیس نفری کے ہمراہ ریڈ کی، جس کے دوران ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔ ایس ایچ او ظہیر احمد گل نے خواتین کو ہراساں کرنے والے ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

Faisalabad Police

27/05/2026

ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کا عید الاضحی کے موقع پر ستھرا پنجاب کے کیپمس کا دورہ

Address

Faisalabad
38000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Faisalabad Updates posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share