Arqam Zamir Educational System For Special Persons

Arqam Zamir Educational System For Special Persons خصوصی افراد کو تعلیم،ہنر اور معذوری کے ساتھ نارمل زندگی گزارنے کے لئے تربیت کی فراہمی

17/09/2025

الحمدللہ آج 25 سے زائد یورن مینجمنٹ کٹس اور بیڈ سورز مینجمنٹ کٹس پاکستان کے مختلف علاقوں کو روانہ کی گئیں۔ اللہ تعالی تمام معاونین اور ادارے کی پوری ٹیم کو جزائے خیر عطا فرمائے ۔آمین
ارقم ضمیر ایجوکیشنل سسٹم برائے خصوصی افراد
فیصل آباد
03394008418

11/09/2025

کوئٹہ میں ہمارے ایک سپیشل پرسن کو آج یورن مینجمنٹ کٹ مل گئی اللہ تعالی معاونین اور پوری ٹیم کو جزائے خیر عطا فرمائے آمین

09/09/2025

مانسہرہ سے ہمارے ایک سپیشل پرسن جو کافی عرصہ سے سپائنل کارڈ انجری میں مبتلا ہیں ان کو گزشتہ دنوں یورن مینجمنٹ کٹ اور بیڈ سورز مینجمنٹ کٹ موصول ہوئی اور یہ ان کا فیڈ بیک ویڈیو کی شکل میں ہے اللہ تعالی تمام معاونین اور ادارے کی پوری ٹیم کو جزائے خیر عطا فرمائے ارقم ضمیر ایجوکیشن سسٹم برائے خصوصی افراد
فیصل آباد
03394008418

ریٹائرمنٹ کے بعد کی زندگی  ماہر نفسیات سلمان احمد بابرسابق اسسٹنٹ پروفیسر ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ، حکومت پنجاب درس و تد...
07/09/2025

ریٹائرمنٹ کے بعد کی زندگی
ماہر نفسیات سلمان احمد بابر
سابق اسسٹنٹ پروفیسر
ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ،
حکومت پنجاب

درس و تدریس کے ساتھ میرا ایک طویل اور یادگار سفر جاری رہا مگر وقت کا تقاضا تھا کہ ایک دن یہ سفر اختتام کو پہنچے ۔ میں نے ریٹائرمنٹ سے کئی ماہ پہلے ہی دل و دماغ کو تیار کر لیا تھا ، اور یوں 10 دسمبر 2023 کو باقاعدہ طور پر اس باب کو الوداع کہا ہی تھا کہ اچانک رب العالمین نے اپنے گھر بلا لیا حالانکہ ہم جیسے گنہگاروں کا وہاں کیا کام اور ہماری کیا مجال اور اوقات ۔ مجھے اپنے اعمال کو دیکھتے ہوئے اپنے رب کے حضور حاضر ہوتے ہوئے ہمیشہ ندامت اور شرمندگی محسوس ہوتی ہے ۔

بہر حال اس کے بعد میں نے زندگی کو ایک نئے انداز سے جینے کا فیصلہ کیا۔ کسی کے در پر جا کر عہدہ یا کنٹریکٹ مانگنے کے بجائے اپنا ذاتی نفسیاتی کلینک قائم کیا، اور اپنی محنت، لگن اور تجربے کو نئی راہوں میں استعمال کرنے کی منصوبہ بندی کی ۔ وقت کا کچھ حصہ مطالعے ، خدمت خلق اور ذاتی مشاغل ، مصروفیات میں صرف ہوتا ہے، جبکہ سب سے بڑی خوشی اپنے بچوں کے خوابوں کو حقیقت میں ڈھلتے دیکھنے سے ملتی ہے۔

خیر الرازقین کے فضل سے آج بھی اتنا کما لیتا ہوں کہ نہ صرف اپنے گھر کی ضروریات پوری ہوں بلکہ کئی ضرورت مندوں کی مدد بھی کر سکوں۔ یہی درد دل میری زندگی کا اصل سرمایہ ہے ۔ ❤️

تصوف کی خوشبو میرے دل میں بچپن سے بسی ہوئی ہے جو کہ میری دادی اماں کی تربیت کا اثر ہے ۔ فطرت کی خوبصورتی کو فوٹوگرافی کے ذریعے قید کرنا میرا شوق ہے اور جہازوں پر خوبصورت ملکوں کا سفر میرے دل کو جوان ، ذندہ اور متحرک رکھتا ہے۔ اب جدید کیمرے خرید کر نہ صرف دُنیا کی رنگینیوں اور رعنائیوں سے لطف اندوز ہو رہا ہوں بلکہ اپنی نگاہ ذوق سے انھیں محفوظ بھی کر نے کی کوشش کرتا ہوں ۔
آوارگی برنگِ تماشہ بری نہیں، ذوق نظر ملے تو یہ دنیا بری نہیں۔

ریٹائرمنٹ کے بعد یہ نیا سفر حقیقت میں ایک نئی زندگی کا آغاز ہے ۔ قدرت اپنی ہر تخلیق کو معین وقت دیتی ہے ۔ پتے بھی مدت پوری کر کے خود بخود گر جاتے ہیں ۔ ایکسٹینشن کے طالبِ ، نفسیاتی مریض ، اپنے اور دوسروں کے لئے ٹینشن پیدا کرتے ہیں ۔ یہ زندگی بھی ایک میراتھن دوڑ ہے۔ اگر عمر نے وفا کی تو اپنی یادوں، تجربوں اور سوچ کو الفاظ میں ڈھال کر کتاب کی شکل دوں گا تاکہ آنے والی نسلیں اس سے راہنمائی حاصل کر سکیں ۔ ❤️🥰❤️

ارقم ضمیر ایجوکیشنل سسٹم برائے خصوصی افراد فیصل آباد۔ جائزہ رپورٹ : اگست 2025پروگرام : یورین و بیڈ سورز مینیجمنٹ ماہِ اگ...
07/09/2025

ارقم ضمیر ایجوکیشنل سسٹم برائے خصوصی افراد فیصل آباد۔
جائزہ رپورٹ : اگست 2025
پروگرام : یورین و بیڈ سورز مینیجمنٹ
ماہِ اگست 2025 کے دوران ادارے کی جانب سے سپائنل کارڈ انجری کے مریضوں کو 37 سے زائد یورین و بیڈ سورز مینیجمنٹ کٹس جن کی مالیت تقریباً 111000 روپے سے زائد بنتی ہیں بالکل مفت فراہم کی گئیں۔ اس طرح مجموعی طور پر رواں سال میں اب تک 550 سپائنل کارڈ انجری میں مبتلا سپیشل پرسنز ہماری اس سہولت سے مستفید ہوچکے ہیں۔
جبکہ ماہِ اگست میں ہی 230 سے زائد سپیشل پرسنز کو ان کی صحت اور معذوری سے متعلق مفت مشاورت اور رہنمائی بھی فراہم کی گئی۔
اللہ تعالی تمام معاونین اور ادارے کی پوری ٹیم کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ آمین
ارقم ضمیر ایجوکیشنل سسٹم برائے خصوصی افراد
فیصل اباد

ہمارے ایک سپیشل پرسن محمد نعیم جو مالاکنڈ کے رہنے والے تھے اور پچھلے کچھ سالوں سے سپائنل کارڈ انجری میں مبتلا تھے جمعرات...
06/09/2025

ہمارے ایک سپیشل پرسن محمد نعیم جو مالاکنڈ کے رہنے والے تھے اور پچھلے کچھ سالوں سے سپائنل کارڈ انجری میں مبتلا تھے جمعرات کے دن انتقال فرما گئے کل بروز
جمعہ ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی ۔انا للہ وانا الیہ راجعون
مرحوم کافی عرصہ سے بیڈ سورز اور یورن انفیکشن کے مسائل کا شکار تھے ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالی جنت میں ان کے درجات بلند کرے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آپ سب حضرات بھی ان کی مغفرت کے لیے دعا کریں جزاکم اللہ خیر

05/09/2025

!
ارقم ضمیر انسٹیٹیوٹ برائے خصوصی افراد، اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اگست 2025 میں بھی اسپائنل کارڈ انجری (Spinal Cord Injury) کے مریضوں کی خدمت میں پیش پیش رہا۔اس ماہ ادارے کی جانب سے اسپائنل کارڈ انجری کے 22 مستحق مریضوں کو 37 یورین کٹس، بیڈسورز کٹس اور میڈیسن کٹس بالکل مفت فراہم کی گئیں,جن کی تفصیل درج ذیل ہے۔
1۔ شہزاد انور ضلع فیصل آباد، بیڈ سورز کٹ 1 عدد
2۔ واقف شاہ ضلع صوابی، بیڈ سور کٹ 1 عدد یورین کٹ 2 عدد
3۔ عشرت بی بی ضلع پشاور، بیڈ سورز کٹ 1 عدد یورین کٹ 1عدد
4۔نعیم شاہ ضلع مانسہرہ، یورین کٹ 2 عدد
5۔ احمد علی ضلع راولپنڈی، بیڈ سورز کٹ 1 عدد یورین کٹ 2 عدد
6۔ کاشف ایوب ضلع سرگودھا، بیڈ سورز کٹ 1 عدد یورین کٹ 2 عدد
7۔ محمد افسر شاہ ضلع مانسہرہ، بیڈ سورز کٹ 1 عدد یورین کٹ 2 عدد
8۔ حبیب الرحمان ضلع سوات یورین کٹ 2 عدد
9۔ عدنان شاہ ضلع سرگودھا، یورین کٹ 1 عدد
10 ۔ رحیم شاہ ضلع خیبر ایجنسی یورین کٹ 2 عدد
11۔ صابر خان ضلع چارسدہ، یورین کٹ 1 عدد
12۔ تاج محمد ضلع پشاور، یورین کٹ 1 عدد
13صداقت خان ضلع اپر دیر یورین کٹ 1 عدد
14۔ آصف اللہ ضلع لکی مروت، یورین کٹ 1 عدد
15۔ لعل منیر ضلع لوئر دیر یورین کٹ 1 عدد
16۔ طاہر اقبال ضلع مانسہرہ، یورین کٹ 1 عدد بیڈ سورز کٹ 1 عدد
17۔ اسد اللہ ضلع کوئٹہ، یورین کٹ 1 عدد
18۔ احسان اللہ ضلع شانگلہ ، یورین کٹ 1 عدد
19۔راجہ نور محمد خان ضلع مظفر آباد، یورین کٹ 2عدد
20۔ سجاد حسین ضلع حافظ آباد یورین کٹ 1 عدد بیڈ سورز کٹ 1 عدد
21۔ علی گوہر ضلع مردان یورین کٹ 1 عدد
22۔ فائق ضلع فیصل آباد یورین کٹ 1 عدد
ارقم ضمیر انسٹیٹیوٹ برائے خصوصی افراد

03394008418
فیصل آباد
الحمدللہ

مظفر آباد آزاد کشمیر میں ہمارے ایک بزرگ سپیشل پرسن جو سپائنل کارڈ انجری میں مبتلا ہیں ان کو کل یورن مینجمنٹ کٹ مل گئی ال...
05/09/2025

مظفر آباد آزاد کشمیر میں ہمارے ایک بزرگ سپیشل پرسن جو سپائنل کارڈ انجری میں مبتلا ہیں ان کو کل یورن مینجمنٹ کٹ مل گئی اللہ تعالی معاونین اور پوری ٹیم کو جزائے خیر عطا فرمائے آمین
ارقم ضمیر ایجوکیشنل سسٹم برائے خصوصی افراد فیصل آباد
03394008418

04/09/2025
04/09/2025

31 اگست 2025 کو ارقم ضمیر انسٹیٹیو ٹ برائے خصوصی افراد کی جانب سے سپائنل کارڈ انجری کے 10 مریضوں کو 14 یورین اور بیڈ سورز کٹس فراہم کی گئیں ، جن کی تفصیل درج ِ ذیل ہے۔
مریض کا نام شہر کا نام یورین کٹس کی تعداد بیڈ سورز کٹس کی تعداد
1۔ آصف اللہ خان لکی مروت 1
2۔ لعل منیر لوئر دیر 1
3۔ طاہر اقبال مانسہرہ 1 +1
4۔ اسداللہ کوئٹہ 1
5۔ احسان اللہ شانگلہ 1
6۔ عشرت بی بی پشاور 1+1
7۔ راجہ نور محمد خان مظفر آباد 1+1
8۔ سجاد حسین حافظ آباد 1+1
9۔ علی گوہر مردان 1
10۔ فائق فیصل آباد 1

04/09/2025
04/09/2025

Address

BiBi Jan Road Near Cosy International Chak 204 RB
Faisalabad
38000

Opening Hours

Monday 10:00 - 18:00
Tuesday 10:00 - 18:00
Wednesday 10:00 - 18:00
Thursday 10:00 - 18:00
Saturday 10:00 - 18:00
Sunday 10:00 - 18:00

Telephone

+923394008418

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Arqam Zamir Educational System For Special Persons posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share