Imran aasi sahib

Imran aasi sahib یہ تقاضا عشق ہے یا آنکھوں کی مستی�
بند کرو تو دیدار تمہارا،کھولوں تو خیال تمہارا

12/03/2025
دو نین پڑھنو ویل نئیں اسی ہور کتاباں کیہ پڑھیئے ہر ویلے خیال ماہی دے کسے ہور خیال اچ کیہ وڑئیےاودے بولاں نے مست کیتا کسے...
21/02/2025

دو نین پڑھنو ویل نئیں
اسی ہور کتاباں کیہ پڑھیئے
ہر ویلے خیال ماہی دے
کسے ہور خیال اچ کیہ وڑئیے
اودے بولاں نے مست کیتا
کسے ہور دی گل کیہ سنیئے
یار وسدا دل دے کعبے وچ
گھم گھم طواف پئے کرئیے
اودی اک اک ادا ویکھ آسی
اسی وچ وجد دھمال کریئے

🧡  " کی محمد سے وفا تو نے تو ہم تیرے ہیں         یہ جہاں کیا چیز ہے لوح و قلم تیرے ہیں🧡    🏵️لبیک یا رسول اللہ ( صل اللہ...
11/02/2025

🧡 " کی محمد سے وفا تو نے تو ہم تیرے ہیں
یہ جہاں کیا چیز ہے لوح و قلم تیرے ہیں🧡

🏵️لبیک یا رسول اللہ ( صل اللہ علیہ وسلم )🏵️

🤎 محبت ِمصطفٰی ﷺ 🤎

محبت مصطفٰی ﷺ کی جب بات آتی ہے تو یہ بہت آسان لگتا ہے کہ بیان کردیا جائے.. کیونکہ ایک مومن کا گمان ِ حسن ِ نبی صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم یہی ہوتا ہے.... لیکن جب بیان کرنے لگیں تو معلوم ہوتا ہے ارے.... ہم ؟؟؟

جس اعلی و ارفع ذات مبارکہ کی محبت بیان کرنا چاہتے ہیں وہ لفظوں میں، وہ جذبوں میں، وہ صدیوں میں، بیان کی ہی نہیں جاسکتی..... یہ ممکن ہی نہیں ہے کہ اس ذات ِ مقدس، نشان ِ ایمان، شافع ِ مومن کی تعریف بیان کی جاسکے ۔۔۔۔۔۔۔۔❤️

"غلامی رسول میں موت بھی قبول ہے
جو نہ ہو عشق مصطفی یہ زندگی فضول ہے"

دیکھا جائے تو ہم نبی پاک صل اللہ علیہ وسلم کی محبت
کا دم بھرتے ہیں یہ کیسی نام کی محبت ہے ،ہونا تو یہ چائیے کہ اپنے عمل ،اخلاق و کردار سے سنت مصطفی صل اللہ علیہ وسلم کی
تصویر نظر آئیں ۔۔۔۔۔۔۔۔

کیونکہ محبت مصطفٰی ﷺ وہ محبت ہے
جس کی وجہ سے کائنات وجود میں لائی گی اور اللہ عزوجل نے اپنی شان محبوبیت دکھائ۔۔۔۔۔

زمیں کی چہل، آسماں کی پہل، ستاروں کی چمک،⭐ سورج کی دھنک، سمندروں کا شور، دریاؤں کا موڑ، بارشوں کی کِن مِن، اشجار کی چِھن چِھن 🌲🌲۔

یہ سب ربِّ باری تعالٰی نے پیدا فرمایا کیوں کس لئے؟؟؟؟؟

فرمادیا حقّ نے پھر❤

حدیث قدسی ہے 👇🏿

"اے محبوب(ﷺ) اگر میں تمہیں پیدا نہ فرماتا تو یہ کائنات بھی پیدا نہ فرماتا 💚 سبحان اللہ ما احسنک ،ما اکملک"

یا جب میں نے بیان کرنا چاہا محبت رسول ﷺ تو

چودہ سو سال پہلے وہ (حمزہ رضی اللہ تعالی عنہ) جو اپنے بھائی کا گریبان سرِ بازار محبت ِ رسول ﷺ میں پکڑ لیا کرتے تھے..... اور للکارا کرتے تھے ❤

یا وہ محبت جو حضرت ابو طالب کو یہ کہنے پر مجبور کرتی تھی

"خدا کی قسم تم لوگ اگر میرے ایک ہاتھ پر سورج اور ایک پر چاند رکھ دو تب بھی میں اپنے بھتیجے کی مخالفت نہ کروں گا.🌙☀️

یا وہ محبت جو صدیق اکبر رضی اللہ تعالی عنہ سے کہلواتی تھی کہ

"گھر والوں کے لیے الله اور اس کا رسول ﷺ کافی ہے"❤

یا وہ محبت جو صدیقِ اکبر یارِ غار سانپ کا ڈنگ سہتے رہے اور نیند خراب نہ ہونے کے ڈر سے جنبش نہ کی..... تکلیف ہوئی پر زبان سے آہ نہ نکلی ۔۔۔۔🥲

یا وہ محبت جس کا فیصلہ عمرِ فاروق رضی اللہ عنہ تلوار سے سر قلم کر کہ کیا کرتے تھے اور فرمان ہوتا تھا❤

جو اللہ کے رسول ﷺ کے فیصلے سے راضی نہیں اس کا فیصلہ میرے نزدیک یہ ہے.💚

یا وہ محبت محبت ِ مصطفٰی ﷺ جو حضرت حسان بن ثابت رضی اللہ تعالی عنہ کو منبر پر قیام کرواکے بیان کرنے پر مجبور کردیتی...

وأَحسنُ منكَ لم ترَ قطُّ عيني
وَأجْمَلُ مِنْكَ لَمْ تَلِدِ النّسَاءُ
خلقتَ مبرأً منْ كلّ عيبٍ
كأنكَ قدْ خلقتَ كما تشاءُ

اور پھر یہ اشعار رکتے نہ تھے بلکہ، "قصیدہ ِ حسان بن ثابت رضی اللہ تعالی عنہ بن جاتا تھا 🌻سبحان اللہ ما اجمل لک

یا وہ محبتِ رسول ﷺ جو حضرت انس کو سخت سرد رات میں بستر سے نکل کر حضور ﷺ کی خدمت بجا لانے پر خوشی خوشی تیار کرتی تھی۔۔۔۔🕌

یا وہ محبت ِ رسول ﷺ جوحضرت حنظلة کو ایک رات کی دلہن چھوڑ کر حضور ﷺ کی آواز پر لبیک کہنے پر مجبور کرتی تھی💚

یا وہ محبتِ رسول ﷺ جو حضرت اویس قرنی رضی اللہ عنہ کو شوقِ دیدار رسول ﷺمیلوں کا سفر کروایا کرتا تھا❤
یا وہ محبت جو شجر ہو یا منبر فراق ِ رسول میں آنسو بہایا کرتی تھی ۔۔۔۔🥲

یا وہ محبت رسول ﷺ جو امام بخاری علیہ الرحمہ کو بچھو کا ڈنگ برداشت کرنے پر مجبور کرتی درد کا احساس کے احساس پر محبت غالب آجاتی.. اور جنبش نہ ہوتی کہ درسِ حدیث میں مشغول ہوتے تھے ❤

یا وہ محبت رسول ﷺ جو حضرت امام بو صیری علیہ الرحمہ سے قصیدہ بردہ شریف لکھواتی تھے اور پھر مبارک ہاتھوں سے بردہ(چادر) عطا فرمائیں💚

یا وہ محبت مصطفی صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم جو ترکوں سے پر شوق، وارفتگی عشق سے تعمیر ِِ مکہ و مدینہ کرواتی اور لبوں پر صرف مسکان ہوتی.... کہ ان فضاؤں میں بھی عقیدت گھل جاتی صرف یہ سوچ کر ان مقامات پر ان جگہوں پر میرے نبی ﷺ نے کلام فرمایا، ❤

یا وہ محبتِ رسول ﷺ جو کلامِ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سننے کے لیے میلوں کا سفر سہتے.... اور پھر بھی پیشانی پر شکن نہیں آنکھوں میں تھکن نہیں ہوتی بلکہ وفورِِ شوق سے پیشانی اور آنکھیں جگمگارہی ہوتیں💚

یا وہ محبت..جو علامہ اقبال کے قلم کو وجد میں لے آتا اور قلم لکھتا جاتا......لکھتا جاتا❤

💚کی محمد سے وفا تو ہم تیرے ہیں 💚

💚یہ جہاں چیز کیا لوح و قلم تیرے ہیں💚

یا وہ محبت مصطفٰی ﷺ جسے دیکھ کر آج بھی بنی اسرائیل خوف کھاتے ہیں❤

یا وہ محبت مصطفٰی ﷺ جو عیسائیوں کو سر اٹھانے نہیں دیتی💚

یا وہ محبت مصطفٰی ﷺ جو ترکھانوں کے، لوہاروں کے، ملکوں کے بیٹوں کو ناموس رسالت ﷺ کا پہرے دار بنادیتی ہے.❤

یا وہ محبت مصطفی ﷺ جس کے بیدار ہونے سے دشمنان ِ اسلام خوفزدہ رہتے ہیں💚

یہ تو چند ان طویل طویل احادیث و واقعات کو اختصار سے بیان کیا ہے وگرنہ

محبت مصطفٰی ﷺ کی مثالوں سے تو اسلام کا دامن بھرا ہوا جو ناممکنِ بیان ہے لیکن کیا ہم اس محبت مصطفٰی ﷺ کا حق ادا کررہے ہیں جس کا ہمیں حکم دیا گیا؟؟؟؟ ہونا تو یہ چائیے تھا کہ زندگی کے ہر پہلو میں ہم سیرت مصطفی
کو اپنا لیں ۔۔۔۔۔۔۔ہمارا ہر قول وفعل ،ہمارا اٹھنا بیٹھنا ،سونا
جاگنا،کھانا پینا سب کچھ سنت مصطفی کے مطابق ہو ۔۔۔۔۔
مگر نہیں ۔۔۔۔۔۔ 🥲 افسوس صد افسوس

کاش ہم یہ حق صحیح معنوں میں ادا کر سکیں یہ جب ہی
ممکن ہے کہ ہم سنت مصطفی کی پیروی کریں ،ہمارا ہر عمل
ہمارا ظاہر باطن سب سنت مصطفی صل اللہ علیہ وسلم کی عملی تصویر ہو ۔۔۔۔۔۔🥲 افسوس ہم نے تو خود مغربی تہذیب کو اپنا لیا ہے آج وہ ہم سے آگے نکل گئے ہمارے اسلاف کی قدروں کو اپنا لیا ۔۔۔۔۔۔۔۔

جس کے بارے میں خود رب تعالی نے فرمایا

مَا کَانَ لِاَھلِ الْمدِینَتهِ وَ مَنْ حَوْلھُمْ مِّن الَْعرابِ أَنْ یَّتَخَلَّفوْا عَنْ رَسُوْلِ اللهِ وَ لَا یَرْ غَبُوا بأنفسهم عن نفسهِ❤💚

مدینہ والوں اور ان کے گرد دیہات والوں کو لائق نہ تھا کہ رسول (ﷺ) سے پیچھے بیٹھے رہیں اور نہ یہ کہ ان کی جان سے اپنی جان پیاری سمجھیں (التوبہ ١٢٠)💚❤

یہی نہیں صاف اور صریح حکم ہے کہ
حضرت انس رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول ﷺ نے فرمایا ❤💚

"تم میں کوئی مومن نہیں ہوگا جب تک میں اس کے نزدیک اس کے ماں باپ و اولاد اور سب آدمیوں سے زیادہ محبوب نہ ہوجاؤں ( صحیح بخاری) 💚❤

یہاں اختصار کے پیشِ نظر ایک آیت و حدیث سے استفادہ کیا ہے پر سوال تو وہی ہے

کیا ہم اس تقاضے کو پورا کرہے ہیں یا نہیں؟؟؟

سوچنا خود ہے۔۔!!!!!
اپنی زندگیوں میں تعلیم مصطفی ﷺ کو لازم کریں کہ کل روز ِ آخرت کو شفاعت مصطفیﷺ بھی حاصل ہو 💚❤

آخر میں صرف اتنا ہی

میری تحریر میں الفاظ شایان شان ِ جان عالم رحمت اللعالمین ﷺنہیں❤💚

میں محبت بیان نہیں کرپایا..... مگر میری تحریر کی عظمت اس نامِ اعلی و بالا سے ہی

💚❤محمدﷺ❤💚

قرطاس کے چہرے پر اک لفظ لکھا میں نے
اس لفظ کی خوشبو۔۔۔ سے ہر چیز معطر ہے
اس لفظ کی کرنوں ۔۔۔۔ سے ہر چیز منور ہے
وہ لفظ مکمل ہے ۔۔۔۔ وہ لفظ محمد ﷺ ہے

💞 فِداک اٙبِی و اُمّی و رُوحِی و ماٰلی و نٙفسی و وٙلدیّ یٙارٙسُول اللّہ ﺻَﻠّﯽ ﺍﻟﻠّٰﮧُ علیہ ﻭَّﺁﻟِﮧ ﻭَﺳَﻠَّﻢَ 💞

ایک بار محبت سے درود شریف پڑھ کر بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں اپنی با ادب حاضری پیش کیجئے 💚

دورد شریف پڑھ لیجئے💙💚
💚﷽💙

اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰى اٰلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلٰى اِبْرَاهِيْمَ وَعَلٰى اٰلِ اِبْرَاهِيْمَ اِنَّكَ حَمِيْدٌ مَّجِيْد ٌ٠💚
اَللّٰهُمَّ بَارِكْ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰى اٰلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلٰى اِبْرَاهِيْمَ وَعَلٰى اٰلِ اِبْرَاهِيْمَ اِنَّكَ حَمِيْدٌ مَّجِيْد ٌ٠💙

آخر میں اللہ تعالی سے دعا 🤲🏼 ہے کہ ہمیں ایک سچا اور با عمل مسلمان بنادے ہمیں عاشق مصطفی صل اللہ علیہ وسلم بنا دے ( آمین ) اوردین اسلام پر استقامت 🕋عطا فرما دے ۔ہم چاہیں نہ چاہیں ہم سے دین کا کام لے لے ،سدا کے
لئے ہم سے راضی ہوجا ئے 🙏عالم اسلام کی خیر ہو اور تا
قیامت تک اسلام کا پرچم لہراتا رہے۔۔۔۔۔
اپنی دعاؤں میں مجھے ضرور یاد رکھئے گا۔۔۔
جزاک اللہ خیرا کثیرا

!!۔۔۔ منم محو۔جمال۔اًو‛‛نمی دانم کجار فتم ۔۔۔!!      میں اسکے جمال میں محو ہوں اور نہیں                  معلوم کہاں جا ر...
05/02/2025

!!۔۔۔ منم محو۔جمال۔اًو‛‛نمی دانم کجار فتم ۔۔۔!!
میں اسکے جمال میں محو ہوں اور نہیں
معلوم کہاں جا رہا ہوں

!!۔۔۔ شدم غرق۔وصال۔اًو‛‛نمی دانم کًجار فتم ۔۔۔!!
بس اسی کے وصال میں غرق ہوں اور نہیں
جانتا کہاں جا رہا ہوں

!!۔۔۔ غلام۔روئے اًو بٌو دم‛‛اسیر بٌوئے اًو بًو دم ۔۔۔!!
میں اس کے چہرے کا غلام ہوں اور اسکی
خوشبو کا اسیر ہوں

!!۔۔۔ غبار۔کوئے اًو بٌو دم‛‛نمی دانم کًجار فتم ۔۔۔!!
اسکے کوچے کا غبار ہوں اور نہیں جانتا
کہاں جا رہا ہوں

!!۔۔بہ آں مہ آشنا گشتم‛‛ز جان و دل فدا گشتم ۔۔!!
اس ماہ رو کا آشنا ہو کر گھومتا ہوں جان و
دل فدا کیے ہوئے گھومتا ہوں

!!۔۔۔ فنا گشتم فنا گشتم‛‛نمی دانم کٌجار فتم ۔۔۔!!
خود کو فنا کیے ہوے گھومتا ہوں اور نہیں
جانتا کہاں جا رہا ہوں

!!۔۔ شدم چوں مبتلائے اًو‛‛نہادم سر بہ پائے اًو ۔۔!!
میں اس کے عشق میں ایسے مبتلا ہوں اس
کے پاؤں پر سر رکھے ہوں

!!۔۔۔ شدم محو۔لقائے اًو‛‛نمی دانم کٌجار فتم ۔۔۔!!
ہمہ وقت اسکے دیدار میں محو اور نہیں
جانتا کہاں جا رہا ہوں

!!۔۔ قلندر بو علی ہستم‛‛بنام۔دوست سر مستم ۔۔!!
میں بو علی قلندر ہوں اور دوست کے
نام پر سر مست ہوں

!!۔۔ دل اندر عشق۔اًو بستم‛‛نمی دانم کٌجار فتم ۔۔!!
میرے دل میں بس اسی کا عشق ھے اور
نہیں جانتا کہاں جا رہا ہوں

Address

Faisalabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Imran aasi sahib posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share