Development Manchester Pakistan

Development Manchester Pakistan Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Development Manchester Pakistan, News & Media Website, Faisalabad.

This page provides the latest updates, news alerts for the Government Facilitation Program, and other services such as Punjab Transport and Mass Transit Department, Green Electric Buses, Speedo Buses, Metro Buses, etc

13/10/2026

فیصل آباد
مین سرگودھا روڈ پر گرین الیکٹرک بس کی تعداد میں اضافہ کرنے کا فیصلہ

سابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں...
19/09/2026

سابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں خدشہ ہے کہ ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے پاکستانی حکام عمران خان کو جیل میں ہی مرتا دیکھنا چاہتے ہیں، اگر ایسا ہوا تو یہ پاکستان کی ساکھ پر ایک سنگین داغ ہوگا۔

برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق بورس جانسن نے عمران خان کی رہائی کی براہ راست اپیل کرتے ہوئے کہا ’’اس کوٹھڑی کا تالا کھولیں اور عمران خان کو آزاد کریں‘‘۔

بورس جانسن نے دعویٰ کیا کہ 73 سالہ سابق وزیراعظم کو ایک چھوٹی، نم زدہ اور کیڑوں سے بھری کوٹھڑی میں رکھا گیا ہے، انہیں کئی کئی دن قید تنہائی کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ کتابوں، اخبارات، ملاقاتوں اور مناسب ورزش تک رسائی بھی محدود رہی ہے۔

کوٹھڑی میں بیت الخلا بھی شامل ہے، صرف 6 فٹ چوڑی اور 8 فٹ لمبی ہے اور اس میں کوئی کھڑکی نہیں۔ بورس جانسن کے مطابق بعض اوقات لائٹس بند کردی جاتی ہیں جس کے باعث عمران خان کو کئی کئی دن اندھیرے میں گزارنا پڑتا ہے۔

بورس جانسن نے عمران خان کی صحت کے حوالے سے بھی سنگین خدشات ظاہر کیے اور دعویٰ کیا کہ ناقص اور تاخیر سے کیے گئے طبی علاج کے بعد ان کی دائیں آنکھ کی 85 فیصد بینائی ختم ہوچکی ہے، عمران خان کو ان حالات میں قید ہوئے تین سال سے زیادہ عرصہ گزر چکا ہے

بورس جانسن نے عمران خان کے خلاف مقدمات کو سیاسی قرار دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ ان کے نزدیک سابق وزیراعظم کو جیل میں رکھنے کی اصل وجہ کرپشن نہیں بلکہ ان کی سیاسی طاقت اور غیر معمولی عوامی مقبولیت ہے۔

انہوں نے عمران خان کے شاندار کرکٹ کیریئر اور 1992 کے ورلڈ کپ کا ذکر کرتے ہوئے انہیں پاکستان بلکہ دنیا کے عظیم ترین کرکٹ ہیروز میں سے ایک قرار دیا۔

عمران خان نے کوئی غلط کام کیا یا وہ کرپٹ ثابت ہوئے ہیں بلکہ اصل وجہ یہ خدشہ ہے کہ رہائی کی صورت میں وہ ایک مرتبہ پھر زبردست عوامی حمایت کے ساتھ انتخابی میدان میں واپس آسکتے ہیں۔

بورس جانسن نے عمران خان کے دور حکومت کے اقدامات کی تعریف بھی کی، سلیمان خان اور قاسم خان کا خصوصی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں برطانوی پاسپورٹ رکھتے ہیں لیکن اس کے باوجود انہیں اپنے والد سے جیل میں ملاقات کے لیے پاکستان آنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

بورس جانسن نے عمران خان کے معاملے پر برطانوی حکومت کے ردعمل کو بھی ناکافی قرار دیا۔

Disclaimer: This content is for informational and news purposes only.

18/09/2026

Save Rs. 100 Per Liter on Petrol Under the Prime Minister’s Special Relief Scheme! ⛽️

Follow these simple steps to register your vehicle and receive your discount fuel token:

1️⃣ Open your SMS app and format your message as follows:

REG [CNIC] [Vehicle No] [Province Code] [Registration Date] and send it to 9771.

(Example: REG 61101146206753 ADV811 I 16052017)

2️⃣ Once your registration is confirmed, text TOK to 9771.

3️⃣ Show the received token code at the designated petrol pump to claim your subsidized fuel!

Watch the step-by-step video tutorial to complete your registration today. 🚗🏍️

18/09/2026

ملک کی معیشت اور کاروبار عروج پر ، مہنگائی کم ، پٹرول کی قیمت کم اور غنڈہ گردی اور قتل و غارت کم ہونے کے لحاظ سے کس وزیر اعظم کا دورحکومت بہتر تھا

پاکستان تحریک انصاف ( عمران خان )
پاکستان پیپل پارٹی (یوسف رضا گیلانی )
پاکستان مسلم لیگ ن ( شہباز شریف )

17/09/2026

پنجاب کے دوسرے بڑے شہر فیصل آباد میں ایک سال سے دو روٹس پر گرین الیکٹرک بس چل رہی ہیں

فیصل آباد واحد شہر جو سب سے زیادہ ٹکس دیتا ہے لیکن اس شہر کے ساتھ ہمیشہ زیادتی کی گئی اس شہر کو شہر ہی نہیں سمجھا

جبکہ آج ملتان میں ایک سال کے بعد 60 گرین الیکٹرک بس چل پڑی جن کے گیارہ روٹس ہیں البتہ ملتان میں سپیڈو بسیں اور میٹروبس پہلے ہی سے چل رہی ہیں

ایک سال فیصل آباد کے دیگر روڈ شہری گرین الیکٹرک بس نہ چلنے کی وجہ سے پریشان ہیں

وقت آگیا ہے فیصل آباد الگ صوبہ ہونا چاہیے

17/09/2026

پٹرول 150 میں مل رہا تھا تو ملک ڈیفالٹ کر رہا تھا
اج 410 میں میں مل رہا ھے اور ملک ترقی کر رہا ھے
چالان 2000 روپے
بجلی کا بل کم از کم 11000 روپے
کیا پٹرول 150 روپے پر آجائے گا
کیا ملک واقع ہی ترقی قر رہا ہے

واٹس ایپ نے آخر وہ فیچر دے دیا جس کا کافی عرصے سے انتظار تھا۔اب ہم جب چاہیں واٹس ایپ اکاؤنٹ کو Log out کر سکتے ہیں۔ یعنی...
17/09/2026

واٹس ایپ نے آخر وہ فیچر دے دیا جس کا کافی عرصے سے انتظار تھا۔

اب ہم جب چاہیں واٹس ایپ اکاؤنٹ کو Log out کر سکتے ہیں۔ یعنی جب چاہیں واٹس ایپ کو بند کر سکتے ہیں۔ پھر انٹرنیٹ ہونے کے باوجود بھی واٹس ایپ پر کوئی میسج یا کال نہیں آئے گی۔ اور جب چاہیں Log in کر سکتے ہیں۔ اس فیچر کی کافی لوگوں کو ضرورت پڑتی ہے اور اس سے پہلے کچھ جگاڑ (پراکسی) سے یہ کام کیا جاتا تھا لیکن اب واٹس ایپ نے خود یہ سہولت دے دی ہے۔

لاگ اؤٹ کرنے کے لیے اپنے واٹس ایپ کی سیٹنگ میں جائیں پھر Accounts کو سلیکٹ کریں۔ سب سے آخر میں سرخ رنگ میں لاگ آؤٹ لکھا نظر آئے گا۔ اس پر کلک کریں آپ سے ایک بار پوچھا جائے گا کہ آپ واقعی لاگ آؤٹ کرنا چاہتے ہیں۔ اگر اوکے کریں گے تو واٹس ایپ لاگ آؤٹ ہو جائے گا۔ دوبارہ لاگ ان کرنے کے لیے نیچے Continue پر کلک کریں گے تو دوبارہ لاگ ان ہو جائے گا۔

جب اکاؤنٹ لاگ آؤٹ تھا اس دوران اگر کسی نے کوئی میسج کیا ہوگا تو وہ لاگ ان کرنے پر آپ کو موصول ہو جائے گا۔

اس تمام عمل کے سکرین شاٹ تصویر میں دیے گئے ہیں۔ اگر کوئی سوال ہو تو پوچھ سکتے ہیں۔ اور کمنٹس میں بتائیں یہ فیچر کیسا لگا اور آپ اس کو کس وقت استعمال کرنا چاہیں گے۔؟

16/09/2026

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت خلیج کی صورتحال کے پیش نظر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے کم آمدنی اور متوسط طبقے کو ریلیف کی فراہمی کے لیے پی ایم اسپیشل ریلیف اسکیم کی پیش رفت کے حوالے سے جائزہ اجلاس

اسکیم کے تحت موٹر سائیکل، رکشہ اور 800 سی سی تک کی گاڑیوں کے مالکان کو فیول سبسڈی فراہم کی جا رہی ہے

وزیراعظم کی عوام کے لیے سبسڈی کے آسان حصول کے لیے انتظامیہ، رضاکاروں اور پیٹرول پمپ کے عملے پر مشتمل سہولت ڈیسک قائم کرنے کی ہدایت

ریلیف فراہم کرنے کے لیے سہولت ڈیسک پر موجود افراد سکیم کے مستحق شہریوں کی رہنمائی کریں، وزیراعظم

عوام کو رجسٹریشن اور دیگر ضروری مراحل میں ہر ممکن رہنمائی فراہم کی جائے، وزیراعظم

وزیراعظم کی متعلقہ حکام کو عوام میں اسکیم سے متعلق کسی بھی قسم کی آگاہی کے لیے متحرک رہنے کی ہدایت

اجلاس میں وزیراعظم کو فیول سبسڈی سکیم کی پیشرفت کے حوالے سے آگاہ کیا گیا

اسلام آباد میں اسکیم کے پائلٹ کے افتتاح کے بعد اب پورے ملک بشمول آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں سکیم کا افتتاح کیا جا چکا ہے، بریفنگ

اس سکیم کو عوام کے لئے انتہائی آسان فہم بنایا گیا ہے۔ بریفنگ

فیول سبسڈی اسکیم کی رجسٹریشن کے لئے صرف چار معلومات درکار ہیں، بریفنگ

شناختی کارڈ نمبر، گاڑی کا نمبر پلیٹ، رجسٹریشن کا صوبہ اور گاڑی کی رجسٹریشن کی تاریخ اس اسکیم میں رجسٹریشن کے لیے درکار چار بنیادی معلومات ہیں، بریفنگ

فیول سبسڈی اسکیم کی مکمل تفصیلات اردو ویب سائٹ www.pmfuelrelief.pk⁠ پر دستیاب ہیں، بریفنگ

کامیاب ریجسٹریشنز کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے، بریفنگ

سکیم کو ملک گیر سطح پر نافذ کرنے کے لیے صوبائی حکومتیں بھرپور تعاون کر رہی ہیں، بریفنگ

اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزراء احد خان چیمہ، عطاء اللہ تارڑ، شزا فاطمہ خواجہ، علی پرویز ملک، وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی، معاون خصوصی طارق باجوہ اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران شریک تھے۔

16/09/2026

جسٹس باقر نجفی نے 50 روپے کے سٹامپ پیپر پر نواز شریف کو لندن بھجوایا اور آج وہی جج بڑی بے شرمی سے کہہ رہا ہے کہ عمران خان سرکاری ہسپتال سے علاج کروائیں، عدلیہ نے دباؤ کے آگے ہتھیار ڈال دیئے، اب انصاف سڑکوں پر ہی ملے گا، علیمہ خان

16/09/2026

PM Fuel Relief Scheme

A step-by-step guide for the fuel pump operators 🎥 ⬇️

Address

Faisalabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Development Manchester Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share