انچارج سیکٹر گلبرگ عاکف رحمان بٹر نے 300 موٹرسائیکلوں کے 2000 روپے کے چالان کر کے ریکارڑ قائم کر لیا۔۔۔
عاکف رحمان بٹر نے 8 گھنٹوں میں حکومت کو 6 لاکھ روپے کما کر دیئے ہیں۔۔۔
8 گھنٹوں کی ڈیوٹی میں 300 چالان۔۔۔
ایک گھنٹے میں تقریبا 38 چالان کی شرح نوٹ کی گئی۔۔۔
سوال یہ ہے کہ ان میں سے کار۔۔فارچونر۔۔وی8۔۔پراڈو کے چالان کتنے ہیں۔۔۔
سوال یہ ہے کہ کیا وارڈن پولیس کو ٹریفک کنٹرول کرنے کے لیئے بنایا تھا یا آئی ایم ایف کی قسط اکھٹی کرنے کے لیئے۔۔۔
ظلم ہمیشہ اتنا ہی کرے انسان کتنا سہہ سکے۔۔۔کیونکہ ہر عمل کا اک ردعمل ہوتا ہے۔۔۔
غریب ادمی ایک کلو دودھ گھر لانے سے پریشان ہے پتہ نہیں کتنے ایسے گھر ہیں جنہوں نے اپنی پسند کا کھانا نہیں بنایا ایک عرصہ ہو گیا اتنی مہنگائی ہے کہ غریب ادمی پنکھا چلانے سے بھی ڈرتا ہے
09/07/2025
سابق چیئرمین فیسکو ملک تحسین اعوان کے ڈیرے پر حساس ادارے اور سائبر کرائم ونگ کے کامیاب چھاپے کے دوران گرفتار ہونیوالے 70 کے قریب چائنیز سمیت دیگر ملزمان کو عدالت میں پیش کردیا گیا،خواتین ملزمان میڈیا سے اپنا منہ چھپاتی رہیں
یاد رہے کہ 👇
فیصل آباد اور سانگلہ سرحد پر واقع 54 سرہالی کے مقام پر ایک بڑی کارروائی میں حساس اداروں اور ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے سابقہ چیئرمین فیسکو اور معروف سیاسی و سماجی کاروباری شخصیت ملک تحسین اعوان کے ڈیرے پر چھاپہ مارا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس کارروائی میں 100 سے زائد ملکی و غیر ملکی مرد و خواتین کو گرفتار کیا گیا ہے، جو مبینہ طور پر آن لائن فراڈ اور غیر قانونی سائبر سرگرمیوں میں ملوث تھے۔
ذرائع کے مطابق چھاپہ انتہائی خفیہ معلومات کی بنیاد پر مارا گیا اور کارروائی کو اعلیٰ سطحی نگرانی میں مکمل کیا گیا۔ گرفتار افراد کی ابتدائی تفتیش کے مطابق یہ گروہ مختلف "آن لائن سکیموں" کے ذریعے عوام کو دھوکہ دیتا تھا، جن میں بین الاقوامی مالیاتی فراڈ، جعلی ویب سائٹس، فیک انویسٹمنٹ پلیٹ فارمز اور ڈیجیٹل کرنسی کے ذریعے ٹریپنگ شامل ہے۔
غیر ملکی ہیکرز کی موجودگی
انتہائی اہم انکشاف یہ سامنے آیا ہے کہ ملک تحسین اعوان کے ڈیرے پر غیر ملکی ہیکرز کو مستقل بنیادوں پر رکھا گیا تھا۔ یہ افراد مبینہ طور پر اعلیٰ تکنیکی مہارت رکھتے تھے اور بین الاقوامی سطح پر ڈیجیٹل فراڈ اور سائبر کرائم میں ملوث تھے۔ ان کی شناخت، شہریت اور دیگر تفصیلات پر خفیہ ادارے مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔
30/10/2024
یہ پانچ لاکھ کا نوٹ اسلامی جمہوریہ ایران کا ہے۔
جو پاکستانی روپوں میں تقریباً 3500 بنتے ہیں۔
لیکن اس کے باوجود وہاں کے ریلوے سٹیشن ہمارے ایئرپورٹ سے بہتر ہیں وہاں کا ہر روڈ ہماری موٹر وے سے بہتر ہے وہاں ایک کلو گھی کی قیمت پاکستانی روپوں میں 150 روپے ہے وہاں ایک منٹ کے لیے بجلی یا گیس بند نہیں ہوتی وہاں ائرلائن کا ٹکٹ بس کے ٹکٹ سے سستا ہے وہاں ہر غریب امیر کے پاس اپنی گاڑی ہے ۔
تھوڑا نہیں خدارا زیادہ سوچیئے..!!
اسلامی جمہوریہ پاکستان پائندہ باد
Be the first to know and let us send you an email when Punjab Rang Tv posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.