TAMAM NEWS HD

TAMAM NEWS HD Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from TAMAM NEWS HD, News & Media Website, Faisalabad.

Digital Media Organization News Platform
Tamam News HD تمام نیوز ایچ ڈی ایک معتبر ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو تیز درست اور غیر جانبدار خبروں کی فراہمی کے لیے وقف ہے۔ ہم صحافتی اصولوں، شفافیت، اور عوامی اعتماد کو ترجیح دیتے ہیں

18/10/2026

لاہور مریض کے لواحقین کا گلاب دیوی ہسپتال میں لیڈی ڈاکٹر پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

18/10/2026

جموں والا کھو نیکوکارا: جشنِ عید میلادالنبی ﷺ عقیدت و احترام سے منایا گیا

(نمائندہ علی رضا مغل سے)

دربار عالیہ حضرت بابا شیخ نوری (نارہ) کے علاقے جموں والا کھو نیکوکارا میں جشنِ عید میلادالنبی ﷺ کے سلسلے میں ایک پُرنور محفلِ میلاد کا انعقاد کیا گیا، جس میں علاقہ بھر سے عاشقانِ رسول ﷺ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

محفل کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک اور نعتِ رسول مقبول ﷺ سے ہوا۔ مہمانِ خصوصی معروف عالمِ دین قاری محمد اجمل قادری (پیر محل) نے سیرتِ طیبہ، عظمتِ مصطفیٰ ﷺ اور اسلام میں ماں کے بلند مقام و حقوق پر ایمان افروز خطاب کیا، جس سے حاضرین روحانی کیفیت میں ڈوب گئے اور محفل درود و سلام سے گونج اٹھی۔

محفل کے کامیاب انعقاد میں عمر دراز شاہ، حافظ نوید شاہ، صفدر شاہ، فوجی محمد وقاص شاہ، اقبال شاہ، شاہزیب شاہ، حاجی محمد فیاض شاہ، عون عباس شاہ اور دیگر انتظامی کمیٹی کے اراکین نے اہم کردار ادا کیا۔

اختتام پر ملک و ملت کی سلامتی، امن و اتحاد کے لیے خصوصی دعا کی گئی اور شرکاء میں تبرک تقسیم کیا گیا۔

رپورٹ: علی رضا مغل

مریم نواز ہسپتال مکوآنہ: ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر سومیۂ جمیل کی مبینہ ہراسگی اور بدتمیزی، عوامی و صحافتی حلقوں کا شدید احتجاج​...
17/10/2026

مریم نواز ہسپتال مکوآنہ: ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر سومیۂ جمیل کی مبینہ ہراسگی اور بدتمیزی، عوامی و صحافتی حلقوں کا شدید احتجاج
​مکوآنہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر عرفان علی)
​مریم نواز ہسپتال مکوآنہ میں علاج معالجے کے لیے آنے والے ایک شہری کے ساتھ ہسپتال انتظامیہ اور متعلقہ افسران کی جانب سے مبینہ طور پر بدتمیزی اور ہراسگی کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے۔
​تفصیلات کے مطابق متاثرہ شہری محمد ارسلان چوہدری شدید علالت کے باعث ہسپتال پہنچے، جہاں انہوں نے باقاعدہ پرچی بنوا کر معالجین ڈاکٹر خدیجہ سے چیک اپ کروایا۔ تاہم، دورانِ چیک اپ اچانک دورے پر آئی ہوئی ڈی ڈی ایچ او (DDHO) جڑانوالہ ڈاکٹر سومیۂ جمیل اور وہاں موجود دیگر ڈاکٹرز نے ان کے ساتھ شدید بدتمیزی، تذلیل اور ہراسگی پر مبنی رویہ اختیار کیا۔
​متاثرہ شہری محمد ارسلان چوہدری کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ:
​"میں ہسپتال میں محض ایک عام مریض کی حیثیت سے اپنا علاج کروانے گیا تھا۔ لیکن تمام لوگوں کے سامنے میری عزتِ نفس کو شدید مجروح کیا گیا اور ناقابلِ قبول سلوک روا رکھا گیا۔"
​واضح رہے کہ محمد ارسلان چوہدری پیشے کے اعتبار سے صحافی ہیں، تاہم واقعے کے وقت وہ کسی پیشہ ورانہ کوریج یا رپورٹنگ کے لیے نہیں بلکہ صرف اور صرف علاج کی غرض سے ہسپتال میں موجود تھے۔
​اس واقعے پر علاقے کے عوامی اور سماجی حلقوں نے شدید تشویش اور غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے واقعے کا فوری نوٹس لینے اور ملوث عملے و افسران کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کرنے کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔

بریکنگ نیوز افسوس ناک خبر گوجرہ موٹروے ایم فور پر ملتان جاتے ہوئے گاڑی ٹریلر سے ٹکر گی دو افراد جاں بحق موٹروے ایم فور پ...
17/10/2026

بریکنگ نیوز افسوس ناک خبر گوجرہ موٹروے ایم فور پر ملتان جاتے ہوئے گاڑی ٹریلر سے ٹکر گی دو افراد جاں بحق

موٹروے ایم فور پینسرہ کے قریب وین ٹرالر سے ٹکراگئیں، 2 افراد جاں بحق، 2 شدید زخمی، اسپتال منتقل

فیصل آباد: جڑانوالہ گھر میں آگ، ریسکیو ٹیم نے آگ پر قابو پا لیا،*فیصل آباد: جڑانوالہ میں جھمرہ روڈ پر سیون سیز مارکی کے ...
17/10/2026

فیصل آباد: جڑانوالہ گھر میں آگ، ریسکیو ٹیم نے آگ پر قابو پا لیا،*

فیصل آباد: جڑانوالہ میں جھمرہ روڈ پر سیون سیز مارکی کے قریب گھر میں آگ لگنے کی اطلاع پر ریسکیو ٹیم 5 منٹ میں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، ریسکیو 1122

فیصل آباد: ابتدائی معلومات کے مطابق الیکٹرک بورڈ کی ڈھیلی وائرنگ میں چنگاریاں پیدا ہونے سے آگ لگی، ریسکیو 1122

فیصل آباد: آگ پلاسٹک، فائبر شیٹس اور پلاسٹک کی کین میں لگی، تقریباً ایک مرلہ رقبہ آگ کی لپیٹ میں آیا، ریسکیو 1122

فیصل آباد: ریسکیو ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر مکمل قابو پا لیا اور اسے مزید پھیلنے سے روک دیا، ریسکیو 1122

فیصل آباد: آگ بجھانے کے آپریشن میں فائر فائٹنگ کی دو گاڑیوں نے حصہ لیا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ریسکیو 1122

مکوآنہ کے مسائل کے حل کے لیے پریس کلب مکوآنہ (اولڈ) کے صحافیوں کی میاں قاسم فاروق سے ملاقاتفیصل آباد:(ڈپٹی بیورو چیف ارس...
16/10/2026

مکوآنہ کے مسائل کے حل کے لیے پریس کلب مکوآنہ (اولڈ) کے صحافیوں کی میاں قاسم فاروق سے ملاقات

فیصل آباد:(ڈپٹی بیورو چیف ارسلان چوہدری سے)
پریس کلب مکوآنہ (اولڈ) کے مقامی صحافیوں نے حلقے کے معزز دوستوں کے ہمراہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر فیصل آباد اور حلقہ این اے 99 کے ٹکٹ ہولڈر میاں قاسم فاروق صاحب سے ان کے ڈیرے پر ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران صحافیوں نے میاں قاسم فاروق صاحب کو مکوآنہ کے درپیش مسائل، عوامی مشکلات اور علاقے میں درکار بنیادی سہولیات کے حوالے سے آگاہ کیا اور ان مسائل کے حل کے لیے خصوصی توجہ دینے کی درخواست کی۔

اس موقع پر میاں قاسم فاروق صاحب نے مکوآنہ کے مسائل کے حل کے لیے مکمل تعاون اور بھرپور کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان شاء اللہ علاقے کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

پریس کلب مکوآنہ (اولڈ) کے صحافیوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے متعلقہ قیادت کی توجہ سے مکوآنہ میں بہتری آئے گی اور شہریوں کو درپیش مشکلات میں کمی ہوگی۔

15/10/2026

‏پشاور سکول کی چھت گرنے کا سانحہ
‏ اب تک درجنوں افراد کو منتقل کردیا گیا جن میں طلبا اور اساتذہ بھی شامل واقعے میں اب تک 16 افراد جابحق ہوئے ہیں

مکوآنہ: میاں شاہد نذیر کی کاوش سے شہریوں کو نادرا موبائل وین کے ذریعے سہولت فراہمفیصل آباد، مکوآنہ (کامران ہاشمی سے)مکوآ...
14/10/2026

مکوآنہ: میاں شاہد نذیر کی کاوش سے شہریوں کو نادرا موبائل وین کے ذریعے سہولت فراہم

فیصل آباد، مکوآنہ (کامران ہاشمی سے)
مکوآنہ میں امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل 2 میاں شاہد نذیر کی کاوش سے ان کے ڈیرے پر نادرا موبائل وین کی سہولت فراہم کی گئی، جہاں شہریوں نے بڑی تعداد میں شناختی کارڈ اور دیگر متعلقہ دستاویزات کے امور نمٹانے کے لیے اس سہولت سے استفادہ کیا۔

نادرا موبائل وین کے ذریعے شہریوں کو شناختی کارڈ بنوانے، ب فارم سے متعلق امور، شناختی کارڈ پر پتے کی درستگی اور دیگر ضروری دستاویزی کارروائی کے لیے سہولت میسر آئی۔ اس اقدام کا مقصد شہریوں کو ان کے علاقے میں ہی نادرا سے متعلقہ خدمات کی فراہمی میں آسانی پیدا کرنا تھا، تاکہ انہیں معمولی دستاویزی امور کے لیے دور دراز دفاتر جانے کی زحمت کم اٹھانا پڑے۔

مقامی سطح پر اس سہولت کو عوامی ضروریات کے پیش نظر ایک اہم اقدام قرار دیا جا رہا ہے۔ میاں شاہد نذیر کی جانب سے نادرا موبائل وین کے لیے انتظامات کو شہریوں کی سہولت اور مقامی مسائل کے حل کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

عوامی سہولت کے ایسے اقدامات شہریوں کے لیے آسانیاں پیدا کرنے اور بنیادی خدمات کو ان کی دہلیز تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

صحافت خوشامد کا نہیں، حق و سچ کا نام ہے! صحافی کا قلم لوگوں کے پیچھے چلنے کیلئے نہیں، بلکہ حقائق کو بے نقاب کرنے اور مظل...
14/10/2026

صحافت خوشامد کا نہیں، حق و سچ کا نام ہے! صحافی کا قلم لوگوں کے پیچھے چلنے کیلئے نہیں، بلکہ حقائق کو بے نقاب کرنے اور مظلوم کی آواز بننے کے لیے اٹھتا ہے اگر قلم خوشامد کا اسیر ہو جائے تو حق کی ترجمانی کون کرے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ؟

یاد رکھیے، صحافت کردار سے پہچانی جاتی ہے، تعلقات سے نہیں!
مزید خبروں اور نیوز اپڈیٹ کیلئے ہمارے آفیشل وٹس اپ چینل تمام نیوز ایچ ڈی کو جوائن کرکے فالو کریں فالو کرنے کیلئے نیچے لنک پر کلک کریں شکریہ
https://whatsapp.com/channel/0029VavTTSw3gvWTHk0En22U

مکوآنہ، چک نمبر 229 ر ب کے کاشتکار سیوریج کے گندے پانی سے پریشان، اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ سے فوری نوٹس لینے کی اپیلمکوآنہ ...
13/10/2026

مکوآنہ، چک نمبر 229 ر ب کے کاشتکار سیوریج کے گندے پانی سے پریشان، اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ سے فوری نوٹس لینے کی اپیل

مکوآنہ (ارسلان چوہدری سے)چک نمبر 229 ر ب کے کاشتکاروں نے اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ کے نام درخواست دیتے ہوئے اپیل کی ہے کہ ان کی زرعی زمینوں میں سیوریج کا گندہ پانی جمع ہونے کے باعث شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ گندے پانی کی مسلسل موجودگی سے قیمتی زرعی اراضی متاثر ہو رہی ہے، جبکہ زمینوں میں پانی کھڑا رہنے کے باعث فصلوں کی کاشت اور پیداوار بھی خطرے میں پڑ گئی ہے۔
کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ سیوریج کے گندے پانی کی نکاسی کے لیے تاحال کوئی مؤثر انتظام موجود نہیں، جس کی وجہ سے پانی ان کی زمینوں میں جمع ہو رہا ہے۔ اگر اس مسئلے کو فوری طور پر حل نہ کیا گیا تو نہ صرف موجودہ فصلوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے بلکہ آئندہ فصلوں کی کاشت بھی متاثر ہو سکتی ہے۔ مسلسل پانی کھڑا رہنے سے زمین کی زرخیزی متاثر ہونے اور زرعی رقبہ ناقابلِ کاشت ہونے کا خطرہ بھی بڑھ رہا ہے۔متاثرہ کاشتکاروں نے مزید کہا کہ زراعت ان کے روزگار کا بنیادی ذریعہ ہے اور زمینوں کو پہنچنے والا نقصان ان کے معاشی حالات پر بھی منفی اثر ڈال سکتا ہے۔ سیوریج کے پانی کی مناسب نکاسی نہ ہونے کے باعث انہیں مالی نقصان کا خدشہ لاحق ہے، جبکہ بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو صورتِ حال مزید سنگین ہو سکتی ہے۔کاشتکاروں نے اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا فوری نوٹس لیا جائے، متعلقہ محکموں کو موقع پر بھیج کر صورتِ حال کا جائزہ لیا جائے اور سیوریج کے گندے پانی کی نکاسی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر مؤثر انتظامات کیے جائیں، تاکہ زرعی زمینوں کو مزید نقصان سے بچایا جا سکے اور کاشتکاروں کی فصلوں اور روزگار کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔متاثرہ کاشتکاروں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ ان کے دیرینہ مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے، تاکہ ان کی قیمتی زرعی اراضی کو بنجر ہونے سے بچایا جا سکے اور وہ بلا خوف و خطر اپنی فصلیں کاشت کر سکیں۔

Address

Faisalabad
38220

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when TAMAM NEWS HD posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share