Faisalabad Safdar Bhatti

Faisalabad Safdar Bhatti Daily News update

عرصے دراز سے مظفر کالونی فیصل آباد کی عوام کے ساتھ ناانصافی کیوں کی جارہی ہے کتنے محکموں کے افسران اس کالونی میں کرپشن  ...
25/03/2025

عرصے دراز سے مظفر کالونی فیصل آباد کی عوام کے ساتھ ناانصافی کیوں کی جارہی ہے کتنے محکموں کے افسران اس کالونی میں کرپشن کررہے ہیں تقریباً ایک لاکھ سے زائد ابادی پر مشتمل مظفر کالونی کے پاس ٹوٹل تین پارک جن پر ایک گورنمنٹ محکمہ ہیلتھ نے قبضہ کیا ہوا ہے اور دو پارکوں پر محکمہ پی ایچ اے نے اپنی جاگیرداری قائم کی ہوئی ہے ماہانہ پارکوں کے فنڈ ملازمین کی تنخواہیں ان پارکوں پر پی ایچ اے ہڑپ کر رہا ہے ارباب اختیار فیصل اباد جناب ڈی سی او ناصر ندیم صاحب سے ہم گزارش کرتے ہیں کہ ہماری مظفر کالونی کے بہت سارے مسائل ہیں جو اپ کی توجہ چاہتے ہیں اپ نقشے میں دیکھ سکتے ہیں یہ نقشہ اس کالونی کے مالک نواب مظفر علی خان غزلباش صاحب نے منظور کیا تھا جس پر اپ واضح دیکھ سکتے ہیں کہ پہلے گورنمنٹ ڈسپنسری ہسپتال ہے پھر پارک ہے اور ساتھ اس کے سکول ہیں سکول اور ڈسپنسری تو موجود ہے لیکن پارک موجود نہیں ہے اس پر محکمہ صحت نے ناجائز قبضہ کیا ہوا ہے علاقے کے لوگ اپنے پیاروں کے جنازے سڑک پر خالی پلاٹوں پر پڑھتے ہیں ڈی سی او فیصل اباد سے گزارش کرتے ہیں کہ ہمارے علاقے کی قبرستان میں اور محکمہ صحت کا ناجائز قبضہ ختم کروا کر ہمیں ہمارا حق دلایا جائے

24/03/2025
21/03/2025

پاکستان نے نیوزی لینڈ کو تیسرے ٹی ٹونٹی میں نو وکٹوں سے شکست دے دی 205 رن کا ہدف سولویں اور میں پورا

12/03/2025

سیکیورٹی فورسز کی دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔

جعفر ایکسپریس آپریشن کامیابی سے ہمکنار، تمام مسافروں کو بازیاب کرا لیا گیا۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کیخلاف کامیاب آپریشن کیا اور مسافروں کو بحفاظت بازیاب کرلیا گیا، اس دہشتگردانہ حملے میں ملوث 33 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا گیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق کلیئرنس آپریشن کے دوران انتہائی مہارت اور احتیاط کا مظاہرہ کیا گیا تاکہ معصوم جانیں بچائی جاسکیں، دہشتگردوں میں خود کش بمبار بھی شامل تھے جنہوں نے معصوم بچوں اور خواتین کو بطور انسانی ڈھال استعمال کیا۔

کلیئرنس آپریشن کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دہشتگردوں نے یرغمال مسافروں کو مختلف ٹولیوں میں تقسیم کررکھا تھا

‏پاک فوج کے ببر شیر شہزادے SSG کمانڈوز نے پاکستان کی تاریخ کا یہ مشکل ترین مشن چند گھنٹوں میں تمام کیا ✅الحمدﷲ پیشہ وارا...
12/03/2025

‏پاک فوج کے ببر شیر شہزادے SSG کمانڈوز نے پاکستان کی تاریخ کا یہ مشکل ترین مشن چند گھنٹوں میں تمام کیا ✅
الحمدﷲ پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا یہ عالم ہے کہ پورے آپریشن کے دوران ایک بھی SSG کمانڈو زخمی یا شہید نہیں ہوا 🦾
سب کے سب غازی ہوئے ببر شیر شہزادے الحمدﷲ 🇵🇰

سفید پوشی انسان کو اتنا بے بس کر دیتی ہے کہ انسان نہ کرتے ہوے بھی وہ کام کر جاتا ہے جسے ہمارا دین اور قانون اجازت نہیں د...
12/03/2025

سفید پوشی انسان کو اتنا بے بس کر دیتی ہے کہ انسان نہ کرتے ہوے بھی وہ کام کر جاتا ہے جسے ہمارا دین اور قانون اجازت نہیں دیتا لیکن ایک ماں کی ممتا اور اس کے معصوم بھوکے بچے اور اوپر سے کرایہ کا گھر ہائے رے نصیب ۔۔۔کسی وقت جینا بھی کتنا مشکل ہو جاتا ہے اللہ تعالیٰ ہم سب پر رحم فرمائے یہ بیوہ عورت اپنے معصوم بچوں کو پالنے کیلئے کس کس دروازے پر نہیں گئی معاشرے کی بے راہروی نے بڑے امتحان لیے۔محلے کی ایک عورت نے اس بیوہ کو 10 ہزار روپیہ سود قرضہ لے دیا بیچاری 10 ہزار روپے کا قرضہ اتارتے اتارتے ہزاروں روپے دے بیٹھی لیکن قرضہ نہ اترا معصوم بچوں کی بھوک کو دیکھتے ہوئے ٹاٹا بازار کپڑے کی چھانٹی پر روزانہ کی اجرت پر کام شروع کر دیا وہاں سے 500 روپے کی دیہاڑی لگ جائے تو ٹھیک ورنہ گھر بیٹھی رہتی ہے شرم کے مارے کسی کے اگے ہاتھ نہیں پھیلاتی اج انتہائی بے بسی کی حالت میں ہمارے پاس ائی تو بتانے لگی کہ اج چار دن سے سحری والوں سے کھانا لے کے آرئی ہوں اور بچوں کو کھلا رہی ہوں مجھے کسی نے آپ کے بارے میں بتایا تو آپ کے پاس آتے بھی شرم آ رہی تھی کی بھائی مجھے جانتے ہیں کیا سوچیں گے
میں اس عورت کو ذاتی طور پر جانتا ہوں اس عورت کا نمبر میرے پاس محفوظ ہے جو کوئی بھی رابط کرنا چاہتا ہے وہ موبائل نمبر لے سکتا ہے باقی اپنا فطرانہ صدقہ خریت زکوۃ اپ ہمیں جائز کیش کروا سکتے ہیں 03007221964

10/03/2025

اللہ تعالیٰ وزیراعظم میاں شہباز شریف کو صحت تندرستی عطا کرے آمین
کچھ دن ان کی طبیعت خراب رہ سکتی ہے

10/03/2025

حکومت کا بجلی کی فی یونٹ قیمت8 سے 12 روپے کم کرنے کا امكان ۔
وزیر اعظم شہباز شریف 23 مارچ کو عوام کو بڑے ریلیف کا اعلان کریں گے انشاء اللہ

فیصل آباد۔قتل یا پھر خود کشی سمندری کےعلاقہ سے دو لاشیں برآمد فیصل آباد۔ تھانہ صدر سمندری چک 439 فتح ریحان کے قبرستان سے...
10/03/2025

فیصل آباد۔قتل یا پھر خود کشی سمندری کےعلاقہ سے دو لاشیں برآمد

فیصل آباد۔ تھانہ صدر سمندری چک 439 فتح ریحان کے قبرستان سے دو لاشیں برآمد ۔ پولیس حکام

فیصل آباد: قبرستان سے ایک خاتون اور ایک مرد کی لاش برآمد ہوئی ۔ پولیس حکام

فیصل آباد: مرد کی شناخت تجمل کے نام سے ہوئی جبکہ خاتون کی روبینہ کے نام سے شناخت ہوئی ۔ پولیس حکام

فیصل آباد: میاں تجمل کا تعلق محلہ اشرف آباد جبکہ روبینہ کا تعلق محلہ اسلام آباد سے بتایا جاتا ہے ۔ پولیس حکام

فیصل آباد : بظاہر یہ لگتا ہے کہ مرد نے پہلے خاتون کو فائر مار کر قتل کیا اور پھر خود کو گولی مارکر خود کشی کر لی ۔ ڈی ایس پی عرفان سلہریا

فیصل آباد: دونوں کا آپس میں دوستی کا تعلق ظاہر ہوتا ہے۔ ڈی ایس پی عرفان سلہریا

فیصل آباد: کرائم سین کی ٹیمیں موقع پر پہنچ چکی ہیں شواہد اکٹھے کئیے جا رہے ہیں ۔ ڈی ایس پی عرفان سلہریا

فیصل آباد: لاشوں کو قبضہ میں لیکر قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پولیس حکام

فیصل آباد: تحقیات کا عمل جاری ہے جلد مزید حقائق سامنے لائے جائے گے ۔ پولیس حکام

*پاکستانی لڑکیوں کو شادی کا جھانسہ دے کر چین اسمگل کرنے والا منظم گروہ بے نقاب*اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایف آئی اے امیگر...
10/03/2025

*پاکستانی لڑکیوں کو شادی کا جھانسہ دے کر چین اسمگل کرنے والا منظم گروہ بے نقاب*

اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن نے ایک بڑی کارروائی کے دوران پاکستانی لڑکیوں کو شادی کا جھانسہ دے کر چین اسمگل کرنے والے گروہ کے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والے ملزمان کی شناخت شوگئی (یوسف)، عبد الرحمٰن اور محمد نعمان کے نام سے ہوئی ہے جبکہ متاثرہ لڑکی کو بھی حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملزمان متاثرہ لڑکی کو شادی اور ملازمت کا جھانسہ دے کر چین اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے اور وہ فلائٹ نمبر CZ6034 کے ذریعے چین جا رہے تھے۔

ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ یہ گروہ پاکستانی لڑکیوں کو چینی شہریوں سے شادی کروا کر انہیں چین اسمگل کرنے میں ملوث ہے۔ اس منظم گینگ میں کئی خواتین بھی شامل ہیں جو غریب اور ضرورت مند لڑکیوں کو تلاش کر کے انہیں شادی کے لیے آمادہ کرتی تھیں۔

اس گروہ کے ملزمان متاثرہ لڑکیوں کو چینی شہریوں کے ساتھ شادی پر آمادہ کرتے تھے اس کے بعد ان کا ڈیٹا اور دستاویزات ایجنٹ عبد الرحمٰن اور محمد نعمان کے حوالے کیے جاتے تھے جو چینی ایجنٹ پاول کے ساتھ رابطہ رکھتے اور پاول بھاری رقوم کے عوض چینی کلائنٹ کا بندوبست کرتا تھا اس کے علاوہ ملزمان پاکستانی لڑکیوں کے سفری دستاویزات اور دیگر سہولیات بھی فراہم کرتے تھے۔

تحقیقات میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ ملزمان نے متاثرہ لڑکی کی والدہ سے 10 لاکھ روپے میں معاملات طے کیے تھے جن میں سے ڈیڑھ لاکھ روپے کی ادائیگی کی جا چکی تھی جبکہ ملزمان نے متاثرہ لڑکی سے بلیک میلنگ کے لیے 10 لاکھ روپے کا قرض لینے کا اشٹام بھی بنوایا تھا۔

ایف آئی اے حکام نے تینوں ملزمان کو گرفتار کر کے مزید تحقیقات اور قانونی کارروائی کے لیے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سیل اسلام آباد منتقل کر دیا ہےجبکہ اس گروہ کے دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے بھی کارروائی جاری ہے۔

Address

Faisalabad
37000

Telephone

+923007221964

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Faisalabad Safdar Bhatti posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Faisalabad Safdar Bhatti:

Share